”وہاب ریاض ہسپتال میں ہیں اور۔۔۔“ فاسٹ باﺅلر کے بارے میں تشویشناک خبر آ گئی، اہلیہ نے مداحوں سے دعاﺅں کی اپیل کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے اور ان کی اہلیہ نے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔وہاب ریاض ’سائینس‘ کی سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوئے ہیں جس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ”بالآخر میں دیرینہ مسئلے ’سائینس ‘ کے حل کے قابل ہو چکا ہوں اور کل سرجری ہو گی۔ برائے مہربانی اپنی دعاوں میں یاد رکھیں اور امید ہے کہ میں اور مضبوطی اور مکمل سانس کیساتھ واپس آوں گا۔“وہاب ریاض کے بیان کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے لکھا ”برائے مہربانی وہاب ریاض کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں کیونکہ ان کی آج سائینس کی سرجری ہو گی“دونوں کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے دعاوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا نے لگا۔ کرکٹر عمر گل نے لکھا ”بھائی اللہ آپ کو جلد صحت یاب کرے“

سعودی عرب پر ایک مرتبہ پھر یمن سے حملہ ، چاروں میزائل ناکارہ بنادیئے گئے، ملبہ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب پر پڑوسی ملک یمن سے چار بیلسٹک میزائل داغے گئے تاہم سعودی دفاعی نظام نے صوبہ جزان میں داغے گئے چاروں میزائل ناکارہ بنادیئے جبکہ ناکارہ بنائے گئے میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف جزان کے شہری علاقے تھے، چاروں ہی میزائل مقامی وقت کے مطابق 10بج کر چالیس منٹ پر فائر کیے گئے تاہم خوش قسمتی سے فضاءمیں ہی ناکارہ بنادیئے گئے۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ میزائلوں کا ہدف جزان شہرکی طرف تھا اور باغیوں نے ارادتاً سویلین آبادی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے ان تمام کا سراغ لگا کر فضائ میں ہی تباہ کردیا۔سعودی ریاستی چینل ’الاخباریہ‘ کے مطابق تباہ ہونیوالے میزائل کا ملبہ نیچے گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیاگیا جب عرب اتحاد نے جمعہ سے حوثی باغیوں کے علاقے میں کارروائی شروع کررکھی ہے جس کے نتیجے میں دو سینئر کمانڈرز سمیت 38باغی مارے جاچکے ہیں۔

عام آدمی کا بجٹ سے کیا واسطہ۔۔

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے نو منتخب وزیرِ خزانہ جناب مفتاح اسماعیل نے 2018 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے حسب روایت دعویٰ کیا ہے کہ یہ عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا ،حکومت کی مدت اپنے اختتامی دنوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔اپوزیشن کا اصرار تھا کہ حکومت کو تین مہینے کا بجٹ پیش کرنا چاہیے اور بعد کے معاملات نئی آنے والی حکومت پر چھوڑ دینے چاہئیں۔مگر حکومت وقت نے تمام اعتراضات کو نظر انداز کر کے بجٹ پیش کر دیا ہے جسے جلد ہی کابینہ سے منظور کروا لیا جائے گامسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنا ا?خری اور چھٹا بجٹ پیش کر دیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10? فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مالی سال 2018-19ئ کے بجٹ میں کھاد ، الیکٹرک گاڑیاں ، پولٹری ، ڈیری مصنوعات ، ایل ای ڈی لائٹس ، لائیو اسٹاک ، زراعت ، زرعی اور صنعتی مشینری ، ایل این جی، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر ، اسکی اسمبلنگ ، ٹائر ، اسٹیشنری ، نظر کے چشمے ، الیکٹریکل اسٹیل شیٹس ، استعمال شدہ کپڑے اور جوتے سستے ہوگئےجبکہ موبائل ، سیمنٹ ، سگریٹ ، چھالیہ مہنگے ہوگئے ،وفاقی بجٹ کا کل حجم 5ہزار 932ارب 50کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے، معاشی شرح نمو کا ہدف 6.2فیصد رکھا گیا ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5ہزار 246ارب روپے لگایا گیا ہے، ا?ئندہ مالی سال بجٹ خسارہ 4.9فیصد رکھنے کی تجویز ہے،بجٹ تقریر کے ساتھ ہی ایک خبر بھی چلتی رہی کہ اوگرا نے فیول پرائس میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ یکم مئی 2018 سے نافذالعمل ہوگا۔بجٹ میں پیش کیئے گئے اعدادوشمار کے گورکھ دھندے عام افراد کی سمجھ سے بالاتر ہیں وہ یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ جہاں بجلی۔ گیس پانی کی بنیادی سہولیات 70 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک لوگوں کو مکمّل طور پر میسر نہ ہو سکی ایک عرصہ سے ایندھن کے قیمتوں میں ردوبدل کر کے ہر مہینے منی بجٹ غریب عوام کے منہ پر مارا جاتا ہے۔

