انگلینڈ کے سٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اسٹوکس سیزن 16 میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔بین اسٹوکس کی واپسی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے بڑا بوسٹ قرار دی جارہی ہے، جبکہ شائقین بھی سٹار آل راؤنڈر کو BBL میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔رپورٹس کے مطابق، اسٹوکس کا یہ معاہدہ 500,000 آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 9 کروڑ) پاکستانی روپے کا ہے، جس کے بعد وہ بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ یہ معاہدہ بی بی ایل کے نئے ‘ڈائریکٹ سائننگ’ (براہِ راست معاہدے) ماڈل کے تحت ممکن ہوا۔
بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے

