Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کپتان کی ازدواجی زندگی کو پھر جھٹکا؟ تیسری بیوی بارے ایسی خبرآگئی کہ سب ششدر رہ گئے

    By Daily Khabrainاپریل 24, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشریٰ مانیکا کے تعلقات شادی کے آغاز میں ہی سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں اور نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکے جا چکی ہیں۔بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ہیں اور انہیں گئے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی جبکہ دونوں کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آن ٹھہرا تو عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے کیونکہ دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔عمران خان اور ان کی دوسری بیوی ریحام خان میں بھی اختلافات کی اہم وجوہات میں سے ایک ریحام خان کے بیٹے کا بنی گالہ میں آ کر ٹھہر جانا تھا جس پر کپتان ان سے خفا ہوئے تھے۔ اگر چہ بنی گالہ کے ذرائع نے اس بات کو صیغہ راز میں رکھا ہو اہے تاہم یہ طے ہے کہ کچھ گڑ بڑ ضرور ہوئی ہے۔نجی اخبارنے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چونکہ بشریٰ مانیکا کو بنی گالہ سے گئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس لئے عمران خان کی تیسری شادی پر ناراضگی کا اظہار کرنے والی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بنی گالہ میں مقیم ہیں اور دونوں اپنے بھائی کے گھر کی آرائش کا کام کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گھر کی توسیع کی جارہی ہے اور یہاں تک کہ کھڑکیوں دروازو ں کے شیشے بھی تبدیل کر دئیے گئے۔ رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی بہنیں اگر تیسری شادی کے فیصلے سے ناخوش تھیں تو وہ اتنے لمبے عرصے سے اپنے بھائی کے گھر میں کیوں مقیم ہیں اور گھر کا حلیہ کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے ؟؟ اور سب کچھ انتہائی حیران کن ہے۔نجی اخبار کے مطابق دوسرا حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ عمران خان کے کتے جنہیں بشریٰ مانیکا نے گھر میں رکھنے پر ناپسندیدگی ظاہر کی تھی وہ بھی گھر واپس آ گئے ہیں اور انہیں بھی گھر کے اندر اور باہر آتے جاتے دیکھا گیا ہے۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل آتا ہے اور اسی بنا پر کتوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس کیوں آ گئے؟

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.