کو ئٹہ کی فضا ءسوگوارشہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گذشتہ روز دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب ایئرپورٹ روڈ پر خودکش دھماکے میں شہید5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کرکے میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

چیف جسٹس صاحب خدارا مرغزار کالونی کربلا کا کچھ کیجئے ,غریبوں کے مسیحا بن کر اس درد کی بھی دواتو دیجئے

لاہور (ویب ڈیسک ) مرغزار کالونی لاہور کے رہائشیوں کے لئے زندگی عذاب بن گئی۔ معصوم بچوں‘ خواتین اور بزرگ افراد کا احتجاج۔ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ خدارا گرمی کے موسم میں اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقہ مرغزار کالونی کے مکین بورنگ والا زنگ آلود اور بیماریوں کی آماجگاہ والا پانی پینے اور استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مرغزار سوسائٹی ہے جو اپنا ہی قانون لاگو کئے بیٹھی ہے۔ مرغزار سوسائٹی کی بدمعاشیاں عروج پر دیکھ کر مکین پھٹ پڑے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کس قانون کے تحت مرغزار سوسائٹی ہمیں پانی کی سہولت دینے سے انکاری ہے۔ ہم صاف پانی کو ترس گئے ہیں اور مجبوراً دوسرے علاقوں سے پانی بھر کے لانے پر مجبور ہیں۔ سروے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغزار سوسائٹی ہمیں پانی کے پائپ سوسائٹی سے باہر نہیں نکالنے دیتے تاکہ کہیں ان کے پانی میں کم نہ آجائے۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف‘ محکمہ واسا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مرغزار سوسائٹی کی بدمعاشیوں کا فوری نوٹس لے کر اقدامات کریں ورنہ مکینوں کا احتجاج حکام کی نیندیں حرام کردے گا۔

کوئٹہ میں تین خود کش حملے، 5 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہمیں میاں غنڈی اور ائیرپورٹ روڈ پر تین خود کش حملوں میں 5 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے علاقے میں دو خود کش بمباروں نے ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں خود کش حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیسرا خود کش حملہ ائیرپورٹ روڈ پر ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوئٹہ میں خود کش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے شہدائ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔شہباز شریف نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کش ددھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔سینیٹر رحمان ملک نے بھی کوئٹہ میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے پاکستان کے خلاف گہری سازش کا تسلسل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کو افغانستان سے کنٹرول کرنے کا انکشاف

