4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آجاتی، احسن اقبال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)’وفاقی وزیر وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنا چوائس نہیں تھی، اگر 4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آ جاتی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل چاہیے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

اداکارہ سونم کپور نے کرینہ کپور کو پسندیدہ ہیروئن قرار دیدیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ سونم کپور نے کرینہ کپور کو اپنی پسندیدہ ہیروئن قرار دیدیا۔ سونم کپور ان دنوں کرینہ کپور کے ساتھ فلم ” ویرے دی ویڈنگ “کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کرینہ کپور خان کو اپنی پسندیدہ ہیروئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ویرے دی ویڈنگ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کر نے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور ہم سب نے مل کر ایک اچھے ماحول میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ” ویرے دی ویڈنگ “یکم جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

سیاستدانوں کی دھینگا مُشتی سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوتا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہے، پری الیکشن پریڈ چل رہا ہے، ان حالات میں عمومی طور پر سیاسی جماعتوں کی آپس میں محاذ آرائی بڑھ جاتی ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی عابد شیر علی، مراد راس و امجد نیازی کی ایک دوسرےے کو دھکم پیل اسی زمرے میں آتی ہے۔ مارکٹائی سے اسمبلیوں کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کی عزت کرنے کا کہنے والے پہلے خود کو عزت کے قابل بنائیں۔ اسمبلی میں مارکٹائی، دھکم پیل کی خبریں خوش کن نہیں، اس سے اسمبلی کا ماحول پرامن، شائستہ اور باوقار نہیں رہتا جو افسوسناک بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ کے ساتھ اب حکومتی پارٹی کے صدر بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کراچی تو بار بار جا رہے ہیں۔ سندھ میں نون لیگ کو آرگنائز کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ نون لیگ 5 برس سے اقتدار میں رہنے کے باوجود سندھ میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ کراچی سے ایک نہال ہاشمی سنیٹر منتخب ہوتے تھے جو جوشِ جنوں میں ایسا بولے کہ سپریم کورٹ سے سزا ملی۔ شہباز شریف کو بطور پارٹی صدر سندھ اور خاص طور پر کراچی میں بڑی کڑی محنت کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے ان کو وہاں پنے کچھ حلیف تلاش کرنے پڑے۔ اس سلسلے میں اے این پی ان کو میسر ہوئی ہے، شاہی سید ان کے ساتھ مل کر فاروق ستار و خالد صدیقی والی ایم کیو ایم کے پاس گئے لیکن فی الحال ایم کیو ایم کی کراچی میں پہلی جیسی پوزیشن نہیں اب وہ 3 حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ متحدہ اب کسی کو جتوا نہیں سکتی بہرحال الیکشن میں اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ شہباز شریف کی کراچی میں اچھی کوشش ہے کیونکہ سندھ میں نون لیگ کی صورتحال کوئی زیادہ حوصلہ افزاءنہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نون لیگ کا نقطہ نظر یہ ہے کہ عمران خان و زرداری کے درمیان کوئی خفیہ مفاہمت ہے، بظاہر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیتے ہیں لیکن اندر سے ایک ہیں۔ نواز و شہباز کا یہی بیانیہ ہے۔ اس میںکتنی صداقت ہے یہ آئندہ الیکشن میں پتہ چلے گا اگر الیکشن میں تحریک انصاف و پیپلزپارٹی ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں تو پھر ”خفیہ مفاہمت“ والا بیان اہمیت نہیں رکھے گا۔ ابھی یہ صرف ایک الزام ہے جس کو فی الوقت ثابت نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف یہاں سے بھی اور باہر سے بھی تنخواہ لیتے رہے، سپریم کورٹ ضرور جائیں ان کا قانونی حق ہے لیکن وہاں ان کو ثابت کرنا پڑے گا کہ الزامات علط ہیں ان کے پاس اقامہ ہے نہ ہی تنخوا لیتے تھے۔ خواجہ آصف صاحب جب تک کسی مجاز عدالت سے اپنے حق میں کوئی فیصلہ حاصل نہیں کر لیتے اس وقت تک آپ کو اچھا لگے یا بُرا بہر حال نااہلی کے فیصلے کو ہی تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ماڈرن خیالات کی ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر لڑکوں کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر آتی ہیں۔ انہوں نے فری سیکس پر بھی اظہار خیال کیا تھا کہ یہ ہونا چاہئے۔ ایمان مزاری بالغ و انگلستان میں رہتی ہیں ظاہر ہے ایسے ہی خیالات رکھتی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تہمینہ دولتانہ نے فون پر بتایا ہے کہ لندن رابطہ ہوا ہے، کلثوم نواز واقعی تشویشناک حالت میں ہیں۔ دُعا ہے کلثوم نواز صحت یاب ہوں، اپنا مطالبہ دوبارہ دہراتا ہوں کہ کم سے کم مریم نواز کو والدہ کے پاس جانے کی اجازت دینی چاہئے۔ لندن سے ہمارے نمائندہ وجاہت علی خان نے بھی چند روز قبل بتایا تھا کہ فیملی کے لوگ مایوس ہو گئے ہیں۔ خاک کربلا عراق سے منگوائی گئی ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ میں نے ہسپتالوں میں بھی بہت سارے مریضوں کو دم درود کراتے دیکھا ہے۔ دُعا ہے کہ کسی کے دم درود سے کلثوم نواز کو شفا ملے۔ میاں شریف بڑے مذہبی خیالات کے تھے، اس وقت طاہرالقادری ان کے ساتھ ہوا کرتے تھے۔ بے نظیر بھٹو تو آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ تھیں، ان کو کسی نے کہا تھا کہ آپ کے اقتدار کو طوالت مل سکتی ہے، مانسہرہ میں ایک پیر صاحب ہیں جو چھڑی مارتے ہیں اور مراد پوری ہو جاتی ہے۔ محترمہ ان پیر صاحب کے پاس بھی گئی تھیں۔ نواز شریف کو معلوم ہوا تو وہ بھی اس پیر کے پاس گئے تھے، اب پتہ نہیں کہ پیر کی دُعا سے یا ان کی اپنی کوششوں سے ہوا بہر حال وہ 3 دفعہ وزیراعظم بنے۔ جب نواز شریف وزیراعظم تھے۔ عمران خان و قادری کے اسلام آباد دھرنے کے دوران بھی کسی پیر صاحب نے ان کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی شہرت ورلڈ کپ سے ہوئی لہٰذا کرکٹ کے مقابلے میں کرکٹ کولائیں۔ کرکٹ کو مضبوط بنائیں وہاں اپنا بندہ لگائیں۔ پھر نجم سیٹھی کو کرکٹ کی بادشاہت سونپ دی گئی، جن کو اس بارے کچھ معلوم ہی نہیں، مصباح الحق جب کپتان تھے تو کسی روحانی عمل والے نے نواز سے کہا کہ جب تک مصباح الحق و نجم سیٹھی کرکٹ میں رہیں گے آپ کے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں۔ یہی وجہ تھی کہ مصباح نے 3 دفعہ استعفیٰ دینے کی کوشش کی لیکن منظور نہیں کیا جاتا تھا۔ تازہ معلومات کے مطابق اب کسی ستارے یا نجوم کا علم رکھنے والوں نے نواز کو کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیں اور نجم سیٹھی کو فوری فارغ کردیں تو آپ کے اقتدار کی واپسی ہو سکتی ہے اور سیاست میں کامیابی ملے گی۔ اب دیکھتے ہیں کہ نجم سیٹھی کی چھٹی ہوتی ہے یا نہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید نے کہا ہے کہ ایمان مزاری کے بیانات پر اظہار افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کہ ان کا کوئی کنٹرول نہیں۔ ایسی باتوں سے عوام پر ایک غلط تاثر ضرور جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب اسمبلی میں 6,5 بہنیں ہیں جو زبردست کردار ادا کرتی ہیں، انہوں نے کبھی ایسی شکایت نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ مزاری باہر سے تعلیم یافتہ ہیں، جس ماحول میں ان کی پرورش ہوئی انہیں خود ہی تھوڑا احساس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری سے کہوں گا کہ ایسے بیانات سے مسلمانوں، پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں اسلام آباد، عبدالودود قریشی نے کہا کہ بجٹ تقریر کے موقع پر قومی اسمبلی کا ماحول مارکٹائی والا تھا۔ تحریک انصاف کے مراد راس نے نون لیگ پر سخت جملے کہے جس پر عابد شیر علی انہیں مارنے کے لئے لپکے۔ پی ٹی آئی و نون لیگ کے ارکان ایک دوسرے کو مارنے کے لئے لپک رہے تھے۔ بزرگ ارکان نے کردار ادا کرتے ہوئے انہیںالگ کیا۔ سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ نے کہا ہے کہ پورا بجٹ پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ آئندہ حکومت آئے گی تو پچھلی حکومت کی کارکردگی سامنے آ جائے گی۔ ایسی کوئی پابندی نہیں کہ موجودہ اسمبلی اس وقت بجٹ نہ دے۔ ہو سکتا ہے اسے چیلنج کیا جائے لیکن اس وقت تک یہ منظور ہو چکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے لئے پچھلے سال کا سپلیمنٹری بجٹ اسمبلی سے منظور کرانا پڑتا ہے، نون لیگ نے سوچا ہو گا کہ اپنی اسمبلی سے ہی منظور کروا لیتے ہیں اگر آنے والی حکومت نے منظور کیا تو بڑے سوال پوچھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے دنوں واٹر پالیسی پر بیان دیا تھا، بجٹ میں اس کی ہوا بھی نظر نہیں آئی۔ سرکلر ڈیڈ سمیت دیگر چیزوں کے بارے بجٹ میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ بہت ساری چیزوں پر فوکس نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے کے حوالے سے آئندہ حکومت آنے کے بعد اصل کہانی سامنے آئے گی۔ نظر آ رہا ہے کہ پاکستان کے گھمبیر مسائل کو اتصادی سروے و بجٹ نے نہیں دیکھنا۔ ٹیکس و سرمایہ کاری اصلاحات، پاور سیکٹر، کرپشن، چوری، سی پیک عملدرآمد سمیت دیگر کاموں پر 10 سال سے اصلاحات پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

