چکوال(بیورو رپورٹ)چکوال کے محلہ پیر صحابہ کا رہائشی 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل, والد کی درخواست پر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا,مقتول محسن جاوید بسلسلہ روزگار راولپنڈی مری میں مقیم تھا مقتول محسن جاوید گزشتہ روز صنم گیسٹ ہاؤس مری میں ٹھہرا تھا, نامعلوم افراد نے اس پر بدترین تشدد کرتے ہوئے تیز دھار الے سے اس کا گلا کاٹ کاٹ دیا مقتول محسن جاوید کے والد محمد جاوید نے تھانہ مری پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ان کا بیٹا گزشتہ چھ، سات سال سے روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی اور مری میں مقیم تھا اور گزشتہ شب مری کے صنم گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرا ہوا تھا، جہاں سے بعدازاں اس کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے
