کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا مکمل شیڈول جاری

کولکتہ(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ مئی 30 سے جولائی 14 کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔پاکستان کا اس کے بعد تین جون کو انگلینڈ، سات جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان اہم ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہوگا۔ پاکستان اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کو مدمقابل ہوگی۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔

اسلام آباد ،لفٹ میں موجود دوشیزہ نے خود لذتی میں مشغول شخص کیخلاف چونکا دینے والا کام کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مقامات پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات تو ہوتے ہی تھے لیکن اب مردوں کی جانب سے خواتین کے سامنے خودلذتی کے عمل کے واقعات بھی رونمائ ہونے شروع ہو گئے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کے سامنے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے لڑکیوں کے سامنے خودلذتی کے واقعے کے بعد کالج کی لڑکیوں سے بھری وین کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار نے بھی یہ شیطانی حرکت کی اور اب اسلام آباد سے بھی ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں معروف شاپنگ مال کی لفٹ میں ایک شخص نے خودلذتی کا شرمنا ک ترین عمل شروع کردیا۔اسلام ا?باد کی ایک لڑکی نے فیس بک پر جاری تفصیلات میں بتایا ”میں نے رپورٹ کر کے ایک لڑکے کا سینٹورس مال میں داخلہ بند کروا دیا۔ لیکن کیوں؟ کیونکہ وہ چوتھی منزل سے لے کر بیسٹمنٹ میں جانے تک لفٹ میں کھڑا ہو کر خودلذتی کے عمل میں مصروف تھا۔لفٹ میں موجود دیگر لوگوں نے اسے نظرانداز کرنے کیا لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا۔ سینٹورس کا عملہ اس معاملے میں بہت ہی ہوشیار ثابت ہوا۔۔۔ تو خواتین و حضرات!!! اگلی مرتبہ ایسے غلیظ افراد کیخلاف کارروائی سے مت گھبرائیے گا جو جنسی ہراسگی کو اپنا استحقاق سمجھتے ہیں۔“

13سالہ ہمسائی کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد ایسی حرکت کہ آپ بھی کہہ دینگے ”لعنت ہو تجھ پر “

نئی دلی(ویب ڈیسک)انسان کی وحشت و درندگی کی یقینا کوئی حد نہیں۔ بھارت میں پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے کو ہی دیکھ لیجئے جہاں ایک لڑکے نے اپنی بہن اور والدین کی موجودگی میں ہمسایوں کی کمسن لڑکی کی عصمت دری کر ڈالی۔ یہ بھیانک واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کان پور دیہات ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ کان پور دیہات ڈپٹی انسپکٹر جنرل رتن کانٹ پاندے نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر 13 سال ہے جبکہ اسے زیادتی کی نشانہ بنانے والے لڑکے کی عمر 16 سال ہے۔تفصیلات کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو اپنے گھر میں درندگی کا نشانہ بنایا جہاں اس کی بہن بھی موجود تھی اور والدین بھی۔ بعدازاں لڑکے اور اس کے والدین نے متاثرہ لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں اطلاع ملی تو لڑکی کی حالت غیر تھی اور وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھی۔ اسے ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال اور بعدازاں لالہ لاجپت رائے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بدقسمت لڑکی کو بھیانک ظلم کا نشانہ کیوں بنایا گیا یہ تاحال واضح نہیں البتہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

”چالان کی کوشش کرتے ہو“ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ائیر فورس کے باوردی جوانوں کی گالم گلوچ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)موٹروے پولیس کے دو اہلکاروں کوسابق چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کا دو دفعہ چالان کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا لیکن اب سابق ایئرکموڈور ضیائ الرحمان کی گاڑی کا چالان کرنے کی کوشش کرنیوالے ٹریفک وارڈنز کے بارے میں خبرآگئی۔ ”راولپنڈی کے مال روڈ پر ایک واقعہ پیش آیا جہاں دو ٹریفک وارڈنز نے ریٹائرڈ ایئرکموڈور ضیائ الرحمان کی گاڑی کی غلط پارکنگ دیکھی تو اٹھانے اور قانون پر عمل درآمد کی کوشش کی تو ایئرفورس کے باوردی جوان آٹو میٹک اسلحہ سمیت موقع پر پہنچ گئے اور گالم گلوچ کیا، اب ایئرچیف بتائیں کہ انہوں نے کس طرح ایک ریٹائرڈ افسر کے کہنے پر بندوق تانی، گالیاں نکالیں اور وارڈن کے یونیفارم کے بٹن توڑے “۔” مسلح افواج بھی دیگر اداروں کی طرح عوام کے ادا کردہ ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں، کیا کونسا قانون ہے کہ باوردی جوان ایک ریٹائرڈ افسر کے کہنے پر قانون کی پیروی کرنیوالے وارڈنز کو برا بھلا کہیں اور پولیس پر دباﺅ ڈالیں ، بعد میں کہیں کہ صلح ہوگئی۔ آفیشل ورڑن لیں، جب سرکاری طورپر موقف لینے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ ایئرکموڈور علی فرانس میں ہیں جبکہ گروپ کیپٹن ندیم نے موقف اپنایاکہ شاید کوئی خاتون تھی جو غصے میں آگئی، اس دلیرانہ کارروائی پر ٹریفک وارڈنز کو انعام دینا چاہیے ، فضائیہ کے اہلکاروں کیخلاف تاحال نہ تو کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ہی کسی نے کچھ پوچھ گچھ کی ، یہ صرف ٹریفک وارڈنز کیساتھ نہیں بلکہ موٹروے پولیس اہلکاروں کیساتھ بھی کیاگیا، جنہوں نے سابق چیئرمین این ایچ اے کا چالان کیا تو انہیں نوکری سے نکال دیاگیا“۔

نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت ۔۔؟دھماکہ دار خبر ،ترجمان کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثا رعلی خان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم مقامی نیوز ویب پورٹل کے مطابق چوہدری نثار کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ناہل خواجہ آصف کا تہلکہ خیز اعلان ،سب رہ گئے حیران

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا، یا تو انہوں نے اقاما چھپایا تھا، اگر چھپائی ہوئی چیز باہر آتی تو کمال ہوتا۔حامد میر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےرہنما کا کہنا تھاکہ وہ جب سے سیاست میں ا?ئے انہوں نے تب سے اپنے اکاو¿نٹس اور اقاما ظاہر کیا ہوا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی ڈکلیئرڈ کیا، جس اقامے کی تصویر دکھائی جارہی ہے وہ خود الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید

گجرات(ویب ڈیسک) ایل او سی میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور بربریت دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج ورکنگ باو¿نڈری اور کنٹرول لائن سے ملحقہ شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں وٹالہ گاو¿ں کے محمد رفیق ولد محمد شریف اور وزیر ولد اللہ رکھا شامل ہیں۔ جب کہ زخمی ہونے والے محمد عثمان اور جنت بی بی کو فوری طور پر سول اسپتال برنالہ منتقل کیا جب کہ جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور بعد میں ڈسٹرکٹ اسپتال بھمبرمنتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