 

ثانیہ مرزا نے اپنی ”ساسو ماں“ کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایسی حرکت کر دی کہ کسی کی بھی ہنسی نہ رکے، دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) جنوبی ایشیائی خطے میں رہنے والوں اکثر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ لڑکی کو اچھا سسرا ملنا خوش قسمتی ہوتا ہے بالخصوص ساس اچھی مل جائے تو پھر دنیا ہی جنت بن جاتی ہے اور پاکستان کی اکثر خواتین اس بات سے متفق بھی ہوں گی۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس معاملے میں بے حد خوش قسمت ثابت ہوئی ہیں جنہیں شعیب ملک کی صورت میں بے حد پیار کرنے والا خاوند تو ملا ہی لیکن ایسی ساس بھی ملیں جو ان پرجان نچھاور کرتی ہیں اور اس کا ثبوت انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان کی تازہ ترین ویڈیو ہے، جس میں وہ اپنی ”ساسو ماں“ کیساتھ ایسی حرکت کر دیتی ہیں کہ کسی کیلئے بھی ہنسی روکنا ممکن نہیں رہتا۔کچھ روز قبل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے ”ننھے مہمان“ کی آمد کا اعلان کیا تو پاکستانیوں کے ساتھ بھارتیوں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے۔

 

فارم ہاﺅس پر چھاپہ ، 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پولیس نے ایک فارم ہاوس میں جاری پارٹی پر چھاپہ مار کر 15 لڑکیوں اور 20 لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ بہارہ کہو پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بعد تھانے میں سفارشی فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔اسلام آباد میں بہارہ کہو پولیس نے ایک فارم ہاو¿س پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں 15 لڑکیاں اور 20 لڑکے شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے لڑکیوں کو بہارہ کہو تھانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فارم ہاوس میں ایک پارٹی جاری تھی جس میں منشیات کا استعمال کیا جارہا تھا اور غیر اخلاقی حرکات کا سلسلہ جاری تھا، لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ دنوں ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اسلام آباد جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

 

حکومت کے پیش کردہ بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں: زرداری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 19-2018 کے بجٹ پر تبصرہ کرنا بے معنی ہے کیونکہ اس بجٹ کی کوئی قانونی، اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‘اس بجٹ کا محرک صرف لالچ اور سیاسی عزائم ہیں جبکہ اخلاقی اور قانونی عنصر کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کی حکومت 3 مہینے کا بجٹ پیش کرے گی’۔بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ‘آخر وفاقی حکومت سارے سال کا بجٹ کیوں پیش کر رہی ہے جبکہ اس کی حکومت کے تقریباً2 ماہ رہ گئے ہیں؟ ‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس سے قبل کسی بھی وفاقی حکومت نے صوبوں کے خدشات کے بارے میں اتنی بے حسی کا مظاہرہ نہیں کیا’۔بجٹ 19-2018 اور اپوزیشن کا احتجاج اور تنقید گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے مالی سال 19-2018 کے لیے 5 ہزار 932 ارب 50کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آو¿ٹ کا اعلان کیا تھا۔مالی سال 19-2018 کیلئے 52 کھرب 93 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ پیش قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ‘حکومت یہ بجٹ پیش کرکے اگلی اسمبلی کا حق چھین رہی ہے، حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایک سال کا بجٹ پیش کرے’۔

 

