اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مار نے والی بہادر فلسطینی لڑکی بارے تشویشناک خبر

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)بہادرفلسطینی لڑکی احد تمیمی کے وکیل نے اپنی موکلہ سے دوران تفتیش جنسی کنایوں سمیت استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈوں کی اسرائیل فوج سے شکایت کردی جبکہ اسرائیلی فوج نے ردعمل میں کہاہے کہ درخواست وزارت انصاف کو پیش کر دی گئی ہے اوراس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو میں تفتیش کاروں کو تمیمی کے سنہری بالوں، نیلی آنکھوں اور گوری رنگت پر رائے زنی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس تفتیش کے آغاز میں آس وقت 16 سالہ احد تمیمی سے پوچھا جا رہا ہے کہ آیا اس نے وکیل سے بات کی ہے یا نہیں۔ اس کے جواب میں وہ اپنا سر ہلاتی ہے۔ اس کے بعد وہ خاموش رہتی ہے اور اپنا نام یا دیگر کسی سوال کا جواب نہیں دیتی۔ ان میں سے ایک تفتیشی افسر تمیمی کو دھمکی دیتا ہے کہ اگر اس نے تعاون نہ کیا تو اس کے رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ افسر تمیمی کی گوری رنگت اور آنکھوں پر تبصرہ کرتے بھی سنا جا سکتا ہے۔احد تمیمی کے والد بسام نے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں صحافیوں کو بتایاکہ تفتیش کے یہ ادوار آس پر کئی طرح کے جسمانی اور نفسیاتی دباو ڈالے جانے کے بعد منعقد کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ احد تمیمی کو تنہائی میں رکھا گیا اور اسے مسلسل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا رہا۔ بسام کے مطابق اسے طویل دورانیے تک نیند سے محروم رکھا گیا۔ تفتیش کے اختتامی مرحلے سے قبل اسے 34 گھنٹے سے زائد وقت تک مسلسل جاگتا رکھا گیا۔انسانی حقوق کے ایک اسرائیلی کارکن جوناتھن پولاک کے مطابق تفتیش پر مبنی یہ ویڈیو دراصل مقدمے کی اس فائل کا حصہ تھی جو تمیمی پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد ان کے دفاع کے لیے داخل کی گئی۔ پولاک تمیمی کے لیے قانونی کارروائی کی مشاورت کا حصہ ہیں۔پولاک کے مطابق تمیمی کے وکیل نے اسرائیل فوج کے پاس ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں تمیمی کو بظاہر دی جانے والی دھمکیوں، دباو اور جنسی کنایوں کے استعمال کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ شکایت وزارت انصاف کو پیش کر دی گئی ہے اور اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

 

