”خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا “عمران خان کا کیس لڑنے والوں کو خراج تحسین

اسلام آباد (ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی اور فیصلے کے بعد پھر ملاقات کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔

 

چیف جسٹس نے قرضے معاف کر نیوالوں پر بجلیاں گرادیں ،دبنگ اعلان سے سب حیران

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان نے قرضہ معافی کے کیس میں ریمارکس دیئے کہ جنہوں نے قرض معاف کرائے ان سے وصول کریں گے اور رقم نہیں تو اثاثے فروخت کرکے رقم وصول کریں گے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قرضہ معافی سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں نیشنل بینک اور نجی بینک کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔نیشنل بینک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں مین پارٹی اسٹیٹ بینک ہے جب کہ نجی بینک کےوکیل نے دلائل میں کہا کہ اسٹیٹ بینک ریگولیٹری اتھارٹی ہے اور بینکوں نے قرضے معاف کیے۔نجی بینک کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیشنل بینک کمیشن کا کہنا ہےکہ قصہ ماضی ہے، لیکن بینک اس پیسے کی واپسی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے؟ اس پر نیشنل بینک کے وکیل نے جواب دیا کہ مجھے بھی رپورٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ کوئی اندازہ ہے کتنے ارب معاف ہوئے؟ نجی بینک کے وکیل نے بتایا کہ 54 ارب روپے معاف ہوئے۔

 

علی ظفر اورمیشا کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والی ویڈیو فوٹیج وائرل،سچ جھوٹ وا ضح ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والی ایونٹ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔نجی ٹی وی نے علی ظفر اور میشا شفیع کے مابین وجہ تنازع بننے والے ایونٹ کی ویڈیو حاصل کرلی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع ساونڈ روم میں گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جبکہ دیگر افراد بھی اس کمرے میں موجود ہیں۔مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم اس ویڈیو میں بظاہرعلی ظفر کی جانب سے ساتھی گلوکارہ کو ہراساں کرنے یا جنسی ہراسانی کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی۔واضح رہے کہ میشا شفیع نے اسی گانے کی ریکارڈنگ کے دوران علی ظفر کی جانب سے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ علی ظفر نے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کوایک ارب روپے کا لیگل نوٹس جاری کیا تھا۔

پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کے باوجود جنر ل قمر باجوہ نے ایسا کا م کر دکھا یا جو آج تک نہ ہو سکا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے فوج اور سول اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے ریٹائرڈ سینئر پشتون افسران سے ملاقات کی جس میں پی ٹی ایم اور خطے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے شرکا کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے سخت گیر رویے اور بالخصوص پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کے باوجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تحریک کے حوالے سے رویہ انتہائی مثبت رہا۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی نوجوانوں کی تنظیم پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں اور فاٹا کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لیے فوج اور سول اداروں میں اہم عہدوں پر فائض رہنے والے سابق سنئیر پشتون افسران سے ملاقات کی۔ملاقات ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں فوج کے سابق سنئیر پشتون افسران جنرل احسان، جنرل علی قلی خان، جنرل حامد خان، جنرل عالم خٹک، میجر جنرل تاج الحق، بریگیڈیر ریٹائرڈ سعد محمد، محمود شاہ، سابق چیف سیکرٹری جاوید اقبال اور سابق پولیس سربراہ عباس خان نے شرکت کی۔

حسین ترین پاکستانی ماڈل نے بے باکی میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا ،بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

