چیف جسٹس نے بھارت کے عدالتی فیصلوں کی پیپر بک اٹھا کر پھینک دی

اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں بچے کی تحویل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایک وکیل کی جانب سے بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی پیپر بک بطورِ نظیر پیش کی گئی۔ چیف جسٹس نے بھارت کے عدالتی فیصلوں کی پیپر بک اٹھا کر پھینک دی اور اپنے ریمارکس میں کہا پاکستان کا قانون خاصا میچور ہوچکا ہے بھارت کے قوانین اور عدالتی فیصلے سپریم کورٹ میں پیش نہ کیے جائیں بلکہ صرف پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کی نظیر پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنا ہے، غیر ملکی اور پاکستانی قوانین مماثلت نہیں رکھتے۔ چیف جسٹس کی جانب سے اظہارِ برہمی پر بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی نظیر پیش کرنے والے وکیل نے معذرت کرلی۔

ذوالفقار کھوسہ کی بیٹے کیساتھ، سابق ارکان اسمبلی مقصود لغاری،محمد خان لغاری کی ن چھوڑ کر جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنے کاسلسلہ جاری ہے ،ن لیگ کے ناراض رہنما ذوالفقار کھوسہ اپنے بیٹے دوست محمد کھوسہ کے ہمراہ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق ذوالفقار کھوسہ اور انکے بیٹے دوست محمد کھوسہ نے شمولیت کا اعلان صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے دو سابق ارکان مقصود لغاری اور محمد خان لغاری بھی صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

آسٹریلیا کے کراؤن کسینو کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ

آسٹریلیا( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو اپنی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں تین لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کے جیتنے کے امکانات کم کرنا تھا۔یہ سزا میلبرن کے کراو¿ن کسینو کو دی گئی جو آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سزا ہے۔حکام کو معلوم ہوا کہ اس کسینو میں پوکر مشینوں کے بعض بٹن بالکل خالی تھے۔حالیہ برسوں میں اسی کسینو کو دوسرے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں جوا کھیلنے والے دنیا میں سب سے زیادہ فی کس رقم ہار دیتے ہیں۔ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ کسینو کے اس اقدام سے جوا بازوں کے جیتنے کی شرح پر فرق نہیں پڑا اور نہ ہی کیسینو نے جان بوجھ کر قانون توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس جرمانے سے آئندہ کسی کیسینو کو بغیر اجازت مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔

 

سگریٹ، سیمنٹ اور کاسمیٹکس مہنگی ہونگی یا سستی ،تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19ءکے وفاقی بجٹ میں سگریٹ، سیمنٹ اور کاسمیٹک سمیت دیگر اشیاءمہنگی جبکہ کتابیں کاپیاں و سٹیشنری کا دیگر سامان، کھاد اورپولٹری مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرآن پاک کی طباعت کیلئے استعمال ہونے والے کاغذ کو ٹیکس سے چھوٹ دینے، ایل این جی کی درآمد پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور ڈیری و لائیو سٹاک کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بچوں کی فحش ویڈیوزنیٹ پر ڈالنے والے کا عبرت ناک انجام چیف ایڈیٹر خبریں نے سب سے پہلے گھناﺅنے جرم کے خلاف آواز بلند کی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ضلع کچہری نے یو ای ٹی یونیورسٹی سے فارغ والتحصیل انجئینر اور چائلڈ پورنوگرافی کی ویب سائٹ پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز ا پ لوڈ کرنے والے ملزم کو 7سال قید اور 12لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سعادت امین کو سزئے سنائی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے آصف اقبال نے تفتیش مکمل کی ، دوران سماعت پراسیکیوٹر ایف آئی اے منعم چوہدری نے عدالت کو آگا ہ کیاکہ مجرم سعادت امین نے سرگودھا میں بچوں سے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، پراسیکیوٹر نے موقف اختیا ر کیا کہ مجرم کے قبضے سے لیپ ٹاپ سمیت دیگرثبوت حاصل کرلیے گئے ہیںاور مجرم نے اپنے کھناو¿نے جرم کا اعترا ف بھی کرلیا ہے، عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے اور ثبوتوں اور گواہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجرم کو سات سال قید ، بارہ لاکھ جرمانہ اور رقم کی عدم ادائیگی پرمزید ایک سال قید کی سزا سنائی دی۔ یادرہے چیف ایڈیٹر روز نامہ خبریںضیاشاہد نے سب سے پہلے اس کھناو¿نے جرم کےخلا ف آواز اٹھائی ،مختلف سیمنار سمیت اپنے پرگرام میں چائلڈ پورنوگرافی کےخلاف آواز اٹھائی ۔واضح رہے کہ مجرم سعادت امین عرف منٹو یو ای ٹی یونیورسٹی سے انجئنیز کی ڈگری یافتہ ہیں، ذرائع کے مطابق مجرم سعادت امین عرف منٹو نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور پورن گرافی کی ویب سائٹس ہیک کرکے مہنگے داموں نائجیریا سیل کیں، پاکستانی کی طرف سے فحش مواداپ لوڈ کرنے پر نائجیریا حکام نے پاکستانی امبیسی سے رابطہ کیا ، پاکستان ایجنسی اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم رات ایک بجے گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت دیگر مواد قبضہ میں لے لیا۔

 

