Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے آئی ایس پی انوائرنمنٹل سلوشنز (ISPES) کے

    اشتراک سے پیکو ڈراپ (PecoDrop) متعارف کروا دیا ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اسٹیشنز ہیں۔ یہ اقدام روزمرہ دفتری ماحول میں پائیداری کے لیے ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور سرکلر اکانومی کے اصولوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسمارٹ ری سائیکلنگ اسٹیشنز زونگ کے متعدد دفاتر میں نصب کی جا رہی ہیں جہاں پلاسٹک، کاغذ اور دھات سمیت جیسے ری سائیکل مواد کو فضلہ پھینکنے کے مقام پر ہی الگ کرنے اور دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔پیکو ڈراپ سٹیشن ری سائیکلنگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کچرے پھینکنے کے مقام پر ہی اسکی درجہ بندی کرنے کے لیئے ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار متعارف کرواتا ہے۔ جس کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال کچرے کو لینڈ فلز تک پہنچنے سے روکا جا سکے گا اور ذمہ دارانہ انداز میں اشیاء کے استعمال اور تلفی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس اقدام کا بنیادی حصہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے منسلک ویسٹ مینجمنٹ نظام ہے، جو کچرے میں جمع کیے جانے والے مواد، اس کی مقدار اور کلیکشن سے متعلق معلومات ریکارڈ کرے گا۔ اس طرح کچرا پھینکے جانے سے لے کر اس کی ریکوری تک پورے عمل کا ایک قابلِ نگرانی ریکارڈ تشکیل پائے گا۔ یہ اقدام زونگ کے اس وسیع تر عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی کو صرف رابطے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ماحولیاتی اور سماجی مسائل کے حل اور مثبت اثرات پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔ ایک نظام کے تحت زونگ کے ملازمین کو دوبارہ قابلِ استعمال مواد جمع کروانے پر کریڈٹس دیے جائیں گے، جبکہ وہ ڈیجیٹل طریقے سے اپنی شرکت کو ٹریک کرنے اور جمع شدہ انعامات حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ ذمہ دارانہ رویے کو عملی پذیرائی سے جوڑتے ہوئے اس اقدام کا مقصد ری سائیکلنگ کو مزید آسان اور دلچسپ بنانا، جبکہ کام کی جگہ پر ماحولیاتی ذمہ داری کے مضبوط کلچر کو فروغ دینا ہے۔ زونگ کی ترجمان و ہیڈ آف اسٹریٹیجی نبیلہ یزدانی نے کہا کہ،” پائیداری کا تسلسل زونگ میں ہمارے روزمرہ کے طریقہ کار، ویلیو کریئیشن اور ذمہ دارانہ فیصلوں کا حصہ ہے۔ پیکو ڈراپ اس بات کی مثال ہے کہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور ملازمین کی شرکت کو یکجا کرکے ویسٹ مینجمنٹ کو مزید مؤثر اور قابلِ پیمائش بنایا جا سکتا ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کو صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ پائیدار آپریشنز، وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور مثبت ماحولیاتی و سماجی اثرات کے لیے بھی اہم قوت سمجھتے ہیں۔ یہ اقدام ایک زیادہ سرکلر اور پائیدار ورک پلیس کے لیے قابلِ توسیع ماڈل کی جانب عملی قدم ہے۔”آئی ایس پی انوائرنمنٹل سلوشنز (ISPES) کی سی ای او ڈاکٹر ظلِ مریم نے کہاکہ،”یہ شراکت داری محض کچرا جمع کرنے کے مقامات تک محدود نہیں بلکہ سرکلر اکانومی کی بنیاد مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے کچرے کو تلف کرنے کے مقام پر ہی الگ کیا جائے گا، جس سے قابلِ ری سائیکل مواد کی مکمل ریکوری اور ری سائیکلنگ ممکن ہو سکے گی۔ ہمیں زونگ کے ساتھ مل کر صاف اور پائیدار مستقبل کے لیے ڈیجیٹل اور فزیکل انفراسٹرکچر کی تعمیر پر فخر ہے۔”ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر یہ شراکت داری زونگ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ پائیداری کو وقتی سرگرمی کے بجائے روزمرہ اور قابلِ پیمائش عملی اقدام بنایا جائے۔ ٹیکنالوجی، ڈیٹا، ملازمین کی شرکت اور سرکلر اکانومی کے اصولوں کو یکجا کرتے ہوئے زونگ کچرے میں کمی، ذمہ دارانہ استعمال اور زیادہ پائیدار مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنے کی جانب عملی قدم اٹھا رہا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین

      ہنر سے عالمی افق تک: پاکستان پہلی بار ورلڈ اسکلز شنگھائی میں شریک

      جماعت اسلامی کا احتجاج پر امن اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، جاوید قصوری

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.