31پاکستانیوں کی 60ارب کی جائیدادیں اماراتی حکومت نے بھی تصدیق کر دی تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 31 پاکستانیوں کی 60 ارب مالیت کی 55 جائیدادوں کی تصدیق کردی ہے۔اس حوالے سے امارات ٹیکس حکام نے 53 پاکستانی سرمایہ کاروں کی تفصیلات فراہم کی ہیں جن میں سے صرف 5نے اپنے اثاثے ایف بی ا?ر کو ظاہر کیے ہیں۔یہ تفصیلات اس وقت سامنے ا?ئی ہیں جب پاکستان نے ان پاکستانیوں کی تفصیلات متحدہ عرب امارات کے حکام کو فراہم کی تھیں ، جنہوں نے مبینہ طور پر دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی تھی۔یف ا?ئی اے کے معاشی جرائم ونگ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ سے 16 نومبر 2017 کو درخواست کی تھی کہ وہ امیر پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کریں۔یف بی ا?ر حکام کی جانب سے تیار کردہ دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹیکس حکام نے 53 پاکستانی شہریوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں جس میں متعدد رئیل اسٹیٹ سے وابستہ سرمایہ کار شامل ہیں۔

 

نواز شریف عمران خان سے بھی زیادہ خطرناک ،عائشہ گلالئی نے سینٹ کی ٹکٹ بارے بھی بھید کھول دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے کے لئے حکمراں جماعت نے سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرے نزدیک اداروں کے خلاف بات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور وقت آنے پر ٹکٹ دینے والے کا نام بھی بتا دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی مارتے ہیں لیکن نواز شریف چیئرمین تحریک انصاف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ پی ٹی ا?ئی کی منحرف رہنما نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پورے ملک کا اسکریپ اکٹھا کر کے فیکٹری بنائی اور دولت سمیٹی جب کہ مریم نواز کو مانسہرہ جانے کے لئے ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے، کیا یہ ہوتی ہے عوامی سیاست۔ عائشہ گلالئی کے الزامات پر ردعمل عائشہ گلالئی کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا ہے کہ جن ہاتھوں میں عمران خان اور طاہرالقادری کھیلتے ہیں، عائشہ گلالئی بھی انہی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس سینیٹ ٹکٹ کے لیے قد آور لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ گلالئی پہلے سیاست میں خود کو اس مقام تک لائیں کہ (ن) لیگ انہیں ٹکٹ کی آفر کرے، عائشہ گلالئی نے جو بیانیہ دیا وہ شکست کھا چکا ہے اس لئے انہیں اپنے قد سے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خواتین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی ہے اور پانامہ فیصلہ ا?نے کے بعد حکمراں جماعت نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گلالئی سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور (ن) لیگ نے بندوق اپنے پاو¿ں پر چلا دی ہے۔

”راﺅانوار کا انتظار مگر شریف فیملی کیلئے استثنیٰ سے انکار “ بالآخر رانا ثنا اللہ پھٹ پڑے

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورمیں وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہانواز شریف کا نام ای سی ایل میں ا?ئے گا تو دنیا میں کیا قدر ہو گی جبکہ ایٹمی پاکستان بنانے میں بھٹو اور نواز شریف کا کردار ہے لیکن ایک کے گلے میں رسہ ڈال کر اسے لٹکا دیا گیا اور دوسرے کے گلے میں رسہ ڈال کر چکر لگوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا راو? انوار کا انتظار ہے لیکن شریف خاندان کو استثنیٰ سے انکار ہے۔ کیا ایک شخص کو اپنی بیمار بیوی کی عیادت کا حق حاصل نہیں۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی عزت نہیں تو پھر کس کی عزت ہو گی؟، کیا پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہو گی تو دیگر لوگوں کی عزت بھی کم ہو گی جبکہ ہم دوسروں کی عزتوں کے بھی محافظ ہیں اور وکلا تحریک میں بتا دیا تھا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےلودھراں میں نواز شریف کا بیانہ کامیابی کا باعث بنا اور نواز شریف ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں جبکہ راو? انوار پر 400 لوگوں کے قتل کا الزام ہے لیکن راو? انوار کے ایک خط پر انہیں ریلیف دیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کوشکست دیدی

