سلمان 20سال تک کس کو بچا رہے ہیں ،سیمی گریوال کا دعویٰ

ممبئی(خصوصی رپورٹ) بھارت کی ماضی کی اداکارہ سمی گریوال نے سلمان خان کے کالے ہرن کے شکار کے کیس سے متعلق دعوی کیا ہے کہ ادکار اس کیس میں بے قصور ہیں اور وہ 20 سال سے کسی کو بچا رہے ہیں۔بھارتی نیوز سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سمی نے اپنے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ سے کچھ ٹوئٹ کیے ہیں جن میں انہوں نے سلمان خان کو بے قصور قرار دیا ہے۔سمی گریوال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ سلمان خان کو اچھی طرح جانتی ہیں، انہیں جانوروں سے پیار ہے اور وہ کبھی بھی ایسا نہیں کرسکتے، البتہ وہ 20 سال سے اصلی مجرم کو بچا رہے ہیں اسے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے دعوی کیا کہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ گولی سلمان نے نہیں چلائی، وہ خاموش رہ کر اپنی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔یاد رہے کہ نایاب کالے ہرن کے شکار کے دوران سلمان خان کے ساتھ اداکار سیف علی خان سمیت اداکارہ تبو ، سونالی باندرے اور نیلم جیپ میں سوار تھیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سمی گریول نے کیس میں سیف علی خان کو اصل مجرم قرار دینے کا دعوی کرنے والے پیغامات بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے ہیں جس سے سیمی گریوال کا اشارہ سیف علی خان کی جانب ہی جاتا ہے۔

رضا مندی سے زنا جائز ۔۔اقوام متحدہ اور اسکی چہیتی این جی او کی سازش تیار

اسلام آباد(نیااخبار رپورٹ)اقوام متحدہ پاکستان میں باہمی رضامندی کے جنسی عمل کو جائز اور قانونی بنانے کے لئے متحرک ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے ضابطہ پر اس سفارش کو ملاحظہ کیا ہے جو تیسرے عملی دوری نظرثانی رپورٹ (یو آئی آر) میں کی گئی ہے اور جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ان قوانین کو ختم کیا جائے جو زنا اور غیر شادی شدہ جنسی عمل کو روکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ردعمل کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس سفارش پر غور کرے گا اور حتمی فیصلہ کرے گا کہ مستقبل میں کسی بھی وقت اس کو تسلیم کیا جائے گا یا رد کیا جائے گا ۔ وزارت انسانی حقوق کے ایک دوسرے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر اس سفارش کو دیکھا ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا ادارہ آنے والے دنوں میں یہ دستاویزات جاری کرے گا ۔اقوام متحدہ کے زیراہتمام یو آر آئی ایک انتہائی ممتاز اور نمایاں غیرسرکاری این جی او ہے جو کہ یو این کی سماجی اور معاشی کونسل کے ساتھ مشاورتی درجہ کا مقام رکھتی ہے اور یو این کی دوسری بہت سی ایجنسیز کے ساتھ عرصہ دراز سے اشتراکی طور پر کام کرتی ہے۔ متحدہ مذہبی ابتداکار (United Religions Initiative) کے نام سے کام کرنے والی یو آر آئی این جی او نے جون 2015ءمیں اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر Joint Anniverses تقریبات کو منایا۔ ولیم ای سوئنگ نے اس موقع پر کہا کہ اگر اقوام متحدہ بن سکتا ہے تو متحدہ مذاہب کیوں نہیں بن سکتا۔کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ اور یو آر آئی مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ یو آر آئی کے ترجمان نے یو این اسمبلی میں مختلف موضوعات مثلاً کیمیائی ہتھیاروں سے پاک ممالک‘ امن اور خواتین کے حقوق پر زوردار بحث کی ہے۔ یو آر آئی نے گاہے بگاہے سالانہ اپنے یوتھ نمائندگان کا وفد یو این کے Events میں بھیجا ہے۔ 2015ءمیں یو آر آئی کو یو این کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا گیا۔ این جی او نے یو این او کے انٹرنیشنل امن کے دن (Peace Day)اور بین المذاہبی ہم آہنگی ہفتہ کو پوری دنیا میں منایا۔ عبداللہ II (اردن) نے ایک انٹرنیشنل بین المذاہبی ہم آہنگی مقابلے کا انعقاد کیا جس میں یو آر آئی کے بہت سے گروپس نے شمولیت کی۔ ولیم ای سوئنگ نامی ریٹائرڈ بشپ یو آر آئی کے بانی ہیں جنہوں نے 1980ءسے 2006ءتک کیلیفورنیا کے امریکن چرچ میں بطور پادری اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ این جی او زیادہ تر ایڈز کی سرچ پر کام کرتی ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک فاﺅنڈیشن بھی قائم کی۔ این جی او کے بانی ولیم ای سوئنگ کے مطابق جنسی تعلقات کی بنیادی وجہ ایڈز ہی ہے جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ولیم نے مصر کے اسلامی سکالروں سے بھی طویل ملاقاتیں کی ہیں تاکہ انہیں بھی قائل کیا جا سکے کہ عورت کا مرد سے جنسی تعلق جائز ہے ناجائز نہیں۔

