اداکارہ صنم سعید بھی جنسی ہراسگی ،علی ظفر سکینڈل میں کود پڑیں

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ صنم سعید بھی میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع میں بول پڑیں۔میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزام پر شوبز شخصیات کا ملا جلا رد عمل سامنے ا?رہا ہے اور اب صنم سعید نے بھی اس معاملے پر اپنا شدید رد عمل دیا ہے۔صنم سعید نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا کہ ’ انہوں نے خاموشی توڑ دی جو ان کے لیے اچھا ہے، یہ ہر اس شخص کے لیے اچھا ہے جو آواز اٹھاتا ہے لیکن وہ لوگ جو تنقید کررہے ہیں وہ یہ کیوں نہیں سوچ رہے کہ ہراساں کوئی بھی کرسکتا ہے، ضروری نہیں وہ کوئی دشمن یا بد کردار شخص ہو، وہ ا?پ کا دوست، چاہنے والا یا فیملی کا کوئی فرد بھی ہوسکتا ہے۔صنم سعید نے کہاکہ اب بہت ہوگیا، اب سب بدلنے کی ضرورت ہے اور ہراساں کرنے والوں کو سامنے لانا ہوگا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو افراد کسی کی سچائی پر سوال کررہے ہیں وہ یہ جان لیں کہ جنسی ہراساں کا صرف یہی مطلب نہیں کہ کوئی جسمانی نقصان پہنچا ہو بلکہ جو شخص غیر اخلاقی بات کرے یا کوئی منفی جملہ کسے وہ بھی ہراساں کرنے میں آتا ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے سے ایسے لوگوں کو شے ملتی ہے اور پھر وہ کوئی دوسرا شکار تلاش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ان حالات میں کبھی خاموش رہیں اور نہ ڈریں، جو کوئی بھی ہراسمنٹ کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ہم اس کی حمایت کریں گے۔ادکارہ نے مزید لکھا کہ نا انصافی اور زیادتی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں، کمزور نہ بنیں اب یہ طریقہ مزید نہیں چل سکتا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔اس کے بعد ‘می ٹو’ مہم کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شوبز اسٹارز اپنے اپنے انداز میں اس کی حمایت یا مخالفت میں بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔

پہلے کس نے کہا تھا کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے؟ را نا ثناءپھٹ پڑے

لاہور (ویب ڈیسک) رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خواجہ آصف نا اہلی فیصلے کا 2 دن پہلے کیسے پتا چل گیا، تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو پہلے اطلاع کردی گئی تھی ، چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں اور عمران خان کو طلب کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،کچھ چیزوں کی نشاندہی کو محاذ آرائی کہہ دیاجاتاہے، خواجہ آصف کی نا اہلی کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے۔ 2 روز پہلے کس نے کہا تھا کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے؟ تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان کوپہلے اطلاع کردی گئی تھی، عمران خان کو فیصلے سے متعلق کہاں سے آگاہ کیا گیا؟ چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں ۔

ایف بی آر کے تمام اعلیٰ افسروں سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

اسلام ا?باد (ویب ڈیسک) ایف بی آر کے اعلی افسران سے لیگڑری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ، 30 اپریل تک عمل درآمد یقینی بنانے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام آر ٹی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے افسران جو بڑی لگڑری گاڑیوں کے اہل نہیں ان سے یہ گاڑیاں فوری واپس لی جا رہی ہیں اور لینڈکروزر، پراڈوز، ڈبل کیبن گاڑیاں واپس لی جا رہی ہیں۔آر ٹی آوز کو 30 اپریل تک تفصیلات جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ بڑی گاڑیاں رکھنے والے افسران تمام گاڑیاں کسٹمز کے وئیر ہاوس میں 30 اپریل تک جمع کرانے کے پابند ہیں تاہم آپریشن ونگ کے افسران کے لیے استعمال ہونیوالی ڈبل کیبن گاڑیاں رکھی جاسکتی ہیں۔

بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ

لاہور(ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے 40 سالہ گلوکارہ کانیکا کپور ان کے منیجر اور ایجنٹ کیخلاف ا?گرہ پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی۔پولیس کے مطابق کانیکا کپور اور ان کے منیجر پر سیکشن 420، 406 اور 507 کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔شکایت کنندہ منوج شرما نے بتایا ان کی کمپنی نے گلوکارہ کو علی گڑھ میں پرفارم کرنے کیلئے 25 لاکھ روپے اداکئے تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ گلوکارہ نے اس ایونٹ میں نہ تو پرفارم کیا اور نہ ہی ان کے پیسے واپس کئے جس کی وجہ سے ان کی کمپنی کو کافی نقصان ہوا جبکہ ایونٹ خراب ہونے پر انہیں شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