ٓکراچی (ویب ڈیسک) افغانستان سے متصل سرحد پر پاکستانی چیک پوسٹوں کے قیام کے بعد اغوائ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد تاوان کی وصولی اور مغویوں کی حوالگی بھی افغانستان میں ہی کرنے لگے ہیں۔اس کی بڑی مثال کراچی سے اغواءہونے والے 11 سالہ بچے کی افغانستان کے سرحدی شہر بیش منڈی سے بازیابی ہے جسے ایک کروڑ روپے تاوان دے کر بازیاب کرایا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ریکارڈ پر آنے والا کراچی کا یہ پہلا کیس ہے جس میں مغوی کو افغانستان میں تاوان دے کر بازیاب کرایا گیا ہے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تاجر خیر محمد اچکزئی کے 11 سالہ بیٹے محمد سرور کو 13 جنوری 2016 کی شام سائٹ رشید آباد سے اغوائ کیا گیا تھا۔افغانستان سے رہا ہونے والا بچہ رہائی کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ بیٹھا ہے۔ فوٹو: افضل ندیم ڈوگرحاجی خیر محمد کے مطابق بچہ گھریلو سامان لینے کیلئے دکان پر گیا تھا کہ واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ کی تلاش کے باوجود سرور نہیں ملا تو سائٹ تھانے بی ایریا تھانے میں درج کرایا۔ ایف آئی آر نمبر 16 حاجی خیر محمد کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365 اے، 506 بی، 34 25 ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔خیر محمد کے مطابق اس دوران 20 جنوری کی سہہ پہر 3 بج کر 49 منٹ پر افغانستان کے ایک فون نمبر سے کال کی گئی جس میں ملزمان نے بچے کے اغواءاور اپنے پاس موجودگی ظاہر کرتے ہوئے رہائی کیلئے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد انہیں ایک پاکستانی موبائل نمبر سے کال کی گئی جس میں بچے کو چھڑانے کیلئے فیصل آباد اور ملتان بھی بلوایا گیا۔ اس کے بعد انہیں مردان آنے کا کہا گیا۔پھر ایک بار انہیں مسقط سے بھی فون کال کی گئی جس میں تاوان دینے کے لئے دباو¿ ڈالا گیا۔خیر محمد کے مطابق وہ پولیس کو تمام صورت حال سے آگاہ کرتے رہے لیکن پولیس نے تعاون نہیں کیا۔بلوچستان کے تاجر تاوان کے لیے جمع کی گئی رقم کے ہمراہ بیٹھے ہیں۔ فوٹو: افضل ندیم ڈوگرمدعی کے مطابق انہوں نے اپنے خاندانی ذرائع استعمال کئے اور ملزمان سے معاملات طے کرتے رہے۔ آخر کار رواں سال 3 مارچ کو وہ طے شدہ رقم کا بندوبست کرکے بلوچستان میں پاک افغان بارڈر چمن پہچنے اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں مقدمے کے تفتیشی افسر اور پولیس ٹیم کو بھی ساتھ لے گئے۔چمن میں لیویز حکام کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا۔حاجی خیر محمد کے مطابق ملزمان کو ایک کروڑ روپے تاوان دینے کا معاملہ طے ہوا تھا اور ادائیگی اور بچے کی حوالگی بھی افغانستان کی حدود میں کرنا تھی، جس کیلئے وہ پاک افغان چمن بارڈر سے اکیلے ہی افغانستان میں داخل ہوئے۔ انہوں نے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی رقم دو سیاہ شاپنگ بیگ میں ڈالی ہوئی تھی۔خیر محمد کے مطابق انہوں نے افغانستان کے سرحدی شہر بیش منڈی میں داخل ہوکر افغانی موبائل فون سم خریدی جس سے ملزمان کو فون کرکے اپنی آمد کا آگاہ کیا اور اپنی موجودگی کے مقام کے بارے میں بتایا۔خیر محمد کے مطابق تھوڑی دیر میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد آئے جو ان سے رقم کے دونوں تھیلے لے کر چلے گئے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ایک اور موٹرسائیکل پر سوار شخص ان کے بچے کو 20 قدم کے فاصلے پر ان کے سامنے چھوڑ کر چلا گیا۔دو سال کی دوری کے بعد وہ بچے کو لے کربارڈر کی طرف واپس آگئے۔ جہاں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس اور لیویز حکام ان کا انتظار کر رہے تھے۔افغانستان سے رہا ہونے والا بچہ اپنے والد اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کھڑا ہے۔ فوٹو: افضل ندیم ڈوگرخیر محمد کے مطابق وہ لیویز کے دفاتر پہنچے جہاں مجسٹریٹ کے سامنے بچے کو پیش کیا گیا اور پھر اس کی پولیس کو حوالگی ہوئی جس کے بعد بچے کو کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرکے ان کے حوالے کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں اب تک کئی ملزمان کو گرفتار ہو چکے ہیں جن کے مقدمہ زیر سماعت ہے اور ملزمان انہیں رہائی کیلئے ان پر دباو¿ ڈال رہے ہیں۔

نیپرا نے عوام پر بجلی گرانی بند کر دی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ 44 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی۔درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت 44 پیسے بڑھی، مارچ میں کل 8 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی بنی، مارچ میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 53 ارب 95 کروڑ روپےرہی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

دیپکا پڈوکون کی جیکٹ نے دھوم مچادی قیمت اور وجہ جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارتی میڈ یا پر آج کل بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈ کون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کے خوب چرچے ہیں ،بھارتی میڈ یا کا دعویٰ ہے کہ دونوں فلمی ستارے جلد ہی شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے ،دوسری جانب پریمی جوڑے نے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا لیکن دونوں اداکار کیمرے کے سامنے بھی اپنے گہرے تعلق کو چھپاتے نہیں ہیں۔دپیکا پڈکون دور حاضر میں بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے ”باجی را مستانی “اور ”پدماوت “جیسی مشہور زمانہ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے کروڑوں دل جیتے۔بھارتی فیشن کی دنیا میں بھی دپیکا پڈ کون اپنا مقام رکھتی ہیں اور حال ہی میں ان کی ایک جیکٹ نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی جس کی قیمت 91ہزار 498بھارتی روپے ہے۔تفصیل کے مطابق پیر کے روزدپیکا پڈ کون ممبئی سے نیو یارک جا رہی تھیں کہ ایک بھارتی پاپارازی نے ان کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ نے نیلے رنگ کی جینز کے ساتھ ہرے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جس کی مالیت 23ہزار 240بھارتی روپے تھی۔اس موقع پر انہوں نے بولڈ چشمہ بھی پہن رکھا تھا لیکن ان کی جیکٹ نے سب کو توجہ حاصل کر لی،انٹیک وائٹ رنگ کی اس جیکٹ پر اینی میشن اور پرنٹ انتہائی دلکش تھا۔معروف برانڈ بربری کی پرنٹڈ جیکٹ کی قیمت 91ہزار 498بھارتی روپے تھی۔