تازہ تر ین

وسائل کیساتھ ہر شعبے کا مضبوط پیپر ورک ہونا ضروری ہے

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ وماڈل عینی جعفری نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جب کوئی پروجیکٹ سائن کروں تو اس میں اپنے کردار پرمحنت کروں ۔ جہاں تک بات وسائل کی ہے توپھر وسائل کے ساتھ اسکرپٹ،میوزک اور کاسٹنگ سمیت ہر شعبہ کا مضبوط پیپر ورک ہونا ضروری ہے، ان میں سے کہیں بھی ذرا سی کوتاہی کا خمیازہ پوری ٹیم کو بھگتنا پڑتا ہے جب کہ وقت کے ساتھ فلم میکنگ میں بہتری آتی جارہی ہے، ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد نظر آنے کے لیے محنت کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عینی جعفری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بس اسکرپٹ اورکہانی جاندارہونے کی ضرورت ہے۔ جہاں تک بات فلم اور ڈرامے کے مزاج میں فرق کی ہے تواس کیلیے وقت درکارہے۔ یہ سب کچھ راتوں رات تبدیل نہیں ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری ایک طرح سے ابتدائی دورمیں ہے اورکچھ عرصہ بعد یہی لوگ ایسی فلمیں پروڈیوس کرنے لگیں گے کہ پھردنیا بھر کے فنکار اور فلم میکر یہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے کے ساتھ ساتھ کوپروڈکشن کیلئے بھی پیچھے پیچھے ہوں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain