آج خواجہ آصف کی سیاسی زندگی کا اہم ترین دن ،فیصلہ آنے میں کچھ دیر باقی

 اسلام آباد: ہائی کورٹ (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ وزیر خارجہ دبئی میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں جہاں سے وہ ماہانہ تنخواہ بھی حاصل کرتے ہیں، غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شخص کیسے وزیرخارجہ کے اہم منصب پر فائز رہ سکتا ہے جب کہ خواجہ آصف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف پہلے دبئی میں بینک میں ملازمت کرتے تھے، وہ دبئی میں فل ٹائم نہیں بلکہ ایڈوائزر کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔

کسی بھی پاکستانی فنکارہ نے اب تک اتنا معاوضہ حاصل نہ کیا ہو گاجتنا اس حسین و جمیل خواجہ سراءکو مل گیا

ملتان:(ویب ڈیسک) خواجہ سرا مہک ملک نے تھیٹر پر 8 دن کی پرفارمنس کے عوض 23 لاکھ روپے کا معاہدہ کرکے نامی گرامیفنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی ثقافت میں اسٹیج اور تھیٹر کو آرٹ کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، پاکستانی تھیٹر 2 ادوار پر مشتمل ہے۔ ایک دور میں اچھی اداکاری اور معیاری مزاح نگاری کے حوالے سے قوی خان، انور مقصود، معین اختر، عمر شریف، سہیل احمد، امان اللہ، مستانہ، ببوبرال، افتخار ٹھاکر اور بے شمار فنکاروں نے ملک اور بیرون ملک کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔

16سال سے کم عمر افراد کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی

ؒ ؒلندن (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا کی مقبول میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ یورپ میں 16 سال سے کم عمر افراد واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔یورپی یونین میں ڈیٹا کے تحفظ کا اطلاق اب واٹس ایپ پر بھی ہوگا اور ان قوانین کے تحت 16 برس سے کم عمر لڑکے لڑکیاں اپنے والدین کی اجازت کے بغیر یہ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے۔فنانشل ٹائم کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 28 ملکوں میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم سے کم حد 13 برس تھی جسے بڑھا کر 16 برس تک کیا جارہا ہے۔یورپی یونین میں اب واٹس ایپ استعمال کرنے والے پرانے اور نئے صارفین سے اب یہ پوچھا جائے گا کہ آیا ان کی عمر 16 برس سے زائد ہے یا نہیں۔واٹس ایپ کی مالک فیس بک کمپنی کے اعلامیے کے مطابق فی الحال یورپ سے باہر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ قانون متعارف نہیں ہوا ہے۔علاوہ ازیں واٹس ایپ نے اس اصول کے تحت نئے اکاو¿نٹ بنانے کی صورت میں کسی قسم کی شناختی دستاویزات کی بھی اب تک ڈیمانڈ نہیں کی ہے۔واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق یورپی صارفین کے لیے آئرلینڈ میں ایک نیا ذیلی ادارہ قائم کیا جا رہا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یورپی یونین کے صارفین کا ڈیٹا یورپی سرحدوں کے اندر ہی محفوظ رکھا جائے گا۔واٹس ایپ کے مطابق ان کی سروس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات صرف ’اینڈ ٹو اینڈ‘ یعنی صرف ارسال کرنے والے اور موصول کرنے والے ہی پڑھ سکیں گے۔ یہ پیغامات خود واٹس ایپ سروس نہیں پڑھ سکتی کیونکہ نئے اقدامات کے تحت کمپنی اب ڈیٹا بھی نہیں پڑھ پائے گئی، جیسا کہ اس سے قبل پڑھ سکتی تھی۔

 

ڈالر 119 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد (این این آئی) سٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لینے کے باوجود ڈالر نئی بلند ترین سطح 119 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیس پیسے مہنگا ہونے سے 119 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ملک بوستان نے کہاہے کہ بجٹ اور سیاسی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر 115 روپے 62 پیسے پر ہی برقرار ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق بھی بڑھ کر 3 روپے 88 پیسے ہوچکا ہے۔

فلموں کی نمائش کےلئے بیرون ملک بھی مارکیٹ تلاش کرنا ہوگی‘ ثنا

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کےلئے مقامی سینما کیساتھ بیرون ممالک بھی مارکیٹ تلاش کرنے پر فوکس کرنا چاہیے اور اسی سے ہمارے معیار میں بھی بہتری آئے گی ،فلم انڈسٹری میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو محدود وسائل کے باوجود شاہکار فلمیں تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم اس طرح اتحاد کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی ۔ حکومت کی جانب سے پالیسی کا اعلان خوش آئند ہے لیکن ہمیں اپنے طور پر بھی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس کے جلدنتائج حاصل ہو سکیں۔ ثناءنے کہا کہ بد قسمتی سے آج تک ہم اپنی فلموںکےلئے بڑی مارکیٹ تلاش نہیں کر سکے اگر ہم اس طرف توجہ دیتے تو اس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے معیار میں بھی مزید بہتری آنا تھی ۔

 

راﺅ انوار نقیب کے ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار: رپورٹ آ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ قتل کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے راو¿ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عمل کو دہشت گردی قرار دےدیا۔سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی جس میں ڈی پی او بہاولپور کی رپورٹ کا بھی ذکر ہے اور ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابر اور محمد اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ راو¿ انوار نے نقیب اللہ ود یگر کو ماورائے عدالت قتل کیا، راو¿ انوار اور دیگر پولیس افسران کا عمل دہشت گردی ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقیب اللہ اور دیگر کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، ماورائے عدالت قتل کو تحفظ دینے کے لیے میڈیا میں جھوٹ بولا گیا، واقعے کے بعد راو¿ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کیے۔رپورٹ کے مطابق راو¿ انوار اور دیگر ملزمان نے اپنے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا، ملزمان کا مقصد اپنے دیگر غیر قانونی اقدامات کو تقویت اور دوام پہنچانا تھا۔جے آئی ٹی نے رپورٹ کی تیاری میں جیو فینسنگ اور فارنزک رپورٹ کا سہارا لیا ہے جب کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ سے چاروں افراد کا الگ الگ قتل ثابت ہوتا ہے، چاروں افراد کو دو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا، ایک کمرے کے قالین پر دو افراد کے خون کے شواہد ملے جب کہ دوسرے کمرے کے قالین پر چاروں کے خون کے شواہد ملے، ثابت ہوتا کہ چاروں افراد کو جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا جس کے بعد بعد میں لاشیں دو مختلف کمروں میں ڈال دی گئیں۔

 

گلوکاری کے شعبے کے استحکام کےلئے حکومت فنڈز مختص کرے

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکار ہ سائرہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکار ہ سائرہ ارشد نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔

 

پی پی کے اہم رہنما کا 29اپریل کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے 29اپریل کو مینار پاکستان گراﺅنڈ میں منعقدہ جلسے میں پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والی اہم شخصیت کی جانب سے شمولیت کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماﺅں کے مذکورہ شخصیت سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں اور لاہور میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

ولڈ کپ 2019پاکستان کا ابتدائی معرکے میں کالی آندھی سے مقابلہ

دبئی(نیوزایجنسیاں) ورلڈ کپ2019 کامجوزہ شیڈول منظرعام پرآگیا جس کے مطابق پاکستان اپنا پہلامیچ ویسٹ انڈیز کے خلاف31مئی کوکھیلے گا ،جبکہ روائتی حریف کے ساتھ بڑا معرکہ 16جون کواولڈ ٹریفورڈ میں سجے گا۔ آئی سی سی مجوزہ شیڈول کی حتمی منظور ی آج دے گی۔مجوزہ شیڈول کے مطابق ٹورنا منٹ کا آغاز30مئی سے انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے درمیان تاریخی میدان اوول سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14جولائی کو اوول میں ہی کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کے طریقہ کار میں اس بار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اسے1992والے ورلڈ کپ کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں ہر ٹیم اپنے مخالف ٹیم سے ایک میچ کھیلے گی اور یوں مجموعی طور پرہر ٹیم کے حصے نو میچز آئیں گے ،ٹورنا منٹ میں کوارٹر فائنل کا مرحلہ بھی حذف ہوگیا ،کل دس ٹیموں میں چار ٹیمیں منتخب ہو کرسیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔ٹورنا منٹ میں پاکستان 31مئی کو ویسٹ انڈیز ،3جون کومیزبان انگلینڈ،7جون کوسری لنکا ،12جون کوآسٹریلیا،16جون کوروایتی حریف بھارت 23جون کوجنوبی افریقہ ،26جون کونیوزی لینڈ،29جون کوافغانستان اور5جولائی کوبنگلہ دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل9اور11جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل معرکہ 14جولائی کوکھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ انگلینڈ اور ویلزکے 11مختلف مقاما ت پر کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹرز کی کینٹبری میں ٹریننگ

کینٹبری( نیوزایجنسیاں) آئرلینڈ کے خلاف اولین ٹیسٹ کی تیاریاں عروج پر، قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پریکٹس کا آغاز کردیا۔شاہینوں نے انگلش کاو¿نٹی کینٹ کی گراو¿نڈ پر پریکٹس کا آغاز کردیا، کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی، بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیوں کو دور کیا۔ قومی ٹیم اٹھائیس اپریل سے انگلش کاو¿نٹی کینٹ کے ساتھ چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف اولین اور واحد ٹیسٹ 11مئی سے کھیلا جائے گا۔فاسٹ بولر محمد عامر بدھ کی صبح لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے ۔قومی کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم محمد عامر ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے تھے۔ذرائع کے مطابق پیسر نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ویزا میں تاخیر ہوئی۔پی سی بی کے جی ایم میڈیا رضا راشد نے میڈیا کو بتایا محمد عامر بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں اور کینٹربری میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔دورہ برطانیہ کے لیے جانے والی قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