شمالی افریقی ملک الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ،257افراد ہلاک ،امدادی کاروائیاں جاری

الجزائر(ویب ڈیسک) شمالی افریقی ملک الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 257 افراد ہلاک ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے طیارہ الیوشن Il-76 میں بوفارک ائیر بیس کے قریب جس میں 10 کریو ممبر اور 247 مسافر سوار تھے۔الجزائر کی وزارت دفاع نے حادثے میں تمام 257 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکار شامل ہیں۔اناہار ٹی وی نے الجزائر کی حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں مغربی صحارا کی ایک علیحدگی پسند تنظیم پولیساریو فرنٹ کے 26 ارکان بھی سوار تھے۔مقامی نیوز ویب سائٹ الجیری 24 کے مطابق تباہ ہونے والا جہاز الجزائر کے شہر بشار کی طرف جا رہا تھا۔نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں جہاز کے ملبے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا ،ممبر قومی اسمبلی سراج خان کی شمولیت سے کھلاڑیوں میں کھلبلی

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی سراج خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پشاور میں مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی رہائشگاہ پر سراج خان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی، جاوید عباسی، سر انجام خان اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔سراج خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے، جو پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرسکتی ہے۔سراج خان نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی کارنامہ ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے سراج خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور عوام کا وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، خیبرپختونخوا میں 5 سال عوام کی خدمت نہ کرنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) ایک بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت ہے اور پارٹی کی جڑیں عوام میں گہری ہیں۔

نوازشریف بند گلی نہیں اڈیالہ جیل کی طرف جارہے ہیں، عمران خان

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پرعمل درآمد ہوجانا چاہیے تھا مگراب تک نہیں ہوا، اگر الیکشن جیت کر اقتدارمیں آگئے تو فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیں گے اور 3 سے 5 ماہ میں قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، فاٹا کے حوالے سے جلد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کروں گا ، جس میں ان سے فاٹا کے 3 نکات پر بات ہوگی، ان کے سامنے فاٹا میں سیکورٹی چیک پوسٹ کم سے کم کرنے، بارودی سرنگوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کا معاملہ  اٹھاؤں گا۔ کئی گھرانوں کے لوگ غائب ہیں اور ان کے ماں باپ پریشان ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف کو قرضے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، نواز اور شہباز نے جتنا قرضہ لیا ہے پورے پاکستان کی تاریخ میں کسی نےنہیں لیا، شہباز شریف سوچ رہےہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں بھی پیسے بناسکتے ہیں، لاہور اور ملتان کی میٹرو بس سروس کے خسارے سے ہر سال شوکت خانم جیسے دو نئے اسپتال بنائے جاسکتے ہیں لیکن پشاور میں میٹرو منصوبہ خسارے کا شکار نہیں ہوگا کیونکہ اس منصوبے پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، نوازشریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

مفت آئس کریم نہ کھلانے پر سائیکل سوار کا چالان

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں ٹرےفک وارڈ ن نے آئس کریم فروخت کرنے والے رےڑھی بان کا چالان کردےا ، ڈ ی ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ۔ بتاےا گےا ہے کہ گڑھی شاہو مےں تعےنات ٹرےفک وارڈ ن نے آئس کریم فروخت کرنے والے رےڑھی بان شےر محمد کا 200روپے کا چالان کردےا اور چالان پر غلطی اپلائیڈ فار لکھ دی ۔ اےس پی مغلپورہ فتح عالم نے نوٹس لےتے ہوئے متعلقہ ٹرےفک وارڈن کے خلاف کارروائی کاآغاز کردےا ۔

ماضی کے دو دوست فنکار اکٹھے بیمار ،ایک رنبیر ایک دپیکا

ممبئی(خصوصی رپورٹ)رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون اچانک ایک ساتھ بیمار پڑ گئے۔دونوں اداکار ایک ایسے موقع پر اچانک بیمار ہوگئے، جب انہیں کئی ماہ بعد ایک ساتھ ریمپ پر واک کرکے جلوہ گر ہونا تھا۔دکن کیرونیکل کے مطابق ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو اداکارہ شبانہ اعظمی کی سماجی تنظیم مجوان ویلفیئر سوسائٹی کے فنڈ جمع کرنے کے فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنا تھی۔یہ فیشن شو گزشتہ دن 9 اپریل کو منعقد ہونا تھا، تاہم اچانک دونوں اداکاروں کے بیمار پڑجانے کی وجہ سے یہ شو منسوخ کردیا گیا۔شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں اداکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور وہ دونوں کے صحتمند ہونے کا انتظار کریں گے۔

اسلام میں آنکھ مارنا جائز نہیں ،ملیالم فلم کیخلاف مظاہرے ،آقا دوجہان کی شان میں گستاخی

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ میں ملیالم فلم ”اورو آدارلو“ کے خلاف دوبارہ شکایت درج کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریلیز سے قبل اس میں سے ” منیکیامالاریاپودی ‘ نامی گیت ہٹا دیا جائے۔ اس گیت کے دوران آنکھ مارنے والے سین پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے اور یہ ”توہین مذہب“ کے مترادف ہے۔

