ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بھارتی جاسوس کہے جانے پر پریشان

ممبئی(ویب ڈیسک)نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا خود پاکستان میں بھارتی جاسوس کہنے پر ردعمل سامنے ا?یا ہے۔گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم”راضی“ کا ٹریلر جاری ہوا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت پر مبنی حساس موضوع کے باعث فوراً ہی توجہ حاصل کرلی تھی۔ فلم ”راضی“دراصل ایک کشمیری لڑکی کی کہانی ہے جسے بھارت پاکستان میں جاسوسی کرنے اور اہم معلومات اکھٹی کرنے کیلئے ایک پاکستانی افسر کی بیوی بناکر بھیجتا ہے۔اپنے حساس موضوع کے باعث سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے ا?رہا ہے، تاہم یہ فلم اس وقت مزید متنازع بن گئی جب ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ”عالیہ بھٹ کی فلم راضی ایک بھارتی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک پاکستانی ا?دمی سے شادی کرتی ہے لیکن کام بھارت کیلئے کرتی ہے، بنیادی طور پر یہ فلم ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کی کہانی لگتی ہے“۔

جاپانی مافیا جس کا ہر رکن اپنی انگلی خود کاٹتا ہے

ٹوکیو(ویب ڈیسک) اٹلی سے لے کر جاپان تک دنیا بھر میں خطرناک گروہ، گینگ اور مافیا پائے جاتے ہیں جن کی عجیب و غریب رسوم اور اصول جان کر حیرت ہوتی ہے۔ اسی طرح جاپان میں مجرموں کا ایک قدیم گروہ ’یاکوزا‘ پایا جاتا ہے۔ اس گروہ میں داخل ہونے والا ہر رکن اپنے الٹے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کا کچھ حصہ کاٹ دیتا ہے۔بعض حلقوں کے مطابق یہ عمل گناہوں کی پاداش میں کیا جاتا ہے جب کہ بعض افراد اسے گینگ سے وفاداری قرار دیتے ہیں کیونکہ انگلی کا کٹا ہوا حصہ گینگ کے سربراہ کو پیش کردیا جاتا ہے جسے اویابن کہا جاتا ہے۔خیال رہے یاکوزا گروہ کو یوبٹسومی بھی کہا جاتا ہے، اس گروہ میں انگلی کاٹنے کی رسم کی درست تاریخ نہیں ملتی تاہم یہ گروہ انیسویں صدی میں بھی موجود تھا اور اس میں عادی قمار باز موجود تھے۔ ان میں سے جوئے میں ہارنے اور مقروض ہوجانے والے شخص کو اپنی انگلی کا ایک حصہ کاٹنا پڑتا تھا۔ خیال ہے کہ تب سے اب تک یہ رسم یاکوزا کا حصہ بن چکی ہے۔اس کے علاوہ یاکوزا کی تاریخ پیچ در پیچ رازوں میں چھپی ہے۔ بعض اطلاع کے مطابق یہ عوامی فلاح اور بہبود کے کام بھی کرتے ہیں۔ جاپان بھر میں اس تنظیم کے 30 ہزار اراکین ہیں جو اپنے میگزین بھی نکالتے ہیں اور ویب سائٹس بھی چلاتے ہیں۔ ان کے اکثر اراکین پورے جسم پر نقش و نگار بناتے ہیں۔اس تنظیم کے اراکین کا امتحان بھی لیا جاتا ہے جو اکثر 12 صفحات پر مشتمل ہوتا ہے۔

ن لیگ نے خیرسگالی اور پی ٹی آئی نے گالی سے کام لیا

پشاور(ویب ڈیسک) شہبازشریف کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب، سوچا تھا پشاور میں تبدیلی آچکی ہوگی، عمران خان کے نعروں کے باوجود کچھ نہیں بدلا، لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ نوازشریف کل بھی قائد تھے آج بھی ہیں۔ ن لیگ نے خیرسگالی اور پی ٹی آئی نے گالی سے کام لیا، تبدیلی نظر نہیں آئی۔شیر کی کپتان کے ہوم گراؤنڈ میں دھاڑ، پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سوچ رہا تھا کہ پشاور میں تبدیلی آچکی ہوگی لیکن یہاں تو کچھ بھی نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ آج پشاورمیں پہلی بار نہیں آیا، کالج دورمیں پشاور میں شاپنگ کے لیے آیا کرتےتھے۔ میں اپنے دوسرے نہیں پہلے گھر میں آیا ہوں۔ پنجاب اور لاہور کی طرح پشاور میرا پہلا گھر اور صوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی صدارت میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ نوازشریف میرے کل بھی قائد تھے آج بھی ہیں۔ ن لیگ کو صحیح معنوں میں مقبول کریں گے۔ مردان سے پشاور تک موٹروے ن لیگ نے بنائی۔ موٹروے نہیں ہوتی تو جی ٹی روڈ پرقطاریں لگی ہوتیں۔ نوازشریف کی وژن تھا جس کی وجہ سے موٹروے بنی۔ نوازشریف نےبھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کےبدلے 6 دھماکے کیے۔ پاکستان افواج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔ اے پی ایس کے طلبا اور اساتذہ کاخون رائیگاں نہیں جائےگا۔عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ پشاور میں تبدیلی آچکی ہوگی۔ عمران خان کے تبدیلی کےنعروں کےباوجود پشاورمیں کچھ نہیں بدلا۔ کے پی پانی سے بجلی پیدا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتاہے۔ عمران خان 5 سال میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کرسکے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کومنفی میگاواٹ بجلی دی۔2018 میں موقع ملا تو پشاور میٹرو بس کو 5 ماہ میں مکمل کراؤں گا،خیبرپختونخوا کولاہور بنا دیں گے۔ خیبرپختونخوامیں نئی سڑکیں اورپل بنائیں گے۔

ایم کیو ایم کے ایک اور ایم پی اے انور رضا پی ایس پی میں شامل

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ پاک سر زمین پارٹی کے آنگن میں آگری، پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی انور رضا نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حذب اختلاف کی تبدیلی کا سوچا ہے نہ سوچ رہے ہیں وہ بے فکر ہو کر صحیح طریقے سے کام کریں۔ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی کو پیارے ہو گئے۔ پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی انور رضا نے ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے اور پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ہاوس کراچی میں مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انور رضا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی اور خوشی سے پی ایس پی میں آئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرنے کا سوچا نہ سوچ رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف اگر اپنا صحیح کردار اسمبلی میں ادا کریں گے تو پی ایس پی انکی حمایت کرے گی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اگر کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کے مسائل کو حل نہیں کیا تو پھر پی ایس پی عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