میکسیکو میں 50 سال بعد ملنے والی دلچسپ کار لاٹری

میکسیکو(ویب ڈیسک)میکسیکو میں کار کی ایک دلچسپ انعامی لاٹری کو دنیا بھر کی خبروں میں اہمیت دی جارہی ہے کیوں کہ جیتنے والے کو فوری طور پر گاڑی نہیں ملے گی بلکہ اس نئی نویلی کار کو دفن کردیا جائے گا جسے 50 برس بعد نکال کر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔میکسیکو کے صوبے چی ہواہوا کے شہر اوجیناگا میں اس غیرمعمولی لاٹری کا اجرا کیا گیا ہے جس میں انعام کے طور پر ایک بالکل نئی گاڑی رکھی گئی ہے لیکن یہ کار فوری طور پر جیتنے والے کے حوالے نہیں کی جائے گی بلکہ اسے ایک ٹائم کیپسول کی طرح دفن کردیا جائے گا۔ اس گاڑی کو خود مالک یا اس کے عزیز 50 برس بعد استعمال کرسکیں گے۔ لیکن کوئی نہیں جانتا کہ 2068 میں کاریں استعمال بھی ہوں گی یا نہیں اور یہ کار اس وقت کتنی عجیب لگے گی یا متروک قرار پائے گی۔اس کار کو ٹائم ٹریولر کا نام دیا گیا ہے جسے میکسیکو کے ایک فیسٹیول کے شرکا نے تیار کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ کار کو جیتنے والے شخص کے حوالے کرنے کے بجائے اسے دفنادیا جائے گا۔دفناتے وقت کار کے ساتھ تصاویر، ہاتھ سے لکھے گئے خطوط اور 2018 میں استعمال ہونے والی کچھ اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔ اسے شہر کے چوراہے میں کنکریٹ کے ایک بڑے گڑھے میں رکھا گیا ہے جسے بعد میں اچھی طرح سے بند کردیا جائے گا۔ تاہم لوگوں نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر میں ایسے غریب لوگ بھی ہیں جو پرانی کار کی سکت بھی نہیں رکھتے اس لیے بہتر ہوگا کہ گاڑی دفن کرنے کے بجائے اسے کسی ضرورت مند کو دے دیا جائے۔ایک شخص نے کہا کہ وہ روزانہ اپنے بیمار بیٹے کو علاج کےلیے دوسرے شہر لے جاتا ہے جو ایک مشکل کام ہے اس لیے یہ کار اس کے کام ا?سکتی ہے نہ کہ 50 برس بعد کوئی اسے استعمال کرے۔ لیکن اس تمام تنقید کے باوجود لاٹری کے منتظمین اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور چند روز بعد گاڑی کو دفن کردیا جائے گا۔

اصلی چمگادڑ کی طرح پرواز کرنے والی روبوٹ چمگادڑ

فرینکفرٹ(ویب ڈیسک) جرمن ماہرین نے ایک خاص قسم کی چمگادڑ ’فلائنگ فوکس‘ کا جدید روبوٹ ماڈل بنایا ہے جو ہوبہو اسی انداز میں پرواز کرتا ہے۔دنیا کے کئی ممالک میں پائی جانے والی اس چمگادڑ کے ماڈل کو ماہرین نے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔ اس کے پروں کی چھلی بہت نفیس ہوتی ہے اور دورانِ پرواز یہ اپنی انگلیوں کی مدد سے اس جھلی کے خم کو قابو کرتی ہے اور بہت پھرتی سے چکر کاٹتی ہے۔ یہاں تک کہ بہت سست پرواز کے دوران بھی فلائنگ فوکس اوپر کی جانب اٹھتی رہتی ہے۔ اسی بنا پر ماہرین نے اس پر تحقیق کرکے اس کا اڑن روبوٹ تیار کیا ہے۔جرمن کمپنی فیسٹو نے اسے تیار کیا ہے جبکہ اس روبوٹ چمگادڑ کا وزن صرف 580 گرام ہے اور لمبائی 87 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے پروں کی لمبائی 228 میٹر ہے۔ اس میں دو طرح کی حرکات کو مدِنظر رکھا گیا ہے جو پرائمری اور سیکنڈری کائنامیٹکس ہیں۔ انہیں سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ماہرین نے اس کی طبیعیات کو سمجھتے ہوئے یہ روبوٹ تیار کیا ہے۔ماہرین نے خاص مٹیریل سے چمگادڑ کے پر بنائے ہیں جو ایک جانب بہت ہلکے لیکن مضبوط اور لچکدار بھی ہیں۔ لچکدار مٹیریل کو 45000 مقامات پر باہم جوڑا گیا ہے، اس طرح مٹیریل کو نقصان پہنچنے کے باوجود بھی چمگادڑ پرواز کرتی رہتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ روبوٹ چمگادڑ کو کئی اہم کاموں میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے پرندوں اور دیگر جانداروں کی پیچیدہ اڑان سمجھنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

