راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)گزشتہ رات تقریبا ایک بجے مین مری روڈ جیسی اہم شاہراہ پر سینئر فوٹوگرافر سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ واردات کے دوران شہریوں کے تحفظ کی ذمہ دار پولیس کی موجودگی اور مثر گشت پر سوالیہ نشان پیدا ہو گیا۔ صحافتی حلقوں نے اہم شاہراہ پر ہونے والی واردات کا نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