گوریلوں کی بقا کا انحصار بندوقوں، جراثیم اور درختوں پر

لاہور( ویب ڈیسک ) افریقہ کے جنگلوں میں گوریلوں کی بقا کا انحصار بندوقوں، جراثیم اور درختوں پر ہے۔ایسا ویسٹرن لولینڈ گوریلوں پر سب سے بڑے سروے کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے۔
ایک دہائی پر مشتمل اس تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ سابقہ اندازوں نسبت گوریلوں کی تعداد زیادہ ہے۔
تاہم ان کی بڑی تعداد غیرمحفوظ علاقوں میں رہتی ہے جہاں انھیں غیرقانونی شکار، ایبولا اور ماحولیاتی تباہی سے خطرہ ہے۔چمپنزیوں کے بارے میں کچھ ایسی ہی تصویر سامنے آئی تھی۔ گوریلے اور چمپنزی عام طور پر کیمرون، وسطی افریقن جمہوریہ، کانگو، گینیا اور گبون کے جنگلات میں رہتے ہیں۔افریقہ میں وسطی چمپنزی بھی خطرے کے دوچار جانوروں میں شامل ہے۔وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے کنزرویشن سائنسدان اور اس تحقیق کی شریک مصنف ڈاکٹر فیونا مائیسلز کا کہنا ہے کہ ’بندوقوں سے مراد شکار، جراثیم سے مراد ایبولا اور درخت اس حقیقت کی جانب اشارہ ہیں کہ یہ گھنے جنگلات کے جانور ہیں جنھیں بقا کے لیے گھنے جنگلات کی ضرورت ہے۔‘’اگر آپ جنگلات کا صفایا کر دیں تو یہ سب ختم ہو جائیں گے۔ اگر جنگلات میں صرف ایک ہی قسم کے درخت ہوں گے تو آپ کو یقیناً یہاں گوریلے اور چمپنزی نہیں ملیں گے۔‘سائنسی جریدے سائنس ایڈوانسز میں یہ بین الاقوامی محققین بحث کرتے ہیں کہ ان جانوروں کی آبادی کو جتنی توجہ اس وقت دی جا رہی اس سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحفظ فراہم کرنے کی کوششیوں میں شکار پر پابندی کے حوالے سے اقدامات، بیماروں کے پھیلاو¿ پر قابو پانے اور اعلیٰ معیار کا ماحول محفوظ بنانے پر توجہ دینا چاہیے۔

 

مفتاح اسمعیل نئے وزیر خزانہ بن گئے،حلف اُٹھا لیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) صدر ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔مفتاح اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آج (جمعہ کو) وفاقی بجٹ پیش کیا جانا ہے اور مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے۔ اس سے قبل مفتاح اسماعیل کے پاس مشیر خزانہ کا عہدہ تھا تاہم بجٹ تقریر کیلئے ان سے خصوصی طور پر وفاقی وزیر کا حلف لیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نہ تو رکن قومی اسمبلی ہیں اور نہ ہی ارکان کے ووٹوں سے منتخب شدہ سینیٹر ہیں۔سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنایا گیا تھا جبکہ ہارون اختر اور مفتاح اسماعیل بھی وزارت خزانہ میں ہی کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ تینوں حضرات میں بجٹ تقریر کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہوا ہے۔

 

تحریکِ انصاف کے تین ارا کین اسمبلی کی پی پی میں شمو لیت کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے تین اراکینِ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے یہ اعلان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں کیا۔ آصف علی زرداری سے یہ ملاقات بلاول ہاو¿س لاہور میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں زاہد درانی، عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔

بشری سے تعلقات بارے عمران خان کا چونکا دینے والا اعلان چُپ کا روزہ توڑدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ساتھ تنازعات اور مبینہ طور پر علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”جب تک ہم زندہ ہیں ہم اکھٹے رہیں گے۔“یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل بشریٰ بی بی کی جانب سے بھی ان افواہوں کی تردید کی گئی تھی۔پہلی مرتبہ کپتان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود میدان میں آگئیں ،اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ سب سے زیادہ جمہوری آدمی ہیں، میں سمجھتا تھا پرویز مشرف کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں گے لیکن اس نے ڈر کر کرپشن کے رول ماڈلز کو اکھٹا کرلیا.

 

لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے ،ہرتالیں جماعت اسلامی نے شہر قائد میں ہلچل مچا دی

کراچی (ویب ڈیسک ) شہر قائد میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں دھرنے بھی دیے جارہے ہیں۔کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں احتجاج جاری ہے جس کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملیر 15، کالا بورڈ، شاہ فیصل نمبر 2، اورنگی ٹاو¿ن، دہلی کالونی اور لیاری میں ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔دھرنے کے باعث ملیر 15 کے قریب ٹریفک جام ہوگیا اور اسکول و کالج جانے والے طلبہ اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب لیاری میں جماعت اسلامی کی ہڑتال کے باعث متعدد نجی اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال کے بعد شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ” مشتعل افراد“ بھی متحرک ہوگئے ہیں اور زبردستی دکانیں بند کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورہ کراچی کے موقعے پر شہر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا ، آج 5 روز گزرنے کے بعد صورت حال جوں کی توں ہے، کے الیکٹرک کو گیس فراہم کر دی گئی مگر لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں ہوئی ، اس وقت کراچی بد ترین مسائل سے دوچار ہے اور انتظامیہ اور حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی، شہری بجلی اور پانی کو ترس گئے ہیں۔