تا حیا ت اہل یا نا اہل ،فیصلہ آج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی تاحیات ہو گی یا نہیں ، اس حوالے سے سپریم کورٹ آج 62 ون ایف کا فیصلہ سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین کیس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے ہ 14 فروری 2018 کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج کاسپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی سیاسی مستقبل کا حتمی فیصلہ کر ے گا کہ وہ الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

 

بچیوں کو حقارت سے دیکھنے والوں کی سوچ بدلنا چاہتی ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں ہمیشہ دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور وہ بچیوں کو حقارت کی نظر سے دیکھنے والوں کی سوچ میں تبدیلی ضرور لانا چاہیںگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہم انتہائی پدرسری معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں خواتین کو ہمیشہ دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور یہ نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں رائج ہے، ہمیں اپنے لئے آگے بڑھنے اور لیڈر بننے کے مواقع حاصل کرنے ہوں گے اور ایک چیز میں نے دیکھی ہے کہ اب خواتین آگے بڑھنا چاہتی ہیں جو ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بچیوں کو آگے بڑھنے اور خود کو ثابت کرنے کے لئے موقع دینے چاہیئں اور انہیں حقارت کی نظر سے دیکھنا ایک ایسی چیز ہے جس میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہوں۔

کترینہ کیف کی فلم ”زیرو“کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ”زیرو“ کے سیٹ سے دلہن کے حلیے میں لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نامور اداکارہ کترینہ کیف نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ کے سیٹ سے دلہن کے حلیے میں لی گئی تصویر جاری کرتے ہوئے آج کےلئے زیرو لکھا ہے،تصویر میں اداکارہ کترینہ کیف ساڑھی،زیورات اور روایتی میک اپ میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔فلم میں اداکار شاہ رخ خان،انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائےگی۔

 

وسائل کیساتھ ہر شعبے کا مضبوط پیپر ورک ہونا ضروری ہے

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ وماڈل عینی جعفری نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جب کوئی پروجیکٹ سائن کروں تو اس میں اپنے کردار پرمحنت کروں ۔ جہاں تک بات وسائل کی ہے توپھر وسائل کے ساتھ اسکرپٹ،میوزک اور کاسٹنگ سمیت ہر شعبہ کا مضبوط پیپر ورک ہونا ضروری ہے، ان میں سے کہیں بھی ذرا سی کوتاہی کا خمیازہ پوری ٹیم کو بھگتنا پڑتا ہے جب کہ وقت کے ساتھ فلم میکنگ میں بہتری آتی جارہی ہے، ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد نظر آنے کے لیے محنت کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عینی جعفری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بس اسکرپٹ اورکہانی جاندارہونے کی ضرورت ہے۔ جہاں تک بات فلم اور ڈرامے کے مزاج میں فرق کی ہے تواس کیلیے وقت درکارہے۔ یہ سب کچھ راتوں رات تبدیل نہیں ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری ایک طرح سے ابتدائی دورمیں ہے اورکچھ عرصہ بعد یہی لوگ ایسی فلمیں پروڈیوس کرنے لگیں گے کہ پھردنیا بھر کے فنکار اور فلم میکر یہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے کے ساتھ ساتھ کوپروڈکشن کیلئے بھی پیچھے پیچھے ہوں گے۔

 

نقیب قتل کیس: راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کا رکن پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کے رکن پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور پولیس اسپیشل یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرکے کانسٹیبل شکیل کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل شکیل، نقیب کو قتل کرنے والی ٹیم کا رکن اور کارروائی میں شامل تھا۔

اداکاری کے بغیر زندگی کا تصوربھی نہیں کر سکتی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیں اور اسے چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیںلہٰذا 18 سال اداکاری کرنے کے بعد وہ سب کچھ سوچ سکتی ہیں لیکن اداکاری کو چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کو تصور نہیں کر سکتیں۔ اداکارہ کرینہ کپور خان ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ”ویر دی ویڈنگ“ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور، سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانیا بھی شامل ہیں۔فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

 

جڑانوالہ ننھی پری کا بہیمانہ قتل ،چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر قبرکشا ئی، نمو نے فرانزک لیب بھجوادیئے، رقت آمیز مناظر