 

” میری سالی اور بیوی نے مل کر۔۔۔“پاکستانی شہری کیساتھ دونوں خواتین نے مل کر ایسی حرکت کردی جوآج تک مرد عورتوں کیساتھ کرتے آئے ہیں، تفصیلات ایسی کہ کوئی بھی گھبرا جائے

ڈسکہ (ویب ڈیسک)سیالکوٹ ڈسکہ روڈ جیسر والہ میں بیوی اور سالی کی جانب سے تیل چھڑک کر آگ سے جھلسنے والا ملک شہباز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملک شہباز ڈسکہ روڈ جیسر والہ کے علاقہ عدالت گڑھا کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے لاہور ہسپتال میں آخری بیان دیا تھا کہ گھریلو ناچاقی پر سالی اور بیوی نے تیل چھڑک کر آگ لگائی۔ ملک شہباز کی شادی تین سال قبل جیسر والہ میں شمع فردوس سے ہوئی تھی۔پولیس نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ 2روز قبل ہوا تھا اور شہباز لاہور ہسپتال میں زیر علاج تھا،مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملک شہباز کی موت واقع ہو گئی۔مقتول کی والدہ صبیحہ کی مدعیت میں مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے۔

 

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون ۔ ترک صدر کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر محمد شہباز شریف کو مبارکباد۔

ترک صدر کا محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔
پارٹی کا صدر منتخب ہونا آپ کیلئے ایک اعزاز ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان
امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ترک صدر
ترک صدر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی بھی خیریت دریافت کی۔
ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
ترک صدر کا بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناءؤں کا اظہار ۔
محمد شہباز شریف نے اپنے لئے نیک خواہشات کے اظہار اور بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
محمد شہباز شریف نے ترکی میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے ترک بھائی سے رابطے پر بے حد مسرت ہوئی ہے ۔ محمد شہباز شریف
آپ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار میرے لئے باعث تقویت ہے ۔ شہباز شریف
**

عمران خان نے اپنی قوم سے جھوٹے وعدے کئے اور شہباز شریف اپنا ہر دعدہ نبھا گئے۔۔۔اور جہاں تبدیلی آنی تھی کہے بنا آگئی۔۔۔۔۔

عمران خان نے اپنی قوم سے جھوٹے وعدے کئے اور شہباز شریف اپنا ہر دعدہ نبھا گئے۔۔۔اور جہاں تبدیلی آنی تھی کہے بنا آگئی۔۔۔۔۔ کیا ہی بہتر تھا کہ جن سیاسی جماعتوں کو مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنانے کا موقع ملا وہ ان جگہوں پر عوام کی خوشحالی کیلئے بہتر طور پر کارکردگی دکھاتیں اور گڈگورننس کی طرف بہتر طریقے سے توجہ دی جاتی۔ تاہم پچھلیساڑھے چارسال کی تمام تر ہنگامہ آرائیوں کے باوجود وفاق اورپنجاب حکومت نے وطن عزیز میں دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتوں اور افواج پاکستان کیساتھ اچھا تال میل دکھایا ہے بالخصوص پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے خود کو صرف خادم اعلیٰ کہلوایا ہی نہیں بلکہ صوبے کے خادم کی حیثیت سے دن رات کام کر کے پاکستان بالخصوص پنجاب کو خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن کر دیا ہے۔ پاکستان کے شہرہ آفاق ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی المعروف پلڈاٹ کے حالیہ سروے نے چاروں صوبوں میں کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب کو سرفہرست قرار دیا ہے۔ پلڈاٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کے تجزیئے کے بعد گڈگورنس کے معیار کے مطابق پوائنٹس دیئے۔ ان دیئے گئے پوائنٹس کے مطابق پنجاب 42 پوائنٹس حاصل کر کے سرفہرست رہاہے۔ جبکہ پنجاب کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی پنجاب میں سب سے بڑی سیاسی حریف پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت 37 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی۔ پنجاب میں جاری کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کی مثال دنیا دے رہی ہے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی کو پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر کافی سراہا جا رہا ہے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کی بات کی جائے تو کچھ ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قائم ہونا جنوبی پنجاب کی خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے لے حوالے سے لائق تحسین اقدام ہے۔ ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین سینٹر کی تکمیل وقت کی ضرورت ہے۔انسداد تشدد مرکز برائے خواتین14 کروڑ رو پے کی لا گت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس سنٹر میں متا ثر ہ خواتین کو اپنے مسا ئل کے حل کیلئے ادھر ادھر جا نے کی بجا ئے ایک ہی جگہ پر تما م سہو لیا ت میسر ہو نگی۔ جنوبی ایشیاء کے پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان سینٹر میں خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی کا فوری ریلیف ملے گا۔ اس مرکزمیں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مصالحتی اور ثالثی کا نظام بھی موجود ہوگاجس میں فریقین کے مسائل کو حل کرانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر میں خواتین کی بحالی کے لئے ماہر نفسیات بھی موجود ہوں گے تاکہ خواتین کو ذہنی طور پر مطمئن کیا جاسکے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے سدِ باب کے لیے حکومتِ پنجاب نے صوبے میں ایسی خصوصی عدالتیں قائم کی ہیں جن میں صرف خواتین جج مقرر ہیں اور وہ ہی ان خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات سن رہی ہیں۔یہ عدالتیں صوبے کے 36 اضلاع میں خواتین کے لیے قائم کیے جانے والے عدم تشدد کے مراکز میں قائم کی گئی ہیں۔ان سینٹرز کا مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ان مراکز میں ایک ہی چھت تلے قائم عدالتوں اور پراسیکیوٹر کے دفاتر قائم ہونے کی وجہ سے خواتین کے خلاف تشدد اور دیگر جرائم کے مقدمات میں فیصلے جلد کرنے میں مدد ملے گی یہ عدالتیں خصوصی طور پر پنجاب میں خواتین پر تشدد کے خلاف تحفظ کے قانون کے لیے قائم کی جا رہی ہیں اور جو بھی جرائم اس کے دائرہ کار میں آتے ہیں یہ عدالتیں ان کی سماعت کریں گی۔ شعبہ تعلیم کی بات کی جائے تو ابھی کچھ روز پہلے ایک بین الاقوامی ماہر تعلیم اور بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (ڈیفڈ) کے مینجنگ پارٹنر سرمائیکل باربر کی جانب سے بیان منظر عام پر آیا جس میں ان کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز ژریف کی کار کردگی اور تعلیم سے متعلق حکومت پنجاب کی کاوشوں کو بے انتہا سراہا گیا اور تعلیم کے شعبے میں شہباز شریف کے ویژن کو باقی ترقی پزیر ممالک کے حکمرانوں کے لئے ایک کامیاب مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔۔انہوں نے پنجاب کے تعلیمی میدان میں خاطر خواہ بہتری پر شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شعبہ تعلیم میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کے باعث کئی اہداف حاصل کئے گئے ہیں اور وزیر اعلی اس پروگرام میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔مزید دیکھا جائے تو پنجاب حکومت سکولز روڈ میپ پروگرام کو شاندار انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔ انرولمنٹ اور معیاری تعلیم کے فروغ میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر مزید جایزہ لیا جائے تو مختلف پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے تعلیم کے اخراجات نہ اٹھا پانے والے بچوں کو تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگی سنوارنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے پاکستانی عوام وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے تعلیمی پروگراموں کو زبردست خراج تحسین پیش کر رہے ہیں کہ ان تعلیمی پروگراموں کے باعث غریب گھرانوں کے بچوں کو بھی اعلی تعلیم کے مواقع مل رہے ہیں۔بلاشبہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی فنڈہے جس کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ سے زائدبے وسیلہ ہونہار طلبا و طالبات اپنی تعلیمی پیاس بجھارہے ہیں۔ہونہار محنتی طلبا و طالبات قوم کے درخشندہ ستارے ہیں اورتعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کا فخر ہیں۔ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔اس تعلیمی فنڈ کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی خاک آلود گلیوں سے ہیرے تلاش کر کے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔اشرافیہ کے بچوں کو تو دنیا بھر کے اعلی تعلیمی اداروں میں جہاں چاہیں حصول تعلیم کے مواقع میسر ہوں لیکن غریب گھرانوں کے ہونہارکرڑوں بچے اوربچیاں جن میں تعلیم حاصل کرنے کی تڑپ،شوق ہوان پر تعلیم کے دروازے بند ہ