نواز شریف نظریہ نہیں مافیا کا نام ہے، عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نظریہ نہیں بلکہ مافیا کا نام ہے اور قوم سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بہت خوش ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران بےقاعدگیوں سے متعلق وکلا سے مشاورت کررہے ہیں۔ ہم سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ بیچنے والے ارکان کو نکال دیں گے، ہمیں ایسے لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسے انتخابی ٹکٹ نہیں ملتا وہ الزام لگاتا ہے کہ پارٹی نظریاتی نہیں رہی، الیکشن لڑنا بھی ایک سائنس ہے، ہم کرکٹ کا میچ ہاکی کی ٹیم سے نہیں کھیلیں گے۔ وفادار، نظریاتی اور الیکشن لڑنا جاننے والے کو ہی الیکشن میں آگے کروں گا۔چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں بہت بڑا خلا ہے، قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانا بہت ضروری ہے، دشمن اس خلا کو اپنے لیے استعمال کرسکتا ہے، ہم فاٹا کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، قبائلی علاقے کے لوگوں کی شکایات جائز ہیں، محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کی وجہ سے فاٹا کا انصمام نہیں ہوسکا، نواز شریف نظریہ نہیں بلکہ مافیا کا نام ہے، خواجہ آصف کی ہائی کورٹ میں 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصولی ثابت ہوئی ہے، خواجہ آصف کے وہ بینک اکاو¿نٹس ثابت ہوئے جس میں کئی پیسے منتقل ہوئے۔ قوم سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بہت خوش ہے۔عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، اگر وہ زر مبادلہ پاکستان نہ بھیجیں تو حکومتیں بحران کا شکار ہوجائیں، ہم سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے متعلق فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے والے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ماضی میں غیرجماعتی الیکشن کروا کر نظریاتی سیاست دفن کی گئی لیکن اب پاکستان میں نظریاتی سیاست ہونی چاہیے، اچھا بلدیاتی نظام آجاتا تو نئے صوبے کی آوازیں نہ اٹھتیں، جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کو حقوق ملنے چاہییں، جنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبہ ضرور بننا چاہیے۔آئندہ نگراں حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام صاف اورشفاف الیکشن کرانا ہے، پچھلی نگراں حکومت صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت مک مکا کرکے اپنے اپنے امپائر کھڑے کیے گئے، 22 جماعتوں نے 2013 کے الیکشن کو متنازع قرار دیا، یورپ اوربرطانیہ میں نگراں حکومت نہیں لائی جاتی۔ یہاں دھاندلی اور بے ایمانی کے خطرے کے باعث نگراں حکومت لانی پڑتی ہے۔ سابق تجربات کی روشنی میں نگراں حکومت کے لیے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے میں 45 دن رہے گئے ہیں اور اگلےسال کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک بجٹ پیش نہیں کریں گے۔اڈیالہ جیل کی صفائی سے متعلق خبروں پر عمران خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی صفائی ہورہی ہے، جلد ملک کے مجرم وہاں جائیں گے، ہمارا المیہ یہ ہے کہ طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے، اڈیالہ جیل کی صفائی کیوں ہورہی ہے، کیا سائیکل چوری کے مجرم کو گندی جگہ اور 300 ارب روپے چوری کرنے والے کو صاف جگہ ملے گی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 4 قراردادیں منظور کی گئیں ، یہ قراردادیں فاٹا کو فوری خیبرپختونخوا میں ضم کرنے، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور غیر جانبدار لوگوں پر مشتمل نگران حکومت بنانے سے متعلق تھیں۔

کے پی میں صحت کے اگلے مالی سال کا خاکہ تیار

پشاور (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں صحت کے اگلے مالی سال کے لئے 9 ارب 25 کروڑ روپے پر مشتمل ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ تیارکرلیا گیا ہے جس کے تحت کوئی نیا بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا جبکہ صحت انصاف کارڈ کے منصوبے کو مستقل طورپرجاری بجٹ کا حصہ بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔دوسری جانب متعدد ایسےمنصوبے ایک بارپھربجٹ کا حصہ ہوں گے جوگزشتہ سالوں میں بھی بجٹ کا حصہ رہے لیکن مکمل نہ کئے جاسکے۔محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کو بھیجے گئے اگلے سال کے لئےمنصوبوں کے اس خاکے کے تحت سال 19-2018 کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 9 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں نیا منصوبہ شامل نہیں کیا جارہا بلکہ جاری منصوبوں کے لئے ہی رقوم مختص کی جارہی ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے پالیسی مرتب کی ہے کہ جو بھی بڑا منصوبہ شروع کرنا ہو وہ ا?نے والی حکومت کرے۔نئے بجٹ میں جن منصوبوں کے لئے رقوم مختص کی جارہی ہیں ان کی تعداد 67 ہے جن پر 8 ارب 3 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔جھلسے ہوئے مریضوں کے لئے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا قیام اوردماغی ونفسیاتی مریضوں کے لئے حیات ا?باد میں فاو?نٹین ہاو?س کا قیام بھی منصوبوں میں شامل ہے۔نئے بجٹ میں 14 بنیادی مراکز صحت کو دیہی مراکز صحت کے طورپراپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے جبکہ 39 لیڈی ہیلتھ ورکرز اورکمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کرنا بھی بجٹ میں شامل ہوگا۔