چینی شہری کے سوٹ کیس سے آتی عجیب سے بدبو، آج تک نہ دیکھا تھا

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک)منشیات اور قیمتی دھاتوں کی سمگلنگ کا تو آپ نے سنا ہوگا لیکن مچھلی کے مثانے کی سمگلنگ، یہ کیا بات ہوئی؟ یہ دلچسپ و عجیب معاملہ میکسیکو سٹی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر سامنے آیا جہاں ایک چینی باشندے کے سامان سے آنے والی بدترین بدبو کی وجہ سے سکیورٹی اہلکار اس کے بریف کیس کھول کر چیک کرنے پر مجبو رہوگئے۔ جب اس مسافر کے بریف کیس کو کھولا گیا تو سکیورٹی اہلکاروں کا بدبو کے مارے برا حال ہوگیا البتہ وہ سمگلنگ کا ایک عجیب و غریب کیس پکڑنے میں ضرور کامیاب ہوگئے۔ چینی شخص نایاب مچھلیوں کے مثانے اور دیگر اعضاءاپنے سامان میں چھپا کر میکسیکو لارہا تھا۔ دو سوٹ کیسوں میں تو صرف مچھلیوں کے مثانے بھرے ہوئے تھے جن کی کل تعداد416 بتائی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ ٹوٹوبا مچھلی کا مثانہ روایتی چینی ادویات بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور بلیک مارکیٹ میں اس کی خرید و فروخت ہزاروں ڈالرمیں ہوتی ہے۔ ٹوٹوبا نایاب قسم کی مچھلی ہے جو میکسیکو کے مغربی ساحل کے قریبی سمندر میں پائی جاتی ہے۔

 

اس آدمی نے اپنی بیوی کو سڑک پر لٹا کر اس کے اوپر گوبر کا پہاڑ بنا ڈالا، وجہ جان کر آپ واقعی دنگ رہ جائیں گے

نئی دلی(ویب ڈیسک)جہالت انسان سے کیا کچھ کرواسکتی ہے، یہ جاننا چاہتے ہیں تو بھارت میں پیش آنے والے اس واقعے کو دیکھ لیجئے جہاں ایک دیہاتی کی بیوی کو سانپ نے ڈسا تو بدبخت نے اسے ہسپتال لے جانے کی بجائے سڑک پر لٹا کر اس کے اوپر گوبر کا ڈھر لگا دیا۔ چند منٹ میں ہی بدقسمت خاتون زندگی کی بازی ہارگئی۔اپنے شوہر کے ساتھ سیر کرنے گئی خاتون کا ہوٹل کے ملازم نے ریپ کردیا، پھر اس نے جاکر ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا۔ 35 سالہ خاتون دوندری ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر کے ایک دیہات سے تعلق رکھتی تھی۔ وہ جلانے کی لکڑی اکٹھی کرنے کے ل ئے کھیتوں میں گئی تھی کہ سانپ نے اسے ڈس لیا۔ وہ بیچاری گرتی پڑتی اپنے گھر کی جانب بھاگی اور اپنے خاوند کو اس واقعے کے متعلق بتایا۔ اسے ہسپتال لیجانے کی بجائے اس کے خاوند نے ایک جوگی کو بلا کر اس کا علاج شروع کروادیا۔ اسی جوگی کے کہنے پر اس نے اپنی بیوی کو گھر کے باہر سڑک پر لٹایا اور اسے پوری طرح گائے کے گوبر کے ڈھیر میں دفن کردیا۔ اس دوران جوگی اپنے جنتر منتر پڑھتا رہا لیکن بیچاری خاتون اپنی آخری سانسیں لے رہی تھیں۔ جب گوبر کا ڈھیر اس کے اوپر سے ہٹایا گیا تو اس کی سانسیں بند ہو چکی تھیں اور روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی۔ شاید سانپ کے زہر سے مرنا ایسی دردناک موت کی نسبت آسان ہوتا۔

 

چیف جسٹس کا مینٹل ہسپتال میں بھارتی خاتون کی موجودگی کا نوٹس

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں بھارتی خاتون کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے مختلف وارڈز کے دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے مینٹل ہسپتال میں بھارتی خاتون کی موجودگی کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے کہا ”یہ خاتون یہاں کیا کررہی ہے؟ بھارتی ایمبیسی سے رابطہ کرکے اسے واپس بھجوائیں“۔خیال رہے کہ مذکورہ بھارتی خاتون مینٹل ہسپتال میں گزشتہ کافی عرصے سے زیر علاج ہے۔

 

مسلم لیگ ن آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

مردان (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ شہبازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔مسلم لیگ ن آج مردان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی،جلسے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،پنڈال کو پارٹی پرچموں اور پارٹی قیادت کے بینرزسے سجا دیا گیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی کی قیادت جلسے سے خطاب کریگی۔