لندن فلیٹس شریف فیملی کی ملکیت ہونے کے ثبوت نہیں ملے ،واجد ضیاءکا اعتراف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
)احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے انکشاف کیا ہے کہ لندن فلیٹس نوازشریف کے قبضے میں رہنے کے دستاویزات نہیں ملے، ان کا کہناتھا کہ ہم نے دستاویزات اکٹھے کرنے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دنیا بھر میں دبنگ خان کی گرفتاری کے چرچے!! اور ذکر کچھ فلم ’’باغی 2‘‘ کا

بالی وڈ میں سب فلموں کی ریلیز، باکس آفس ،ٹریلر اور پروموشن پر بھاری دبنگ خان کی گرفتاری رہی۔سلمان خان کو دو راتیں جودھ پور کی جیل میں کاٹنی پڑیں ، وہ بھی سلطان، نہیں بلکہ قیدی نمبر 106بن کر۔ سلمان خان کو یہ سز ا نایاب کالے ہرن مارنے کے 20سال پرانے مقدمے میں سنائی گئی ۔سلمان کا عدالت اور جیل سے تعلق بہت پُرانا ہے۔ سلو میاں پر بدنام زمانہ ہِٹ اینڈ رَن کیس (جس میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پر گاڑی چڑھا کر مارنے کا الزام ) تھا اور دوسرا خطرناک اسلحہ رکھنے کا مقدمہ ،ان دونوں مقدموں سلمان کو پہلے سزا اور پھر بڑی عدالت سے بریت مل چکی ہے۔

سلمان کالے ہرن کے شکار پر سزا ملنے کے بعد اب تو گھر آگئے، جہاں ان کے فینز نے ان کا زبردست استقبال کیا، لیکن اس مقدمے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سلمان کے تمام ساتھیوں سیف علی خان،سونالی بندرے، تبو اور نیلم کو بیس سال بعد بے قصور قرار دے دیا گیا ۔سلمان خان کو ملنے والی سزا اور پھرضمانت میں ملنے والی رہائی سے ان کی عید کی ریلیز ’’ریس تھری‘‘ کو بھی ٹھیک ٹھاک فائدہ ہوگا۔

سمندر پار پاکستانیوں نے اتنے ڈالر بھیجے کہ حکومت کی موج لگ گئی تعداد جان کر

لاہور (ویب ڈیسک) مالی سال 2017-18 کے پہلے 9 ماہ (جولائی 2017 تا مارچ 2018) کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی مد میں 14 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقم بھجوائی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 56 فیصد زیادہ ہے۔
مارچ 2018 کے دوران بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1772 اعشاریہ 77 ملین ڈالر (لگ بھگ پونے 2 ارب ڈالر)کی رقم بھجوائی جو فروری 2018 کے مقابلے میں 22 اعشاریہ 24 فیصد اور اور مارچ 2017 کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 62 فیصد زیادہ ہے۔

عمران خان پر مریم نے ایسا الزام کیوں لگایا ؟نواز اور شہباز کی علیحدگی عمران کا خواب ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سازشی قراردے دیا۔
مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ،بھائی کو بھائی سے علیحدہ کرنے کی سازشی کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی نواز شریف اور شہبازشریف کو الگ کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز کا کہناتھا کہ سازشیں کرنے والے کو ہرجگہ سازشیں ہی نظر آتی ہےں، ان کا کہناتھا کہ جن سے ووٹ کے ذریعے جیت نہیں سکتے انہیں عدالتوں میں بلاتے ہیں۔

لاہور سے پہلی بار گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ،

لاہور / گوادر (ویب ڈیسک) لاہور سے پہلی بار گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے گوادر کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پہلی بار لاہور سے گوادر کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ روانہ کردی گئی ہے۔ لاہور سے روانہ ہونے والی فلائٹ میں 19 مسافر سوار ہیں اور یہ پرواز سرکاری یا نجی ایئر لائن کی نہیں بلکہ نجی چارٹرڈ طیارہ ہے جو براہ راست گوادر پہنچے گا۔

