Yearly Archives: 2018
موت کی آنکھوں میں آنکھیں بھی ڈالی ہیں رنگ نہیں اڑے ،سعدرفیق
کوئٹہ : میاں غنڈی میں چیک پوسٹ کے قریب 3خود کش دھماکے ، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی خدشات ، عمران خان دورہ لاہور منسوخ کر کے اسلام آباد روانہ
عدالت این آراد قانون کا لعدم قراردے چکی ہے ، چیف جسٹس

ن لیگ نے ق کو بڑا جھٹکا دیدیا
کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے گورنر ہاو¿س کراچی میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے 30 رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری مطیع الرحمن کی قیادت میں ملاقات کر کے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی نواز شریف کی بصیرت کا ثبوت ہے۔ پیر کومسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں نے شہباز شریف سے ملاقات میں ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماو¿ں کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کے لیے ہے، ہم مل کر کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو بہتر بنائیں گے۔وفد میں مہدی حسین شاہ ،عبدالغفور، طارق آرائیں، مختلف یونین کونسلوں کے صدور، احمد حسین، آصف قریشی اور دیگر شامل تھے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) سندھ کے قائمقام صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں وفد نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے لیگی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری اور بلدیہ ٹاو¿ن کے جلسوں میں لوگوں کا بے پناہ جوش دیکھ کر اچھنبا ہوا، کراچی میں پانی کا کے 4 منصوبہ، توانائی ، سڑکوں اور موٹروے نوازشریف کے منصوبے ہیں، جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایک ہفتے میں جس طرح سندھ میں ڈبل انٹری ڈالی ہے مخالف جماعتیں اس سے پریشان ہو گئی ہیں۔

انٹرمیٹیٹ کا پرچہ امتحان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آوٹ، ایسا کیوں ہوا، دیکھئے خبر
کراچی ( ویب ڈیسک)سندھ بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوتے ہی کراچی میں بارہویں جماعت کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مرکز پر پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر آوٹ ہوگیا۔یاد رہے کہ کراچی میں انٹر بورڈ کی جانب سے امتحانات کی کوریج کے لیے میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نجی چینل کے مطابق کراچی میں زولوجی کا پرچہ امتحانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا لیکن 9 بجے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آگیا جب کہ انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہی پرچہ طلبہ میں تقسیم کیا۔چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کا کہنا تھا کہ پرچہ کس نے آوٹ کیا اس کی تحقیقات کریں گے لیکن امتحانات میں نقل روکنا ان کا نہیں بلکہ محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سیٹ اپ ہے اس میں کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، ہم کالی بھیڑوں کا پتا چلانے کی کوشش کررہے ہیں کسی نے چوری چھپے موبائل فون استعمال کیا ہے تو رپورٹ ہمارے پاس آجائےگی۔انہوں نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز پر موبائل فون استعمال پرپابندی لگا رکھی ہے جب کہ ویجیلنس آفیسر،کالج پرنسپلز اور اسٹاف بھی امتحانی مراکز پر موجود ہے۔پروفیسر انعام احمد نے کہا کہ انہوں نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا ہے وہاں نقل نہیں ہورہی تھی لیکن امتحانی مرکز میں موبائل فون کے استعمال سے متعلق معلوم کرائیں گے۔دوسری جانب حیدآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن نے بتایا کہ حیدرآباد سمیت 10اضلاع میں نقل کی روک تھام کے لئے 21 ویجلنس ٹیمیں پرچوں کے دوران امتحانی مراکز کا دورہ کر رہی ہیں۔جب کہ سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص بورڈز میں بھی پرچوں کے دوران نقل کی روک تھام کے لئےامتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بندرکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کپتان کی ازدواجی زندگی کو پھر جھٹکا؟ تیسری بیوی بارے ایسی خبرآگئی کہ سب ششدر رہ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشریٰ مانیکا کے تعلقات شادی کے آغاز میں ہی سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں اور نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکے جا چکی ہیں۔بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ہیں اور انہیں گئے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی جبکہ دونوں کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آن ٹھہرا تو عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے کیونکہ دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔عمران خان اور ان کی دوسری بیوی ریحام خان میں بھی اختلافات کی اہم وجوہات میں سے ایک ریحام خان کے بیٹے کا بنی گالہ میں آ کر ٹھہر جانا تھا جس پر کپتان ان سے خفا ہوئے تھے۔ اگر چہ بنی گالہ کے ذرائع نے اس بات کو صیغہ راز میں رکھا ہو اہے تاہم یہ طے ہے کہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہوئی ہے۔نجی اخبارنے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چونکہ بشریٰ مانیکا کو بنی گالہ سے گئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس لئے عمران خان کی تیسری شادی پر ناراضگی کا اظہار کرنے والی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بنی گالہ میں مقیم ہیں اور دونوں اپنے بھائی کے گھر کی آرائش کا کام کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گھر کی توسیع کی جارہی ہے اور یہاں تک کہ کھڑکیوں دروازو ں کے شیشے بھی تبدیل کر دئیے گئے۔ رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اگر تیسری شادی کے فیصلے سے ناخوش تھیں تو وہ اتنے لمبے عرصے سے اپنے بھائی کے گھر میں کیوں مقیم ہیں اور گھر کا حلیہ کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے ؟؟ اور سب کچھ انتہائی حیران کن ہے۔نجی اخبار کے مطابق دوسرا حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ عمران خان کے کتے جنہیں بشریٰ مانیکا نے گھر میں رکھنے پر ناپسندیدگی ظاہر کی تھی وہ بھی گھر واپس آ گئے ہیں اور انہیں بھی گھر کے اندر اور باہر آتے جاتے دیکھا گیا ہے۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل آتا ہے اور اسی بنا پر کتوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس کیوں آ گئے؟

یا اللہ خیر۔۔۔ سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے
کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔میاں غنڈی کے قریب فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم “سنجو” کے پہلے ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی انو کھا کام کر دکھایا
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم “سنجو” کے پہلے ٹیزر نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچادیا ہے۔
اداکار سنجے دت کی زندگی ابتدا ہی سے کئی اتار چڑھا و¿ اور نشیب و فراز کا شکار رہی ہے۔ سنجے دت نے اپنے عروج کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھائی ہے اورنشے کی لت میں بھی مبتلا رہے ہیں، کیریئر کی ابتدا میں ان کے بالی ووڈ کی نامور اداکاراو¿ں جن میں مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں سے معاشقے بھی رہے، انہوں نے جیل سے رہائی کے بعداپنے کیے پر معافی بھی مانگی اور شرمندہ بھی ہوئے۔ سنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی دلچسپ زندگی پر فلم بنانے کی ٹھانی جس میں سنجے دت کے مرکزی کردار کیلئے رنبیرکپور کا کاسٹ کیا۔