Yearly Archives: 2018
فیصلے ایمپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگو ٹھے کر تے ہیں، نواز شریف

رینجرز ،حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گر د ہلا ک ،2 اہلکار زخمی
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک سرزمین کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور اس آپریشن کے سلسلے میں ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پنجاب رینجرز، ایلیٹ پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار خفیہ اطلاع پر کارروائی کے لیے کے ڈیرہ غازی خان پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور بارود سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پشاور بس ریپڈٹرانزٹ منصوبہ۔۔۔ لاگت اڑھائی ارب کیوں زیادہ ہو ئی،تہلکہ خیزخبر
پشاور (ویب ڈیسک) بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کے ڈیزائن میں ایک درجن سے زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے باعث منصوبے کی لاگت میں ڈھائی ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔ جدید سفری سہولتوں سے آراستہ بس ریپڈ ٹرانزٹ خیبرپختون خوا حکومت کا میگا پروجیکٹ ہے۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی وجہ سے منصوبے کی لاگت ڈھائی ارب روپے بڑھ جائے گی۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تین سیکشنز میں مجموعی طور پر 9 بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں امن چوک میں زیرزمین اسٹیشن کا قیام اور ارباب سکندر خان خلیل فلائی اوور کے ساتھ بی آرٹی کے لیے نئے فلائی اوور کی تعمیر بھی شامل ہیں۔اسی طرح سکیشن ٹو میں سی ایس ڈی کے قریب ائیرپورٹ کے لیے راستہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایف جی سکول کے سامنے بس سٹاپ کو امن چوک منتقل کردیا گیا ہے جب کہ تاتارا پارک اورتہکال میں بھی بس فلائی اوور سے گزاری جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

سینیٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ،شاہد خاقان کا قومی صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب
حافظ آباد (ویب ڈیسک) قومی صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندگی آسان نہیں مشکل کام ہے، جس علاقے کو اچھے نمائندے ملیں وہی ترقی کرتا ہے، حکومت کے خلاف سازشیں اور دھرنے ہوئے لیکن ہم نےترقی کا سفر جاری رکھا، ہم برسراقتدارآئے تو صنعتیں اور بجلی کے کارخانے بند تھے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا اور 10 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی، ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک میں گیس نہیں تھی لیکن آج ملک میں وافر مقدار میں گیس موجود ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن 3 مارچ کوہوں گے، سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، پیسے کے زور پر آنے والے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے، جولائی 2018 میں عوام فیصلہ کریں گے۔عدلیہ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کی عزت کریں اور قانون کے مطابق چلیں، ہم تمام عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں گئے فیصلے بھی قبول کئے جانے چاہئیں، پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر 5 سال بعد احتساب ہوتا ہے اور یہ احتساب عوام کرتے ہیں۔

فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، نواز شریف کا لو دھراں میں خطاب
لودھراں (ویب ڈیسک) ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز ایک بار پھر لودھراں آئیں گے اور آپ سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقبال شاہ جیسے فرشتہ صفت انسان کو ووٹ کو دے کر شہباز شریف اور میرا مان بڑھایا ہے جب کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پاکستان کو ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا اور لودھراں کی عوام بتا دیا کہ ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا۔ لاڈلہ کہتا ہے کہ ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آگیا ہے لیکن اب قوم سبق سکھائے گی اور یہ خلق خدا سبق سکھائے گی۔غریب کسانوں کے لیے حکومت نے بہت کام کیے ہیں اور آج کھاد کی قیمت 1300 روپے ہے لیکن پہلے یہ قیمت 2200 ہوتی تھی جب کہ ٹیوب ویل کا خرچہ بھی کم ہوگیا ہے۔ان کہنا تھا کہ کراچی میں روز دہشت گردی ہوتی تھی لیکن ہم نے اکر کراچی کو دوبارہ پر امن شہر بنادیا ہے۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کے پی کے والے کا نمائندہ یہاں 50 ہزار کی برتری سے جیتنے کے خواب دیکھ رہا تھا لیکن 27 ہزار ووٹوں سے ہار گیا، اتنی رعونیت اور تکبر صحیح نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر ایک روپے کی رشوت کا الزام نہیں ہے لیکن کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس بنیاد پر فارغ کردیا، ایسا فیصلہ دنیا میں کہیں نہیں سنا۔انہوں نے کہا کہ کب تک آپ کا وزیر اعظم رسوا اور ذلیل ہوتا رہے گا، جسے آپ وزیر اعظم بناتے ہیں کیا اسے بار بار ہٹایا جائے گا؟، میں آپ کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں اور ن لیگ جیتے گی اور غریبوں کو دروازے کی دہلیز تک انصاف ملے گا۔