 

دنیا کا معمر ترین انسان ،جاپانی صحت کا راز بتا دیا

ٹوکیو(خصوصی رپورٹ)جاپان کے 112 سالہ شہری مسازو نوناکا نے دنیا کے سب سے معمر ترین انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے علاقے آشورو کے رہائشی مسازو نوناکا کو میڈیا کے سامنے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔اس موقع پر نوناکا نے کیک بھی کاٹا۔25 جولائی 1905 کو پیدا ہونے والے نوناکا اب وہیل چیئر کے محتاج ہوگئے ہیں۔اہلخانہ کے مطابق نوناکا ہر صبح ناشتے کے بعد اخبار پڑھتے ہیں، انھیں ٹی وی پر ڈرامے اور سومو ریسلنگ دیکھنے کا بھی شوق ہے۔نوناکا سے قبل اسپین کے فرانسسکو اولیویرا کو دنیا کے سب سے معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل تھا، جو رواں برس کے آغاز میں 113 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

سری دیوی کی یاد میں سجل ہوئی دیوانی

کراچی (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سجل علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں میرا کام کرنے کا تجربہ بے حد کامیاب رہا فنکار کے لیے سرحد کی حد کوئی نہیں ہوتی ہے فنکار فنکار ہی ہوتا ہے وہ انڈیا کا ہو یا پاکستانی ہو فنکاروں کو سیاست سے دور ہی رکھنا چاہیے تاہم سری دیوی نے مجھے بے حد سپورٹ کیا اور ہر موڑ پر میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے بہت ہی پیار و خلوص دیا اورمجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں ایک لیجنڈ اداکارہ کے ساتھ کام کررہی ہوں جب میری ماں فوت ہوئی تو وہ مجھے فون کرکے ایک ماں کی طرح تسلیاں اور پیار دیا سری دیوی کی ناگہانی موت کی خبر مجھ پر بجلی کی طرح بن کر گری ان کی وفات کے بعد میں دوسری بار ماں کی شفقت سے محروم ہوگئی ان کے جنازے میں جانے کی بڑی کوشش کی مگر سرحدوں کی جدائی رکاوٹ بن گئی مجھے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہ ہونے کا بے حد افسوس ہے۔

ہالی ووڈ بھی کمینی حرکتوں میں پیچھے نہیں ،جنسی تعلق کے بدلے پیسے دینے کا انکشاف

نیویارک (خصوصی رپورٹ)ہولی وڈ کے معروف اداکار و امریکی کامیڈین بل کوسبی کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بدلے متاثرہ خواتین کو رقم فراہم کی۔80 سالہ بل کوسبی سے متعلق یہ نیا انکشاف گزشتہ روز امریکی ریاست پنسلوانیہ کی عدالت میں ان کے خلاف دوبارہ شروع کیے گئے ٹرائل کی پہلی سماعت کے موقع پر کیا گیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ بل کوسبی کے خلاف خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنائے جانے کے پرانے مقدمے کا دوبارہ آغاز ہوا۔کیس دوبارہ شروع ہونے کی پہلی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ بل کوسبی نے 2004 میں یونیورسٹی کی ایک سابق ملازمہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنائے جانے پر 33 لاکھ 80 ہزار ڈالر(پاکستانی 33 کروڑ 80 لاکھ سے زائد)کی رقم فراہم کی۔

جنت کی سیر کیلئے چینی کمپنی کی ناقابل یقین سروس

بیجنگ (نیٹ نیوز) جنت میں داخلہ تو مرنے کے بعد ہی مل سکتا ہے اور وہ بھی اپنے اچھے اعمال کی بنیاد پر لیکن اب ایک چینی کمپنی نے ایسی ناقابل یقین سروس متعارف کروا دی ہے جس میں آپ اس زندگی میں ہی جنت کی سیر کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یہ سروس بیجنگ کے بباشین نامی قبرستان میں شروع کی ہے جس سے قبرستان آنیوالے افراد استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس کمپنی نے ایسا (VR simulator)متعارف کروایا ہے جو جس شخص کو لگایا جائے اسے موت کے بعد کی زندگی میں لے جاتا ہے اور جنت کی سیر کراتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اسکے ذریعے دیکھے جانیوالے مناظر کی ایک ویڈیو بھی کمپنی نے جاری کی ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ اپنے صارفین کو ایک انتہائی صاف شفاف ماحول میں لے جاتا ہے جہاں خوش رنگ درخت اور چارسوسبزہ ہوتا ہے اوپر نیلگوں آسمان اور اس میں پرواز کرتے خوبصورت پرندے ہوتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس simulatorمیں کئی طرح کے آپشن رکھے گئے ہیں جنکے ذریعے صارف مختلف طرح کی موت کا تجربہ حاصل کر سکتا ہے اور مختلف قسم کی جنت کی سیر کر سکتا ہے۔