گو بیک مودی سوشل میڈیا پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا

بھارت (ویب ڈیسک )نریندر مودی کے خلاف چنئی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات نہ کیے جانے پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔بھارتی عوام سوشل میڈیا پر ‘گو بیک مودی’ کے نام سے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ یہی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔چنئی کے عوام فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اور سیاہ پرچم لہرائے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جس کی تصایر اپوزیشن جماعت اور عام لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کی جارہی ہیں۔چنئی شہر میں احتجاج اس قدر شدید ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سڑک کے بجائے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنا پڑا جس پر ٹوئٹر صارف ستیش کمار نے اپنی ٹوئٹ میں فضا میں چھوڑے گئے غباروں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ نے طیارے کے ذریعے آنے کا منصوبہ بنایا لیکن ہمارے پاس بھی دوسرا منصوبہ ہے۔

کیا نواز شریف عدالت میں روحانی شخصیت کو ساتھ لیکر آئے جس نے پھونکیں مار مار کر واجد ضیا ءکا دماغ ماﺅف کیا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مقدمات سے بچنے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح روحانی شخصیت کی خدمات حاصل کر لیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر آصف علی زرداری کی طرح مقدمات سے بچنے کیلئے ایک روحانی شخصیت کی خدمات حاصل کی ہیںاور اس شخصیت کا نام مولوی نعیم بٹ ہے جوکہ احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ آتے ہیں ، مولوی نعیم بٹ سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں چکر لگاتے ہوئے مختلف تسبیحات بھی کرتے ہیں

 

راحیل شریف کی بہو کا فیملی بیک گراﺅنڈ ،سابق سپہ سالار اپنے علاقے میں کونسا کام اپنی زیر نگرانی کروا رہے ہیں،اہم انکشافات

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں اپنا گھر کئے ہوئے ہیں۔ ان کی سعودی عرب اور پاکستان میں عوامی رنگ میں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں تاہم اب ان کی اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق آرمی چیف بیٹے کی شادی کی خوشی میں مہندی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کر رہےہیں۔ راحیل شریف کے بیٹے عمر کی بارات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحیل شریف نے اپنی بہو کا لہنگا ا±ٹھا رکھا ہے، بہو کا لہنگا اٹھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے راحیل شریف کے عجز و انکساری کے جذبے کو سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف کا رخصتی کے موقع پر اپنی بہو کا لہنگا اٹھا کر انہیں چلنے پر مدد دینا اور اس میں کوئی عار محسوس نہ کرنا دراصل اعلیٰ ظرفی اور عجزو انکساری کی نشانی ہے اور نئی بہو کیلئے رخصتی کے موقع پرپدرانہ شفقت کے جذبوں کا اظہار یقیناََ قابل ستائش جذبہ ہے۔ یہاں قارئین کی اطلاع کیلئے کہ سابق آرمی چیف اور پاکستانی عوام کے ہیرو جنرل(ر)راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی معروف کار ساز کمپنی ہنڈا اٹلس کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی صاحبزادی مہک طور سے سر انجام پائی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں شاہی خاندان کی ایک شادی کی تقریب کے دوران سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کا تلواروں کے ہمراہ رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اس کے علاوہ راحیل شریف اپنے آبائی علاقے میں ایک ہسپتال بھی بنا رہے ہیں جس کی تعمیر میں وہ ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت میں ایک عام سے کرسی پر بیٹھ کر تمباکو نوشی کرتے ہوئے راحیل شریف کی تصویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے

درحقیقت پیپلز پارٹی میری اپنی پارٹی ہے ،نامور کرکٹر شاہد آفریدی کے بیان سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر کرکٹر صاحبزادہ شاہد خان آفریدی نے سندھ کے اندر پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کر دیا، عوامی فلاح کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر کرکٹر صاحبزادہ شاہد خان آفریدی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو اپنی جماعت قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ سندھ میرا اپنا صوبہ ہے اور جب کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا ہوتا تو میں پیپلزپارٹی پر تنقید بھی کرتا ہوں اور درحقیقت پیپلزپارٹی میری اپنی پارٹی ہے اور میں سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے سندھ میں عوامی فلاح کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کی پیش کش کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے میری دو تین ملاقاتیں پہلے بھی ہو چکی ہیںلیکن حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اور اب جب بھی ملاقات ہوئی تو میں بلاول سے یہ بات ضرور کروں گا کہ بلاول اس ماں کا بیٹا ہے جس نے اس ملک کیلئے جان دی ہے جو اس ملک کیلئے شہید ہوئی ہے۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے حاضرین محفل کو شریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت یہاں موجود سبھی لوگ بلاول بھٹو زرداری سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کر چکے ہیں کہ جس طرح ان کی والدہ نے ہم لوگوں کیلئے کام کیا اور سوچا وہ قابل ستائش ہے اور بلاول بھی اسی طرح چلیں گے۔ شاہد آفریدی نے بینظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت دلیر اور بہادر خاتون تھیں میں نے اپنی زندگی میں اتنی دلیر اور بہادر خاتون نہیں دیکھیں۔ بینظیر بھٹو شہید بلاشبہ ہمارے لئے ایک رول ماڈل تھیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے سامنے براجمان بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں کراچی کے کچرےسے باہر نکل آنا چاہئے اوربڑے کاموں کی جانب اپنی توجہ مبذول کرنا ہو گی۔ کراچی نے بہت قتل و غارت دیکھ لی اب اسے حقیقی معنوں میں بڑے شہر کے مطابق درجہ دیتے ہوئے اس کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔ میں اس موقع پر آپ سے کہوں گا آپ کراچی کے حوالے سے اپنی ایک ٹیم تشکیل دیں جس میں پروفیشنل لوگ موجود ہوں جو کہ آپ کو صحیح راستہ دکھاسکیں تاکہ کراچی وہاں پہنچ سکے جہاں اسے ہونا چاہئے تھا۔

پنجاب میں مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ کی تیاری پر پابندی

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے پولٹری فارم، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے جب کہ مردہ مرغیوں سے فیڈ کی تیاری بھی ممنوع ہوگی۔محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے پولٹری فارم ، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کی تنصیب کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے نیا ضابطہ کار جاری کیا ہے، رینڈنگ یونٹ کے ساتھ پروڈکٹ کی بھی رجسٹریشن کروانا ہوگی،ضابطہ کار کے مطابق رجسٹریشن پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 اور پنجاب فیڈ اسٹف اینڈ کمپاو¿نڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت لازمی قراردی گئی ہے، رجسٹریشن کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات سے این اوسی بھی لینا ہوگا، لیبارٹری کا قیام ،آمدورفت اورترسیل کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔ضابطہ کار کے تحت مردہ مرغیوں کی رینڈنگ اور فیڈ کی تیاری ممنوع اور قابل سزا جرم ہوگا جب کہ بیماری اور قدرتی آفات سے مرنے والی مرغیوں کو قواعد کے مطابق تلف کیاجائے گا، دوران حادثہ مرغیوں کی ہلاک کی صورت میں ان کی تلفی کی ذمہ داری بھی مالک پرعائد ہوگی۔