ایسا فیصلہ چاہتے تھے کہ جسے پوری دنیا یاد رکھے،زینب کے والدین کی چونکا دینے وا لی گفتگو
قصور (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج مجرم عمران کو ننھی زینب کے اغوا، زیادتی اور قتل کے ساتھ ساتھ 7 اے ٹی اے کے تحت 4،4 مرتبہ سزائے موت سنائی ہے۔دوسری جانب عمران کو زینب سے بدفعلی پر عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جبکہ لاش کو گندگی کے ڈھیر پر پھینکنے پر7سال قید اور 10 لاکھ جرمانےکی سزا بھی سنائی گئی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ ایسا فیصلہ چاہتے تھے کہ جسے پوری دنیا یاد رکھے ۔اس موقع پر زینب کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا اب بھی مطالبہ ہے کہ جس مقام پر زینب کو اغواء کیا گیا مجرم کو اسی جگہ پر سر عام سزا دی جائے۔دوسری جانب زینب کے چچا نے بھی عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا۔زینب کے بھائی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے خوشی ہے کہ میری بہن کے قاتل کو سزا دی گئی جب کہ اب بھی مطالبہ سرعام پھانسی دینے کا ہے’۔

آپ نے مجھے ،نواز شریف کو خرید لیا ، لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو دریائے ستلج میں غرق کر دیا،شہباز شریف کا خطاب
لودھراں (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا ہے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لودھراں والوں نے دن رات کام کرکے ن لیگ کے امیدوار کو منتخب کروایا تو آپ نے مجھے اور نواز شریف کو خرید لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا اور آج ہم یہاں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کا آئی جی عمران خان کا کہتا تھا کہ چوروں کو شکست ہوگی تو یہاں چوروں کو واقعی شکست ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس شخص کو جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے امریکہ کے 5 ارب ڈالر کو مسترد کردیا آپ نے آج اس نواز شریف کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، جناب زرداری صاحب آپ نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے منصوبے نہ لگائے لیکن ساری دولت لوٹ کر لے گئے۔

سیہون دھماکے میں لال مسجد کے خطیب کے قریبی رشتے دار ملوث
لاہور (ویب ڈیسک)سندھ کے صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور مولانا غازی عبدالرشید کے قریبی رشتے دار ملوث تھے۔کاونٹر ٹیررازم پولیس کے مطابق غلام مصطفیٰ مزاری ماسٹر مائنڈ جبکہ صفی اللہ مزاری سہولت کار تھے۔قلندر شہباز کے مزار پر خودکش بم حملے میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 87 افراد ہلاک جبکہ 329 زخمی ہوگئے تھے، چھ افراد کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے انھیں لاوارث قرار دیکر ایدھی حکام نے دفنا دیا۔قلندر شہباز پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پولیس اس وقت تک صرف ایک ملزم نادر جکھرانی کو گرفتار کرسکی ہے، جس کے بیان اور سی ٹی ڈی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غلام مصطفیٰ مزاری اور صفی اللہ مزاری کا اس دھماکے میں کلیدی کردار تھا۔ڈاکٹرغلام مصطفیٰ کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق تھا بعد میں انھوں نے دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی اور اسے دولتِ اسلامیہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا آپریشنل سربراہ بنایا گیا۔سیہون حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پولیس صرف ایک ملزم نادر جکھرانی کو گرفتار کرسکی ہےرپورٹ کے مطابق بستی عبداللہ روجہان مزاری کے رہائشی غلام مصطفیٰ مزاری اور صفی اللہ مزاری لال مسجد کے متنازع خطیب مولانا عبدالعزیز اور مولانا عبدالرشید کے قریبی رشتے دار ہیں۔خودکش بمبار برار کو غلام مصطفیٰ مزاری اپنے ساتھ لایا تھا، قلندر شہباز کے مزار پر حملے سے قبل بمبار نے نادر جکھرانی کے ہمراہ بستی عبداللہ میں صفی اللہ کے گھر قیام کیا تھا، صبح کو صفی اللہ، نادر جکھرانی اور بمبار برار سیہون کے لیے روانہ ہوئے جہاں دھماکے کے بعد نادر جکھرانی اور صفی اللہ واپس بستی عبداللہ آئے جہاں نادر نے صفی اللہ کے گھر قیام کیا۔کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق نادر جکھرانی کا تعلق کشمور کے گاوں سعید خان جکھرانی سے ہے۔ اس کا تعارف غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر عرف سائیں عرف شاہ صاحب سے اس وقت ہوا جب وہ گاوں میں تھریشر مشین کرائے پر دینے آیا تھا۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نادر جکھرانی غلام مصطفیٰ مزاری کے شدت پسندانہ خیالات سے متاثر ہوا اور اس نے بستی عبداللہ جانا شروع کردیا جہاں غلام مصطفیٰ مزاری کے ذریعے اس نے غازی عبدالرشید کے بیٹوں ہارون اور حارث سے قریبی تعلقات قائم کیے۔غلام مصطفیٰ مزاری مستونگ میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔

عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت میں تاخیرکیوں ہو ئی،اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ شہباز شریف کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت جج کی رخصت کے باعث دو ہفتوں کے لیے ملتوی ہوگئی۔شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ پر آج سماعت ہونی تھی تاہم ایڈیشنل سیشن جج شبانہ رسالت کی رخصت کے باعث سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