لاہور (ویب ڈیسک ) مرغزار کالونی لاہور کے رہائشیوں کے لئے زندگی عذاب بن گئی۔ معصوم بچوں‘ خواتین اور بزرگ افراد کا احتجاج۔ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ خدارا گرمی کے موسم میں اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقہ مرغزار کالونی کے مکین بورنگ والا زنگ آلود اور بیماریوں کی آماجگاہ والا پانی پینے اور استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مرغزار سوسائٹی ہے جو اپنا ہی قانون لاگو کئے بیٹھی ہے۔ مرغزار سوسائٹی کی بدمعاشیاں عروج پر دیکھ کر مکین پھٹ پڑے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کس قانون کے تحت مرغزار سوسائٹی ہمیں پانی کی سہولت دینے سے انکاری ہے۔ ہم صاف پانی کو ترس گئے ہیں اور مجبوراً دوسرے علاقوں سے پانی بھر کے لانے پر مجبور ہیں۔ سروے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغزار سوسائٹی ہمیں پانی کے پائپ سوسائٹی سے باہر نہیں نکالنے دیتے تاکہ کہیں ان کے پانی میں کم نہ آجائے۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف‘ محکمہ واسا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مرغزار سوسائٹی کی بدمعاشیوں کا فوری نوٹس لے کر اقدامات کریں ورنہ مکینوں کا احتجاج حکام کی نیندیں حرام کردے گا۔
بریکنگ نیوز
- اے آئی سے بنا مواس خواتین کی عزت خطرے میں ڈال سکتا ہے جنت مرزا
- اپریشن شعبان 2 بلوچلستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں 6 دہشت گرد ہلاک
- پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
- پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
- حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
- پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
- وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
- بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
- ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
- اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
- نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
- ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
- کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
- مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
- اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
- چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
- صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
- 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
