فیس بک نے اپنے صارفین کی روزمرہ زندگی کو مزید واضح کرنے کےلیے کئی اہم فیچرز متعارف کرادئیے

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)فیس بک نے اپنے صارفین کی روزمرہ زندگی کو مزید واضح کرنے کےلیے کئی اہم فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں دن میں کرنے کے تمام ضروری کام (ٹ±و ڈ±ولسٹ)، کام کے سلسلے میں اہم جگہوں کے دورے اور نئے سال یا ہفتے کے عہد بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔ان فیچرز کے ذریعے کسٹمائزڈ ایموجی اور بیک گراو¿نڈ رنگ تبدیل کرکے انہیں نمایاں طور پر نیوز فیڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ فیچر فیس بک ایپ کے اینڈروئیڈ ورڑن کےلیے ہے۔ فیس بک اس عمل کے ذریعے صارفین کی جانب سے اپنا ذاتی ڈیٹا پوسٹ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے تاکہ ان کے سماجی حلقوں تک مزید معلومات اور ذاتی تفصیلات پہنچ سکیں۔یہ فیچر آن ہوچکا ہے اور اب فیس بک ایپ کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ باکس کو ٹیپ کرنے کے بعد آپشنز میں نمودار ہوجاتا ہے۔ تاہم ا?پ ٹو ڈو لسٹ صرف اینڈروئیڈ ورڑن کے ذریعے ہی پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹس اپ ڈیٹ باکس میں ”ڈِڈ یو نو“ نامی ایک فیچر کا دسمبر میں اضافہ کیا گیا تھا جس میں ا?پ سے کئی سوالات پوچھے گئے تھے۔تاہم ٹو ڈو لسٹ کے متعلق تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ فیس بک پر لوگ دن میں درجنوں مرتبہ اپنی ایک ایک تفصیل پوسٹ میں شامل کرتے ہیں لیکن اب وہ ہر شے کی تفصیل شامل کرکے دوسروں کو پوسٹوں کی بھرمار سے پریشان کرسکتے ہیں۔ فیس بک نے بھی ان پوسٹس کی کوئی حد نہیں بتائی ہے۔ بس اتنا اشارہ دیا ہے کہ پہلی پانچ پوسٹس ڈیفالٹ کے طور پر نمایاں ہوں گی اور بقیہ ڈراپ ڈاو¿ن میں پوشیدہ رہیں گی۔ماہرین کے مطابق جب آپ دوسرے لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں تو یہ آپ کےلیے مفید ہوسکتا ہے لیکن انہیں دیکھتے رہنے سے اکتاہٹ ہوتی ہے۔ کچھ ایسا معاملہ پوسٹس کے ساتھ بھی ہوتا ہے جن کی بھرمار آپ کو ہلکان کردیتی ہے۔فیس بک نے گزشتہ ماہ کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جن میں وہ ناظرین کو خبریں دکھانے اور دیگر مشہور لوگوں کی پوسٹ کو اہمیت دینے کے بجائے لوگوں کے درمیان تعلقات بڑھانا چاہتا ہے اور شاید ٹو ڈو لسٹ فیچر بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تجزیہ کاروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ فیس بک کا گراف تھوڑا نیچے جاسکتا ہے اور اس سال 20 لاکھ نوجوان فیس بک کو خیرباد کہہ دیں گے اور انسٹاگرام یا اسنیپ چیٹ پر چلے جائیں گے۔

گوگل نے تصاویر کی سرچنگ آپشنز میں بڑی تبدیلیاں کردیں

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے تصاویر کی سرچنگ آپشنز میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ’ویو امیج‘ کا بٹن ختم کردیا جب کہ ’سرچ بائے امیج‘ کی سہولت سے بھی صارفین کو محروم کردیا۔پہلے صارف مطلوبہ تصویر تلاش کرلیتا تھا تو امیج کھلنے کے بعد سائیڈ میں کچھ آپشنز دیے جاتے جس میں ’ویو امیج‘ کا ایک بٹن تھا جس پر کلک کرنے کی صورت میں تصویر بڑی ہو کر پوری اسکرین پر نظر آتی تھی تاہم اب یہ بٹن ختم کردیا گیا ہے۔ویو امیج کا بٹن ختم ہونے کے بعد تصاویر میں آپشنز کم کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تصویر کھلنے کے بعد ویو امیج کی جگہ ’وزٹ‘ اور ’شیئر‘ کے ا?پشنز دیے گئے ہیں تاکہ تصویر کو بڑے سائز میں دیکھنے اور ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ ویب سائٹ پر وزٹ کیا جائے جب کہ تصویر میں کاپی رائٹ کو بھی واضح کردیا گیا ہے۔

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا فلمی کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی مشکلات کے بھنور میں پھنس گیا ہے۔سارہ علی خان فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’کیدر ناتھ‘ سے کررہی ہیں اور فلم کی شوٹنگ بھی زرو شور سے جاری تھی لیکن اب فلم کے ہدایت کار اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان معاملات خراب ہوگئے ہیں۔ہدایت کار بھی فلم ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ہیں جس کے بعد فلم کے مستقبل پر کالے بادل چھاگئے ہیں جب کہ فلم کی پروڈکشن کمپنی نے ہدایت کار ابھیشیک کپور کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔پروڈکشن کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہدایت کار ابھیشیک کپور نے فلم کی پروڈکشن میں دیر کی ہے جس کی وجہ سے فلم کو شروع سے ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود فلم کے لیے پیسے دیتے رہے تاہم انہیں خرچ کہیں اور کیا جارہا تھا۔پروڈکشن کمپنی کے مطابق ہدایت کار ابھیشیک کپور اور ان کی کمپنی کے خلاف اگلے ہفتے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

شمال مشرقی نائیجیریا کی مچھلی مارکیٹ میں تین خود کش حملے، 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نائیجیریا (ویب ڈیسک)شمال مشرقی نائیجیریا کی مچھلی مارکیٹ میں تین خود کش حملوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملے نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست بورنو کے علاقے کونڈوگا میں کیے گئے۔نائیجیرین حکام کے مطابق حملوں میں 70 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 22 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے حکام کے مطابق تینوں حملہ آور مرد تھے اور بلا شبہ یہ حملے بوکو حرام کی جانب سے کئے گئے۔نائیجیریا میں فوج اور پولیس کی جانب سے 2009 میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا اور اس دوران اب تک 20 ہزار لوگ ہلاک اور 26 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ 31 جنوری کو بھی کونڈوگا کے گاو¿ں منڈاراری میں دو خواتین خود کش بمباروں نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا تھا۔

راﺅ انوا ر سے متعلق ریمار کس پر آصف علی زرداری کا اظہا ر افسو س

کراچی (ویب ڈیسک)آصف زرداری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ماورائے عدالت قتل گھناونا جرم ہے جس کی کوئی معافی نہیں اور لوگوں کو جبری لاپتا اور جعلی مقابلوں میں ہلاک کرنا قابل نفرت جرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کوزبردستی غائب کر دینا اور ماورائے عدالت قتل ایک جیسے جرائم ہیں، سوچ بھی نہیں سکتا کہ پیپلزپارٹی ایسے اقدامات کی حمایت کرے گی۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے راو¿ انوار سے متعلق اپنے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف ہوئی تو مجھے افسوس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کے بارے میں مجھ سے غلط الفاظ ادا ہوئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ راو¿ انوار ایک بہادر بچہ ہے جو ایم کیو ایم سے لڑنے میں بچ گیا۔