شہبازشریف ایک انقلابی شخص ہیں،ڈاکٹر عشرت حسین

لاہور (ویب ڈیسک)سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی شاندار الفاظ میں تعریف وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنی گڈگورننس کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین شہبازشریف کی اچھی کارکردگی کے باعث مسلم لیگ (ن) کو 2013 کے الیکشن میں کامیابی ملی۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ مینجمنٹ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر شعبوں میں شہبازشریف کے منصوبے مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔اربوں ڈالر کے منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کرنا ان کا بڑا اعزاز ہے۔ کرپشن کے خلاف شہبازشریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ شہبازشریف ایک پرعزم لیڈر اور ریفارمر ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعدادکار بڑھا کر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

ا سحاق ڈار کی قسمت کا فیصلہ آگیا،سینٹ الیکشن لڑینگے یا نہیں ،عدالت نے حکم نامہ جاری کر دیا

لاہور: ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشستوں پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر ریٹرننگ آفیسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے، جس کے خلاف اسحاق ڈار نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے اسحاق ڈار کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران اسحاق ڈار کی جانب سے ایڈوکیٹ سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی جانب سے الیکشن لڑنے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے، ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے جب کہ انہیں دفاع کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اوراسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ اسحاق ڈار کا دو نشستوں کے لیے ایک بینک اکاو¿نٹ ظاہر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی فراہم نہ کرنے والے امیدوار کے کاغذات نامزد مسترد کر دئیے جاتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

 

شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف باپ بیٹی قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں، ووٹوں سے منتخب ہونے والے قانون سے بالاتر نہیں ہوتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی عدالت سے رجوع کی آڑ میں عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے شریف باپ اور بیٹی کی جانب سے ریلی کے نام پر رچایا جانے والا تماشا اب بند ہونا چاہئے، ہر کوئی جانتا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں مگر انصاف کی فراہمی عدلیہ ہی کی ذمے ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا کھوج لگانے اور بے نقاب کرنے کے پابند ہیں، شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک مرتبہ ووٹ لیکر آجائے وہ قانون سے بالاتر اور ہر قسم کی باز پرس سے مبرا قرار دے دیا جائے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سیاسی جماعت اے این سی نے اپنے لیڈرکوکرپشن کے الزام میں نکال باہرکیا۔اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہوکووزیراعظم ہونے کے باوجودکرپشن الزامات پرپولیس تحقیقات کا سامنا ہے،ووٹوں سے منتخب ہونے کا مطلب قانون سے بالاترہونا نہیں ہوتا۔

آج سب سے بڑی خبر روزنامہ خبریں میں شائع ہوئی ہے،،،جس پر میں امتنان شاہد کو مبارک باد دیتا ہوں ،،،،،،عمان کی بندرگاہ بھارت کے پاس گئی ت وگوادر کو شدید خطرات لاحق ہونگے،،،،،اس مسئلے پر چھوٹی موٹی جنگ چھڑ سکتی ہے،،،،خبریں میں شائع ہونے والی خبر ایک دھماکہ ہے ،،،،شیخ رشید کا چینل فائیوکے پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ “میں گفتگو

عاطف اسلم نے شا دی سے قبل محبو بہ کودو کروڑ کا تحفہ کس شکل میں دیا ،دلچسپ انکشا ف

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بھارت سمیت پوری دنیا کو اپنی آواز کا گرویدہ بنا لیا ہے اب ان کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آ گیاہے کہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ محبت کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے پسند کی شادی کی ہے جبکہ سارہ بھروانہ جب کنیئرڈ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھیں تو اس وقت گلوکار روزانہ کی بنیاد پر سارہ کو ملنے کالج جایا کرتے تھے۔سارہ کی کلاس فیلو نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم نے اپنی منگیتر کو 2 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے کے طور پر دی تھی۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے ناصرف گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا بلکہ فلموں میں اداکاری بھی جن میں ان کی قابل ذکر لالی ووڈ فلم ’بول‘ ہے۔

آخر کار وہی ہوا جس کا امکان تھا ،فاروق ستار نے گھٹنے ٹیک دئیے ،سینٹ الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں بارے چونکا دینے والا اقدام

کراچی (ویب ڈیسک)ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بہادر آباد والے تحلیل رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹ الیکشن کے 4امیدواروں کا نام دے دیں وہی پارٹی کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے تنظیم کوتقسیم ہونے سے بچاناہے،بہادرآبادوالے جو 4 نام دیں گے و ہ قبول ہوں گے ان 4ناموں پرکوئی اوررائے نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مجھے رابطہ کمیٹی والوں نے ہٹایامیں نے نہیں کہامجھے کیوں نکالا تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کی اکثریت میرے سا تھ ہے۔فاروق ستار کہتے ہیں کہ بہادرآبادوالے جونام دیں گے میں ان کااعلان کردوں گا۔