Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
    • وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
    • کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
    • راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
    • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
    • 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
    • خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
    • پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
    • ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
    • ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
    • غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
    • 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہنر سے عالمی افق تک: پاکستان پہلی بار ورلڈ اسکلز شنگھائی میں شریک

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شنگھائی(خبریں نیوز) وزیراعظم پاکستان کے نوجوانوں کو جدید فنی و تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں عالمی مواقع تک رسائی فراہم

    کرنے کے وژن کے تحت پاکستان کی فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل رقم ہو رہا ہے۔ پاکستان پہلی مرتبہ WorldSkills Shanghai 2026 کے عالمی مقابلے میں شرکت کر رہا ہے، جہاں چیئرمین نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) انجینئر قمر الاسلام راجہ پاکستانی شرکا کے ہمراہ شنگھائی میں موجود ہیں۔WorldSkills فنی و تکنیکی مہارتوں کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کے زیرِ اہتمام WorldSkills Shanghai 2026 اس سال شنگھائی، چین میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس عالمی مقابلے میں مختلف ممالک کے نوجوان اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت، درستگی، تخلیقی صلاحیت اور پیشہ ورانہ قابلیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی پہلی شرکت ملک کے TVET شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت اور پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک نیا موقع ہے۔چیئرمین NAVTTC انجینئر قمر الاسلام راجہ کی قیادت اور NAVTTC کی رہنمائی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تینوں نوجوانوں نے شنگھائی تک پہنچنے کے لیے ایک منظم اور طویل سفر طے کیا۔ علاقائی و صوبائی مقابلوں سے قومی سطح تک مختلف مراحل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد تینوں نوجوانوں نے WorldSkills PakistanNAVTTC National Skills Competition 2026 میں حصہ لیا۔ قومی سطح پر انتخاب کے بعد انہیں کئی ماہ پر محیط خصوصی تربیتی بوٹ کیمپس کے ذریعے عالمی مقابلے کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے نبید الارفین گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فن اور ڈیزائن میں دلچسپی سے شروع ہونے والا ان کا سفر علاقائی اور قومی مقابلوں سے گزرتا ہوا عالمی اسٹیج تک پہنچا۔ لاہور کے موحد محبوب کوکنگ کے شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بچپن سے کھانا پکانے کے شوق کو انہوں نے باقاعدہ پیشہ ورانہ مہارت میں تبدیل کیا ۔ WorldSkills Pakistan کے مختلف مراحل میں کامیابی کے بعد وہ اب عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔بوریوالہ سے تعلق رکھنے والے مدثر حسین الیکٹریکل انسٹالیشن کے شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پانچویں جماعت میں ایک مقامی مرمت کی دکان پر کاریگروں کو کام کرتے دیکھنے سے پیدا ہونے والی دلچسپی نے انہیں اس شعبے میں آگے بڑھنے کا جذبہ دیا۔ کالج، علاقائی اور صوبائی مقابلوں میں کامیابی کے بعد انہوں نے قومی مقابلہ جیتا اور مسلسل محنت و تربیت کے ذریعے شنگھائی تک پہنچے۔چیئرمین NAVTTC انجینئر قمر الاسلام راجہ نے شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور عالمی مقابلے میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کی موجودگی پاکستانی شرکا کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے، جو پہلی مرتبہ عالمی سطح کے اس بڑے فنی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پاکستان کی WorldSkills Shanghai 2026 میں پہلی شرکت نہ صرف ان تین نوجوانوں بلکہ ملک کے پورے TVET شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ شرکت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو جدید تربیت، عالمی معیار کے مواقع اور درست رہنمائی فراہم کرکے انہیں مقامی سطح سے عالمی افق تک پہنچایا جائے۔

    

    Khabrain News

      Keep Reading

      زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا

      خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین

      جماعت اسلامی کا احتجاج پر امن اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، جاوید قصوری

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.