ممبئی(ویب ڈیسک)فحش فلموں کی سابق اور بالی ووڈ کی انتہائی بولڈ اداکارہ سنی لیونی اپنی بے باک اداؤں سے پوری دنیا میں دھوم مچا چکی ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے معروف پاکستانی متنازعہ ماڈل انزلیکا طاہر کو سنی لیونی کی ہم پلہ اداکارہ اور ماڈل قرار دیتے ہوئے اس کی ایسی ہوش ربا تصویریں شائع کی ہیں کہ آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کا بے باکانہ پن اور بولڈ نس میں کوئی ثانی نہیں ہے، سنی لیونی اپنی بولڈ اداؤں کی وجہ سے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچی لیکن حال ہی میں ایک پاکستانی ماڈل کی تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ سنی لیونی کو بھی پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔انزلیکا طاہر نام کی اس پاکستانی ماڈل نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اپلوڈ کی ہیں جو وائرل ہو گئیں ہیں۔ انزلیکا طاہر نے بکنی میں بولڈ فوٹو شوٹ کرایا اور وہ بہت پر کشش نظر آرہی ہیں۔ تین سال قبل انزلیکا طاہرکو مس پاکستان ورلڈ بھی چنا جا چکا ہے۔مس پاکستان ورلڈ کا 2015 میں کراؤن جیتنے والی انزلیکا اپنے بولڈ لک کی وجہ سے چھائی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ انزلیکا طاہر کا بچپن روس میں گزرا ہے،اپنے بولڈ فوٹوشوٹ سے شہرت پانے والی ماڈل انزلیکا طاہر کئی بیوٹی شوز کا حصہ رہ چکی ہے جب کہ اپنے اس بولڈ انداز کی وجہ سے کئی بار انزلیکا طاہر کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے لیکن انہیں اس تنقید کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ مسلسل برہنہ فوٹو شوٹ کرواتی رہتی ہیں ۔

دنیا کا کم عمر ملازم بچہ جسکی تصاویر وائرل ہوتے ہی چونکا دینے والا اقدام ہو گیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک)میں جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کی جانب سے ایک 8 ماہ کے بچے کو ملازمت دینے کی رپورٹس سامنے آنے پر اتھارٹی سے وضاحت طلب رلی ئی۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق  جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک 8 ماہ کے ننھے شہزادے کو ‘ہیپی نیس ایگزیکٹو’ (Happiness Executive) کی نوکری دے دی ہے، جس کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوشیوں کو عام کرنا ہے۔

آئی سی سی کے آفیشل ہینڈل سے ریپ کیس میں گرفتار سادھو آسارام اور مودی بارے ٹویٹ، تحقیقات شروع

نئی دہلی(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ٹویٹر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں ٹویٹ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔آئی سی سی کے آفیشل ہینڈل سے ریپ کیس میں گرفتار ہونے والے سادھو آسارام اور مودی کے بارے میں ٹویٹ کیا گیا، اس پر نہ صرف شائقین کی جانب سے حیرت اور برہمی کا اظہار کیا گیا بلکہ بھارتی بورڈ نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا، آئی سی سی نے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے غیر متعلقہ ٹویٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سرگودھا جیل میں سنسنی خیز اقدام پھانسی کے دو مجرموں کو آخری لمحات میں نئی زندگی مل گئی

سرگودھا(ویب ڈیسک)تہرے قتل کے 2 مجرموں کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔سرگودھا کی جیل میں آج صبح تہرے قتل کے 2 مجرموں خضر اور امجد کی پھانسی آخری لمحات میں روک دی گئی۔ مجسٹریٹ نے دونوں مجرموں کی پھانسی صلح کی کوششوں کی درخواست پر چند روز کےلئے موخر کر دی۔ پھانسی کے دونوں مجرموں خضر اور امجد نے زمین کے تنازعہ پر بھیرہ میں 3 قتل کیے تھے جنہیں آج صبح پھانسی پر لٹکایا جانا تھا۔

 

بشری بی بی بنی گالہ میں ہیں یا کہیں اور ،ایسی خبر آگئی کہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں

 اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں ہے وہ اب بھی بنی گالہ میں موجود ہیں۔نعیم الحق نے کہا ہے کہ بشری بی بی اور عمران خان کے درمیان ان کے بیٹے کی بنی گالہ میں موجودگی پر کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوا یہ محض افواہیں ہیں، بشریٰ بی بی بنی گالہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دونوں کے خلاف ایسے ہی سنسنی پھیلائی جا رہی ہے جب کہ اختلاف کی باتیں محض افواہیں ہیں۔

پنجاب بھر کے میڈیکل سٹورز کو تالے لگ گئے،ادویات کیلئے مریض رُل گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کےخلاف صوبے کے مختلف شہروں کے میڈیکل اسٹورز مالکان کی ہڑتال جاری ہے۔پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، بھکر اور گوجرانوالہ میں میڈیکل اسٹورز بند ہیں۔میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجود گی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہو گی۔نئے ایکٹ کے تحت جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سزاو¿ں میں اضافہ کیا گیا ہے اور بغیر لائسنس ادویات بنانے یا فروخت کرنے والوں کو 3 سے 10 سال تک قید کی سزا ہوگی جب کہ 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