شامی فوج کی غوطہ کی پر کیمیائی ہتھیاروں کی بارش

رمشق (خصوصی رپورٹ) شامی فوج نے ممنوعہ کےمیائی ہتھیاروں کی بارش کر کے 7 برس بعد غوطہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ جیش الاسلام نامی گروپ نے روس سے معاہدہ کر کے یہ علاقہ خالی کر دیا تھا‘ تا ہم اس کے باوجود بشار الاسد کے ہیلی کاپٹروں نے نہتے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کی بارش جاری رکھی۔ جس سے 200 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔ شہدا میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ممنوعہ ہتھیار استعمال کرنے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذمہ داروں کو سخت جواب دینے کی بھی دھمکی دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غوطہ کے مشرقی لاقے دوما سے جنگجوﺅں کے انخلا کے بعد اسٹرٹیجک اہمیت کا یہ علاقہ مکمل طور پر سرکاری فوج کے قبضے میں آگیا‘ جس پر وہ جشن منانے میں مصروف ہے۔ جبکہ اس پر قابض جیش الاسلام نامی گروپ کے مسلح کارکن اپنے اہل خانہ سمیت بسوں میں سوار ہو کر جرابلس روانہ ہو گئے ۔ انہوں نے اپنا اسلحہ شامی فوج کے حوالے کر دیا۔ جنگجوﺅں نے علاقہ شامی فوج کے حوالے کرنا تھا‘ لیکن شامی فوج نے ایک روز پہلے ہی دو ما پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ شامی فضائیہ نے دو ما پر زہریلی گیس سے بھرے بیرل بم برسائے۔ ان بمبوں کے پھٹنے سے ایک طرف تو کلورین گیس خارج ہو تی ہے تو دوسری جانب اس سے نکلنے والا کیمیائی مواد فضا کی آکسیجن جذب کر لیتا ہے۔ کئی متاثرین نے بتایا کہ پھیپڑے حلق تک آتے محسوس ہوتے ہیں۔ اس کارروائی میں اعصابی کیمیکل اور کلورین گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔ اعصابی ایجنٹ ایک کیمیائی مواد ہے‘ جو مہلک کیمیائی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ان کیڑے مار دواﺅں کے مماثل ہوتا ہے‘ جو آرگینک فاسفیٹ سے تیار کی جاتی ہیں۔ تا ہم اعصابی ایجنٹ انسانی جسم سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ اس کی مختلف قسموں میں سٹرین‘ ٹیبن اور وی ایکس گیس شامل ہیں۔ اعصابی ایجنٹ سے متاثر ہونے کی علامات میں سانس لینے میں دشواری کھانسی‘ آنکھوں میں درد‘ بہت زیادہ پسینہ آنا‘ نکسیر پھوٹنا‘ تھوک کا زیادہ آنا‘ بے ہوشی‘ قے اور اسہال شامل ہے۔ کلورین گیس ہوا سے زیادہ کثیف ہو تی ہے۔ اس کی بو نہایت شدید ہوتی ہے اور یہ تیزی سے اثر دکھاتی ہے۔ یہ ایک زہریلا مادہ ہے اور بطور ہتھیار استعمال کے سوا باقی صورتوں میں ممنوعہ نہیں ہے۔ ایک اجلاس کی درخواست امریکا اور دوسرے کی روس کی جانب سے دی گئی۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئے ہیں‘ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کیمیائی حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دو ما میں شہریوں پر کیمیائی حملہ کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ اتوار کو روس کی طرف سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ممالک کے اجلاس میں ”عالمی امن و سلامتی کو درپیش خطرات“ کا موضوع چنا گیا‘ حالانکہ فوری طور پر اس موضوع کے انتخاب کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔ روس کی دوخواست کے ایک منٹ بعد امریکا‘ فرانس‘ برطانیہ‘ پولینڈ‘ ہالینڈ‘ سویڈن‘ کویت اور پیرو کی جانب سے بھی شام میں کیمیائی حملے پر غور کے لئے سلامتی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلے نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہئے کہ وہ شام کے حوالے سے متفقہ مﺅقف اختیار کرتے ہوئے طبی عملے کے رضا کاروں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچانے کا اہتمام کرے ۔ اس کے ساتھ سلامتی کونسل شام میں کیمیائی حملے کے سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرے۔ یورپی یونین نے بھی بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔ وائٹ ہسیلمٹس نامی امدادی کارکنوں کی ایک تنظیم نے ایک ویڈیو نشر کی ہے‘ جس میں جاں بحق ہونے والے بچوں سمیت متعدد افراد کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان میں سے کئی کے منہ جھاگ سے بھرے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا اس صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے وسطی شام میں تدمر کے فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ۔ شامیوں کا خیال تھا کہ دوما پر کیمیائی حملے کے جواب میں امریکہ نے یہ حملہ کیا ہے‘ لیکن روس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود سے شامی فضائیہ کے اڈوں پر میزائل برسائے ہیں۔ جس سے 4 ایرانیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی آبزرویٹری کے مطابق دوما کے علاوہ شام کے مختلف علاقوں میں بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز دمشق میں بھی ایک بچے سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔ حلب می بم پھٹنے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد موت سے ہمکنار ہوئے۔ الباب میں 8‘ حماہ میں 2‘ حمص میں بمباری سے 3 اور درعا میں بھی 3 افراد ہلاک ہو ئے۔ درعا میں ہاون میزائل برسائے گئے‘ تا ہم ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی جب کہ یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018 سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔

پاک بھارت کر کٹ سیریز کا حل آئی سی سی میدان میں کود پڑا

دبئی:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازع کے حل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت سیریز کے تنازع کے حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے جب کہ دیگر اراکین میں جان پالسن اور انیابیل بینیٹ شامل ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کمیٹی تین روزہ سماعت کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے کا فیصلے دے گی جب کہ سماعت کی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

بالی ووڈ کی بے بی ڈول سنی لیونی کس کی گود میں بیٹھی ہیں

لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ”بے بی ڈول“ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ہر کوئی انہیں ایک نظر دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ انٹرنیٹ سنی لیونی کی ہزاروں تصاویر سے بھرا پڑا ہے تاہم اپنی زندگی کے ابتدائی ادوار میں وہ کیسی نظر آتی تھیں یہ تو کوئی نہیں جانتا۔مگر اب ان کی کچھ ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جو شوبزنس کے شعبے میں آنے سے پہلے اتاری گئی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ وہی سنی لیونی ہیں جو آج کل بالی ووڈ کے بڑے پردے پر اپنے جلوے بکھیرنے اور لاکھوں شائقین کے دلوں پر چھریاں چلانے میں مصروف ہیں۔باپ کی گود میں موجود چھوٹی سی یہ بچی بڑی ہو کر کتنا نام کمائے گی انہیں بھی معلوم نہیں ہو گا لیکن ا?ج وہ بڑے پردے کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

