تاجروں کا احتجاج اور دھرنوں کے نام
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کے تاجروں نے امن و امان، احتجاج اور دھرنوں کے نام پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کردی احتشام الحق نامی مقامی تاجر نے چیف سیکریٹری پنجاب، ہوم سیکریٹری، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کو فریق بناتے ہوئے پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سال میں 20 سے زائد مرتبہ ہوٹل بند کرا چکے ہیں اب پھر پولیس اور انتظامیہ نے ہوٹل غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کے احکامات دئیے ہیں جبکہ موجودہ معاشی حالات میں کاروبار پہلے ہی شدید متاثر ہے اور مسلسل بندش سے ملازمین کی تنخواہیں، یوٹیلیٹی بلز اور کرایہ ادا کرنا مشکل ہوگیا عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو تاجروں کو بلاجواز ہراساں کرنے سے روکا جائے عدالت پولیس اور انتظامیہ کو ہوٹل فوری کھولنے کا حکم دے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 18 شہریوں کو قانون کے مطابق کاروبار اور روزگار کا بنیادی حق دیتا ہے۔
