راولپنڈی(شاہد ملک سے) کینٹ بورڈ راولپنڈی کی وارڈ نمبر 8 انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور شو روم کا کام دھڑلے سے جاری ہے، بلڈنگ انچارج کی جانب سے اس غیر قانونی تعمیرات کو سیل کیا گیا، لیکن انسپکٹرنے سیل توڑ دوبارہ کام شروع کروا دیا ہے ، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا سالانہ نقصان پہنچایا جارہا ہے ، شہری وسماجی حلقوں نے ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے،تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ راولپنڈی کے علاقے وارڈ نمبر 8 رینج روڈ پر انسپکٹر بابر عباسی نے 2 شو روم ایک پلازہ کی غیر قانونی بغیر نقشے غیر قانونی تعمیرات کروانا شروع کی تو بلڈنگ انچارج پیر سیف اللہ اس غیر قانونی تعمیرات کو سیل کروا دیا،بعد ازاں انسپکٹر بابر عباسی چھٹی کے دن ہفتہ اور اتوار کو سیل تڑوا کر دوبارہ کام شروع کروا دیا،پلازہ کی دوسری منزل پر کام جاری ہے،جبکہ شوروم بنوا کر اس کے اندر کمرہ بھی بنا دیا گیا ہے،شوروم کے چھت کو رنگ کر دیا گیا ہے، جبکہ پلازہ کے نیچے والے بلڈنگ کو ساتھ ساتھ پلستر بھی کیا جارہا ہے، ان تینوں کے کوئی نقشے نہیں ہیں،اور نہ کسی آفیسر کے علم کوئی بات کی گی ہے،اس طرح رینج روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار ہے،جس سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے،اس پر شہری وسماجی حلقوں نے ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
بریکنگ نیوز
- زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
- اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
- چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
- صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
- 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
- چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
- کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
- وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
- کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
- راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
- پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
- 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
- خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
- پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
- ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
- ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
- غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
- 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
