شادی کے 10سال بعد جوڑے کے ہاں بیک وقت 4بچے پیدا ہو گئے

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)رنگپورہ کے رہائشی کے گھر شادی کے دس سال بعد بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی جس پر خوشی میں منوں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ محلہ رنگپورہ کے رہائشی خالد جاوید بٹ کی دس سالہ قبل فرح بی بی سے شادی ہوئی تھی۔دو سال قبل ان کے ہاں ایک لڑکا پیداہوا تھا جو دو دن زندہ رہنے کے بعد فوت ہو گیا تھا۔ گزشتہ رات ایک پرائیویٹ ہسپتال میں فرح بی بی کے ہاں بیک وقت چار بچے پیدا ہوئے جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور چاروں بچے صحت مند ہیں۔ بیک وقت چاربچوں کی پیدائش پر خوش نصیب خاندان نے ہسپتال عملہ میں 10 من مٹھائی تقسیم کی۔خالد جاوید بٹ کا کہنا ہے کہ اللہ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ خالد جاوید کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال نرسری میں چوبیس گھنٹے رکھنے پر فی بچہ دس ہزار روپے وصول کر رہاہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔
?

پنجاب پولیس کے 2شیر جوانوں نے اپنی ہی خاتون اہلکار کے ساتھ زیادتی کے بعد ایسا گھناﺅنا کام کر ڈالا کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

بہاولنگر (ویب ڈیسک) تحصیل چشتیاں میں ساتھی لیڈی کانسٹیبل سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مدرسہ میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ ہیڈ کانسٹیبل فہیم نے اپنے ساتھی اے ایس آئی کاشف کے ہمراہ ڈیڑھ ماہ قبل انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی لیڈی کانسٹیبل کےحوالے سے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل فہیم انہیں پہلے بھی جنسی طور پر ہراساں کیا کرتا تھا، ایک دن ملزم لیڈی کانسٹیبل کو چک 15 گجیانی میں واقع ایک مکان میں ایک خاتون ملزمہ کی نگرانی کا بہانہ بنا کر لے گیا، جہاں اے ایس آئی کاشف بھی موجود تھا۔خاتون کے مطابق ملزمان نے انہیں نشہ آور اویات دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا۔لیڈی کانسٹیبل کے مطابق واقعے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل فہیم نے انہیں پیشکش کی کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ یہ سلسلہ رک جائے تو وہ اس سے نکاح کرلیں۔ڈی پی او بہاولنگر عطاالرحمان نے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کا نوٹس لے کر واقعے میں ملوث اہلکاروں کومعطل کردیا۔دوسری جانب خاتون کی مدعیت میں گذشتہ روز ہیڈ کانسٹیبل اور اےایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

گورنمنٹ کے عارضی ملازمین کیلئے ایسی خوشخبری کہ خبر پڑھ کر بھنگڑے ڈالیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور ہو گیا، ڈیڑھ لاکھ عارضی ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے عارضی سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا بل پیش کیا جو منظور کر لیا گیا تاہم اپوزیشن نے اسے قبل از انتخابات دھاندلی قرار دیدیا۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی معاملے پر مسلسل احتجاج کرتے رہے۔اس حوالے سے وزیر قانون رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بے نقاب ہو گئی جو چند روز قبل عارضی ملازمین سے اظہار یکجہتی کر رہی تھی۔

خاتون انٹر نیٹ پر شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ”کام “بارے جان کر سب کو جھٹکا لگ گیا

دبئی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ جیسا گھناﺅنا کام کچھ بدقماش مرد تو کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں پہلی بار ایک خاتون کو اسی جرم کی پاداش میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے بھتہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا۔ یہ عرب خاتون جعلی سوشل میڈیا اور ای میل اکا?نٹس سے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتی تھی۔ اس نے متعدد خواتین کو بلیک میل کرنے کے لئے ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ عام طور پر وہ 500 درہم بھتہ وصول کرتی تھی اور اب تک متعدد افراد کو بلیک میل کرکے ان سے بھتہ وصول کرچکی تھی۔ اس کے متاثرہ متعدد افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے خصوصی کاروائی کرتے ہوئے اس کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔

جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکرنے سعودی عرب میںدھاک بٹھا د ی

ریاض(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ریسلرز جان سینا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ آج پہلی بار سعودی عرب میں پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا میدان سجے گا اور ریسلنگ کی دنیا میں شائقین کے دل جیتنے والے معروف ریسلرز اپنی پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔جدہ میں سجائے گئے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل کے ریسلنگ رنگ میں مشہور و معروف ریسلر جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکر سمیت 50 بڑے بڑے پہلوان اتریں گے جن کے مابین 7 اعزازات کے لئے 10 مقابلے ہوں گے۔ تاہم رائل رمبل میں خواتین ریسلرز کو شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹیمنٹ ڈبلیوڈبلیو ای سے آئندہ 10 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی سعودیہ کے مختلف شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرتی رہے گی جن میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے۔