شام کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے ،وزیر خارجہ کا صاف جواب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم شام کے معاملے میں فریق نہیں اور  شام کے معاملات میں براہ راست شامل ہو کر مزید مشکلات میں نہیں پڑنا ومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کئی مما فوج شام میں موجود ہے، ایران شام میں حکومت کی حمایت کررہا ہے، کسی ملک کی انب سے شام میں فوج بھیجنے پر ردعمل نہیں دے سکتے۔چاہتے۔

کراچی میں بجلی غائب رہنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا شہری پھٹ پڑے ،محکمہ موسمیات بھی میدان میں آ گیا

 کراچی: (ویب ڈیسک)ج شہرقائد میں شدید گرمی  پڑنے کاامکان ہے جب کہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک سکتا ہے۔کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی نے شہریوں کا جینا محال کیا ہواہے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کراچی کا درجہ حرارت دوپہر 12 بجے 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ حبس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔ شہر قائد میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتاہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی کئی کئی گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے، شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38.5ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز خوش آئند بات یہ رہی کہ سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار معمول سے کم 18کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، تاہم سمندری ہوائیں مکمل طورپر منقطع نہیں ہوئیں۔

قانونی سقم رہ جائے تو اس کی ذمے داری ججزکی بنتی ہے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قانونی سقم رہ جائے تو اس کی ذمے داری ججزکی بنتی ہے، کفرکا معاشرہ چل سکتا ہے مگرظلم و ناانصافی کا معاشرہ نہیں چل سکتا۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وکلا اس عدالتی نظام کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ججز عام قاضی نہیں ہیں، بلکہ ان کے ذمے بہت ساری اہم ذمہ داریاں ہیں۔محسوس کررہاہوں کہ قاضی صلاحیتوں کومطلوبہ معیارکے مطابق استعمال نہیں کررہے۔حیران ہوں کہ وہ قابل ججزکہاں گئے،جن کے فیصلے موتیوں سے لکھے جاتے تھے ، ان ججز کے فیصلے سپریم کورٹ آتے تو تبدیل نہ ہوتے۔ بے انصافی پر مبنی معاشرہ نہیں چل سکتا،کسی بھی معاشرے میں انصاف ہونا ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مرضی کے فیصلے نہیں کرتے ، آئین اور قانون کے مطابق چلتے ہیں ۔مقدمہ بازی معاشرے کی بیماری ہے۔ہم یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انصاف فراہم کررہے ہیں۔پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ میں نہایت قابل ججز گزرے ہیں۔فراہمی انصاف کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ا

کیا جو لڑکیا ں یا خواتین یہ کام کرتی ہیں اُن کے ہاں خواجہ سراءبچے پیداہو جاتے ہیں ؟اہم انکشاف نے تھر تھلی مچا دی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی ممالک میں خواتین کا مغربی پہناوا اکثر موضوع بحث رہتا ہے اور قدامت پسند حلقے اس پر شدید تنقید کرتے آ رہے ہیں۔ اب بھارت کے ایک پروفیسر نے خواتین کے جینز پہننے کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا کے شہر کلاڈے میں واقع شری شنکر کالج کے پروفیسر ڈاکٹر رجنیتھ کمار نے لائیو ٹی وی شو میں کہا ہے کہ ”جو خواتین جینز کی پینٹ پہنتی ہیں وہ خواجہ سراﺅں کو جنم دیتی ہیں۔“ یہی نہیں بلکہ ڈاکٹر رجنیتھ کے مطابق ایسی خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خودفکری (Autism)کی بیماری میں بھی مبتلا ہو تے ہیں۔

آزاد سینیٹرزکی ن لیگ میں شمولیت ، الیکشن کمیشن نے شہباز شریف پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک))الیکشن کمیشن نے شہبازشریف کی آزاد سینیٹرز کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ آزادسینیٹرز کی پارٹی شمولیت کامعاملہ الیکشن کمیشن سے متعلقہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چندروزقبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نومنتخب سینیٹرز کی پارٹی میں شمولیت کا ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروایاتھا ،جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نومنتخب آزاد سینیٹرز کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ قانون آزاد سینیٹرز کوکسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے سے نہیں روکتا۔