تین چابیوں سے کھلنے والا منفرد تالہ

لاہور(ویب ڈیسک) تالے کا ذکر آئے تو قیمتی چیزوں کی حفاظت ذہن میں آتی ہے ،ہر تالے کی ایک چابی ہوتی ہے جبکہ چور بغیر چابی کے بھی تالا کھولنے کا ماہر مانا جاتا ہے۔کیا آپ نے اب تک ایسا کوئی تالہ دیکھا ہے جسے کھولنا چور کے لئے ناممکن ہو؟نہیں ناں !لیکن ایک ایسا تالہ جس کی مضبوطی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، وہ دستیاب ہوچکا ہے۔بات تالے کی مضبوطی کی بھی نہیں، اصل چیز تو یہ ہے یہ تالہ ایک چابی سے نہیں کھلتا بلکہ اسے کھولنے کے لئے تین چابیاں ایک ساتھ لگانی پڑتی ہیں۔ حیران ہوگئے نا !جس نے بھی یہ تالہ بنایا ہے یقینی طور پر انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے، اس تالے کی ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور خوب داد دے رہے ہیں۔

دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کیا جانا ہے، آرمی چیف

خیبر پختونخواض(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے خیبر پختونخوا کے عمائدین نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹرز، ایم این ایز، تاجر، وکلاء اور اساتذہ بھی شامل تھے۔آرمی چیف نے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور سیکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم انتہائی کٹھن وقت سے گزر چکے ہیں لیکن دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کیا جانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بالخصوص فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام کے عزم و جرات کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ وقت امن و استحکام کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کا ہے۔

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام سوات میں جلسہ، پاک فوج کے حق میں نعرے

سوات ( ویب ڈیسک )پاکستان زندہ باد موومنٹ کے تحت سوات کے علاقے مٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کے شرکاءنے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔فاٹا میں امن آئے تھوڑا عرصہ گزرا اور کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی، آرمی چیفمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سوات میں دوبارہ حالات خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے، اپنی مٹی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مقررین نے کہا کہ پختون قوم متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنائے اور پاک فوج سے تعاون کرے، مقررین نے کہا کہ ہم سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ وطن کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں۔پاکستان زندہ باد موومنٹ 13 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جلسہ منعقد کرے گی۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کیلئے فہیم اشرف کے نام پر اتفاق

قصور(ویب ڈیسک)قصور سے تعلق رکھنے والے 24سالہ فاسٹ بولر فہیم اشرف کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ انہیں ا?ئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچز کیلئے پاکستان کی ٹیم ٹیم میں شامل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔فہیم اشرف نے 12 جون2017ء کو کارڈف میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلا تھا اور اب وہ پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کے لئے منتخب ہونے جا رہے ہیں۔پاکستان کے لیے 8 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فہیم اشرف نے ’پاکستان سپر لیگ‘ 2018ئ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی نمائندگی کی تھی اور 18 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر فہیم اشرف کو ٹیسٹ ٹیم میں بطور آل راو¿نڈر موقع دینے کے خواہش مند ہیں اور اس تناظر میں اطلاعات ہیں کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اس سال کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں کے لئے منتخب پانچ فاسٹ بولرز میں فہیم اشرف بھی شامل ہوں گے۔دیگر 4 فاسٹ بولرز میں محمد عباس، محمد عامر، راحت علی اور حسن علی شامل ہوں گے۔فہیم اشرف نے اکتوبر 2013ئ میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا،جہاں 34فرسٹ کلاس مقابلوں میں بطور بیٹسمین انہوں نے 2سنچریاں اور 4نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں البتہ بطور بیٹسمین بین الاقوامی کرکٹ میں فہیم اشرف بڑی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 6 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 6 منزلہ عمارت کے گراو¿نڈ فلور پر واقع دکان میں آتشزدگی نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بہادر آباد کی جس عمارت کی دکان میں آگ لگی ہے اس میں گراو¿نڈ فلور پر دکانیں موجود ہیں جب کہ اوپری منزل پر رہائشی اپارٹمنٹ ہیں۔بہادر آباد پر لگنے والی آگ کے شعلے بہت زیادہ ہیں اور آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔عمارت میں کئی افراد بھی موجود ہیں جنہیں نکالنے کے لیے رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں جب کہ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے اسنار کل بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ایمنسٹی اسکیم اگر کامیاب ہوئی تو حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوسکتا ہے، موڈیز

نیویارک(ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر اسکیم کامیاب ہوئی تو حکومت پاکستان کے ریونیو میں اضافہ ہوسکتا ہے۔موڈیز کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نئی ایمنسٹی اسکیم سے مالی مشکلات میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباو¿ میں بھی کمی واقع ہوگی۔موڈیز کے مطابق بیرون ملک اثاثے ظاہر کر کے رقم آنے سے پاکستان کے توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی اور ظاہر نا کئے جانے والے اثاثے ٹیکس نیٹ میں آنے سے پاکستان کا ٹیکس نیٹ بڑھےگا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کے محاصل میں جی ڈی پی کے ایک فیصد تک اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے ٹیکس شرح میں کمی اور ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیایاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔نئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت 2 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کر کے بیرون ملک سے جتنے چاہیں پیسے پاکستان لائے جا سکیں گے جبکہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے مطابق 12 سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر 5 فیصد، 24 سے 48 لاکھ سالانہ آمدن والوں کو 10 فیصد اور 48 لاکھ سے زائد سالانہ آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