یا اللہ خیر ۔۔سعودی عرب میں دن کا اُجالا اچانک رات کی تاریکی میں تبدیل ہو گیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض اور بریدہ میں خوفناک آندھی نے دن کو رات میں تبدیل کر دیا، موسلادھار بارش او رڑالہ باری نے رہی سہی کمی پوری کردی، درخت ، دکانوں اور اداروں کے بورڈ گر گئے، بارش نے سیلاب کا ماحول پیدا کر دیا جبکہ طائف میں سیلاب کی وجہ سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ شدید تاریکی چھا جانے کے باعث گھروں میں قید ہو کر رہ گئے، 257گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ دسیوں گھروں میں پانی بھرگیا جبکہ جگہ جگہ پانی کھڑا ہوجانے کی شکایت بھی شہری دفاع کو موصول ہوئیں۔ گورنر قصیم ڈاکٹر فیصل بن مشعل متاثرہ مقامات کے دورے کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے عہدیداروں کو جگہ جگہ منظر نامہ دیکھ کر اصلاح حال کی ہدایات جاری کیں۔ بعض مکانات میں پانی بھر جانے پر مکینوں کو وزارت خزانہ کے خرچ پر فرنشڈ اپارٹمنٹس منتقل کر دیا گیا۔ بہت ساری گاڑیاں گدلے پانی اور چکنی مٹی میں پھنس کر رہ گئیں۔ شہری دفاع کو مدد کیلئے 677 شکایات موصول ہوئیں۔ریاض کی سدیر اور الوشم سمیت شمالی ریاض کی تمام کمشنریوں میں طوفانی آندھی نے پورے ماحول کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ قریب کے مناظر بھی اوجھل تھے۔ ریاض میں گردو غبار کے طوفان سے فلک شگاف عمارتیں بھی منظر سے غائب لگنے لگیں۔بعض مقامات پر موسلا دھار اور دیگر مقامات سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ریاض میں بھی تیز آندھی کے باعث درخت کثیر تعداد میں گر گئے۔ عسیر ریجن میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ تبوک شہر او راس کی کمشنریوں میں بھی جمعرات کو بارش کا سلسلہ جاری رہا۔طائف میں شدید گرد و غبار کے باعث حد نظر محدود ہو کر رہ گئی اوربعدازاں طائف میں متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وادی القیم کے علاقے کو سیلاب سے بچانے کیلئے برساتی نالہ بنایا جائے اور راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے،طائف میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی تھی۔ اسکی تحصیلوں اور قصبوں میں بھی بارش نے سیلاب کے مناظر پیدا کردیے۔

مریم اورنگزیب کوبڑی خوشخبری مل گئی ،ایسا عہدہ مل گیا کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کچھ دیر بعد ایوان صدارت میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں حلف اٹھائیں گی۔ ان سے صدر مملکت ممنون حسین حلف لیں گے۔ اس سے قبل آج (جمعہ کو) ہی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی انتہائی متحرک رہنما مریم اورنگزیب کو ڈان لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی برطرفی کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات بنایا گیا تھا۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ میں بھی ان کے پاس اطلاعات و نشریات کا قلمدان برقرار رہا۔

سعودی عرب کی تا ریخ میں پہلی پا کستانی خاتو ن سفارتکا ر کا تقرر،مقتدر حلقو ںمیں کھلبلی

ریا ض (ویب ڈیسک)سعودی عرب اندر ونی تبدیلیاں تو لا رہا ہے وہیں خارجی سطح پر بھی اس کے اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اس کی ایک حالیہ مثال وہاں تاریخ میں پہلی پاکستانی سفارت کار کی تعیناتی ہے۔صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی فوزیہ فیاض واشنگٹن اور دہلی کے بعد اب جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں گذشتہ ایک ماہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ کہتی ہیں کہ اس جگہ پر پہنچنے میں ان کے والد نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی اور ان کے آگے برھنے کے بعد ان کے علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم کا رحجان بھی بڑھا۔

ارب پتی پا کستانی نژاد تاجرنے برطانیہ کے تاریخی سٹیڈیم کی بولی لگا دی

لندن (ویب ڈیسک)امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے برطانیہ کے تاریخی ‘ویمبلے فٹبال اسٹیڈیم’ کی بولی لگا دی اور آئندہ چند ہفتوں میں اسٹیڈیم خریدے جانے کا امکان ہے۔برطانیہ کی فٹبال ایسوسی ایشن شدید مالی مسائل سے دوچار ہے جس کے بعد اس نے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے گراو¿نڈ میں دلچسپی لیتے ہوئے اسے 600 ملین پاو¿نڈ میں خریدنے کی پیشکش کی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہے کہ آئندہ 8 سے 12 ہفتوں میں وہ اسے خرید لیں گے۔امریکی تاجر کی جانب سے بولی لگائے جانے کے بعد شاہد خان اور برطانوی فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کا امکان ہے جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویملے گراو¿نڈ 900 ملین پاو¿نڈ میں فروخت کردیا جائے گا۔

شادی کی تقریب پر دستی بم حملے ، 3 افراد جاں بحق ، 34 زخمی

میرانشاہ(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے گاو¿ں سیدگئی میں نامعلوم افراد کے شادی کی تقریب پر دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جن کو میرانشا ہ اور بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