فیصل آباد (آئی این پی)جڑانوالہ ننھی پری کا بہیمانہ قتل چیف جسٹس سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر قبرکشا ئی aنمو نے فرانزک لیب بھجوا دیئے قبر کشا ئی کے وقت انتہا ئی رقت آمیز مناظر۔ تفصیلات کے مطا بق یکم اپریل کو جڑانوالہ کے علاقہ میں ننھی پری مبشرہ کو جنسی زیا دتی کا نشانہ بنا نے کے قتل کے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور پوسٹمارٹ رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کر تے ہو ئے مبشرہ کی دوبارہ قبرکشا ئی کا حکم دیا تھا گز شتہ روز ؑلاقہ مجسٹریٹ کی نگرا نی اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودی میں ننھی پری مبشرہ کی قبر کشا ئی کی گئی علاقہ مجسٹریٹ نے اہل خانہ مرحو مہ مبشرہ کی شناخت کروا ئی تصدیق کے بعد بعد میڈکل بورڈ ڈسٹرکٹ افیسر ہلتھ،ڈا کٹر آصفڈاکٹر غلام سرورگائنا کا لوجسٹ ڈا کٹر نا زیہ حسین مبشرہ کے جسم کے مختلف حصوں کو چیک کیا اور نمونے لیکر پولیس نگرا نی میں فرانزک لیبارٹری لا ہورروانہ کر دیے اس موقہ پر اہل خانہ سمیت وکلاءاور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود قبر کشا ئی کے وقتانتہا ئی رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے ننھی مبشرہ کا جسم کا فی حد تک گل سڑ چکا تھا قبرکشا ئی کے وقت علاقہ میں تعفن پھیل گیا۔

سوہائے علی کی فلم ” موٹر سائیکل گرل“ کا پہلا گانا ”اڑ چلے“ ریلیز

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی نئی فلم ” موٹر سائیکل گرل“کا پہلا گانا ”اڑ چلے “ریلیز کردیا گیا۔عدنان سرور کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والے اس فلم میں سوہائے علی ابڑو کے ساتھ علی کاظمی مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثمینہ پیر زادہ، شمیم ہلالی شامل ہیں، فلم کی کہانی خود عدنان سرور نے تحریر کی ہے۔فلم کے پہلے گانے اڑ چلے کو جامی اورلوگوز فلمز نے ریلیز کیا ہے۔اڑچلے کی موسیقی باصلاحیت موسیقار زلفی نے تیار کی ہے جب کہ اسے ترتیب شیری خٹک نے دیا ہے۔اس فلم میں سوہائے علی کو ایک ایسی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کہ اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے پورے ملک کا سفر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر طے کررہی ہے، فلم 20اپریل 2018کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، ڈی آئی جی سمیت 116 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (آن لائن)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ میں 116 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں وامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر دائر استغاثہ کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار سمیت 116 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے والے تمام ملزمان کو طلب کر لیا تاکہ فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل ہو سکے جس کے بعد استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی ۔ڈی آئی جی رانا عبدالجبار عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر انھیں پیش کیا جائے۔ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ استغاثہ عوامی تحریک کی جانب سے دائر کیا گیا جس میں میاں نواز شریف، شہباز شریف سمیت 12 سیاسی شخصیات سمیت پولیس افسران واہلکاروں اور ضلعی حکومت کے عہدیداروں کو فریق بنایا گیا تاہم عدالت نے استغاثہ میں سے سیاسی شخصیات کے نام ختم کر دیئے تھے ۔سانحہ ماڈل ٹاون پر کیس کے حوالے سے متاثرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملاقات کی تھی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے معاملے کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔

صنم بلوچ کی انگوٹھی گم ماسی کے گھر توڑ پھوڑ

کراچی (شوبزڈیسک) مارننگ شو کی ہوسٹ صنم بلوچ کی انگوٹھی چوری ہوگئی۔ صنم بلوچ نے اپنی ماسی کے گھر پولیس کا چھاپا پڑوا دیا۔ ذرائع کے مطابق صنم بلوچ پولیس کی بھاری نفری لے کر نیلم کالونی میں رہائش پذیر ماسی کے گھر پہنچ گئیں۔ اور گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ ماسی قسمیں کھاتی رہ گئی۔ تاہم انگوٹھی کا پھر بھی کچھ پتہ نہ چل سکا۔