 

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے مل کر بڑا فیصلہ کر لیا، انتہائی حیران کن خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے حکومت سے آئندہ بجٹ 4 ماہ کیلئے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں نگراں وزیراعظم پر مشاورت کیلئے تیسری باضابطہ ملاقات وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں نگران وزیراعظم اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ صرف4 ماہ کیلئے پیش کیا جائے ، ان کا کہناتھا کہ چھٹا بجٹ سال کیلئے پیش کرنے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں،بجٹ پر نوید قمر نے وزیراعظم سے بات کی ہے۔
خورشید شاہ کا کہناتھاکہ وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کوئی نام تو بتائیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ابھی حکومتی اتحادیوں سے نام نہیں لئے گئے ،میں نے بھی بتایاکہ مجھے بھی اپوزیشن اتحادکی جانب سے نام کا انتظار ہے ،کوشش ہے 15 مئی سے پہلے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیں ۔

جنرل (ر) راحیل شریف کا بھارتی گانے ”بچنا اے حسینو۔۔۔ لو میں آ گیا“ پر ڈانس

لاہور (ویب ڈیسک)اگرچہ سابق سپہ سالار راحیل شریف کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں لیکن اب جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں جنرل (ر) راحیل شریف کا بھارتی گانے ”بچنا اے حسینو۔۔۔ لو میں آ گیا“ پر ڈانس دیکھ کر نوجوان بھی شرما رہے ہیں کہ اس عمر میں ایسے شاندار ’ٹھمکے‘ نوجوان بھی لگائیں تو کمر میں بل آ جائے۔سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی شادی آئی تو سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہوئیں۔ راحیل شریف اس شادی میں ایک عام ’باپ‘ کی طرح نظر آئے اور ہر وہ کام کیا جو کوئی شخص اپنے بیٹے کی شادی پر کر سکتا ہے۔

شیری مزاری کی بے تکلفیاں سپیکر قومی اسمبلی کو یارپکار دیا ،اعتراضات کی بھگڈر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے سپیکر قومی اسمبلی کو یار کہہ دیاجس پر شیخ صلاح الدین نے اعتراض کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ پی ٹی آئی کی ایم این اے شیریں مزاری نے سردار ایاز صادق کو یار کہہ دیا جس پر شیخ صلاح الدین نے اعتراض کیا ،ان کا کہناتھا کہ شیریں مزاری نے سپیکر قومی اسمبلی کو یار کہا ،ان الفاظ کو کارروائی سے حذف کیا جائے۔
اس پر ایا ز صادق اور شیریں مزاری کے درمیان مکالمہ بھی ہوا ، ایازصادق نے کہا کہ آپ نے مجھے یار کیوں بلایا؟،اس پر شیریں مزاری نے کہا کہ آپ کو یار کیوں کہوں گی میں آپ کو سپیکر بلاتی ہوں۔

چوہدری نثار کا ن لیگ کے پاس کوئی توڑ نہیں ،رانا ثناءکا اعتراف

لاہور  (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے مقابلے میں کسی کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران چوہدری نثار سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ کر نہیں جائیں گے وہ نوازشریف سے ناراض نہیں صرف گلہ ہے، جب بھی یہ بیٹھیں گے تو یہ گلہ دور ہوسکتا ہے، چوہدری نثار کو مریم نواز بزرگوں کی طرح سمجھتی ہیں۔