آکلینڈ(ویب ڈیسک )آسٹریلیا نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جس کے جواب میں کینگروز نے ہدف 18.9 اوورز میں 5 وکٹوں پر بآسانی حاصل کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ا?رکی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کیویز بولروں کی خوب پٹائی لگائی، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 121 رنز جوڑے تو وارنر 24 گیندوں پر 59 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔وارنر کے آو¿ٹ ہونے کے بعد نئے ا?نے والے بلے باز کرس لین نے بھی جارحانہ انداز اپنایا لیکن وہ صرف 18 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، گلین میکسویل 31 اور مرکس اسٹونس 4 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوئے جب کہ ایرون فنچ 36 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ا?رکی شارٹ نے صرف 44 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور نمایاں اسکورر رہے جب کہ میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساو¿تھی، ایش سودی، ٹرینٹ بولٹ اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بیٹںگ کی تو اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے جب کہ کولن منرو 76، ٹم سیفرٹ 12، مارک چیپمین 16، گرینڈ ہوم 3 اور کپتان کین ولیمسن ایک رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔

”پہلے عدلیہ کو بحال کیا اب عدل کو کرینگے “نواز شریف نے اگلے الیکشن بارے بھی پیشنگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کریں گے۔نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراءمیں محفل میلاد کا انعقاد کیا گا جس میں پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر نوازشریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں۔نواز شریف نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے اقامہ اتنا بڑا جرم تھا کہ وزارتِ عظمیٰ سے نکال دیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن نے بتا دیا ہے کون عوام کا خیر خواہ ہے، نا میں پریشان ہوں اور نا آپ پریشان ہوں، اگلی بار بھی (ن) لیگ کو کامیابی ملے گی۔

آج سب سے بڑی خبر روزنامہ خبریں میں شائع ہوئی،امتنان شاہد کو مبارک باد دیتا ہوں،شیخ رشید کی چینل فائیو کے پروگرام ضیاشاہد کے ساتھ میں گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں میں شائع ہونے والی امتنان شاہد کی خبر ایک دھماکہ ہے ،،عمان کی دکم بندرگاہ بھارت کے پاس جانے سے گوادر اور سی پیک کو شدید خطرات لاحق ہو جائینگے ،،وہ چینل فائیو کے پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگو کر رہے تھے عدمان کی دکم بندر گاہ بھارت کے حوالے کیے جانے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس سے سی پیک اور گوادر کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو جائینگے ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر چھوٹی موٹی پاک بھارت جنگ بھی ہو سکتی ہے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں موجود امریکی لابی کو ایک بھارت نواز حکومت چاہیے جس کیلیے نواز شریف ان کا پسندیدہ سیاستدان ہے لیکن آج سب سے بڑی خبر روزنامہ خبریں میں شائع ہوئی ،،،،،امتنان شاہد کو مبارک باد دیتا ہوں ،،،،،،عمان کی بندرگاہ بھارت کے پاس گئی ت وگوادر کو شدید خطرات لاحق ہونگے،،،،،اس مسئلے پر چھوٹی موٹی جنگ چھڑ سکتی ہے،،،، خبر ایک دھماکہ ہے ،،،،شیخ رشید کی چینل فائیو کے پروگرام ضیاءشاہد کے ساتھ میں گفتگوپاک فوج انہیں تباہ و برباد کر دے گی

فوٹوسیشن اورسرائیکی لیڈر

رائے دل احمد خان….بحث ونظر
جناب ضیاشاہد صاحب !آپ کا دوقسطو ںمےں کالم پڑھا ،آپ جنوبی پنجاب کے محسن ہےں مگر آپ قبرستان مےں اذانےں دے رہے ہےں۔ےہ لوگ سمجھنے والے نہیںہےں آپ نے بجا فرماےا ےہ رےچھ کتے لڑانے والے لوگ ہےں۔جنوبی پنجاب مےں رہنے والے پنجابی آپ کے آپ کو اپنا سمجھتے ہےں ،آپ کے بےٹے کی برسی تھی وہ ہمارا بھی بےٹا تھا آپ نے اپنے کالم مےں لکھا کہ میرے بیٹے عدنان شاہد نے انگزیزی اخبار”دی پوسٹ“بھی نکالا تھا شاید پشاور میں خبرونہ کا ڈیکلریشن کسی اور کے پاس نہ ہوتا تو وہاں سے بھی پشتو اخبار شروع کرتا، مجھے پرویز مشروف کے دور میں سب سے زیادہ زبانوں میں روزانہ اخبار چھاپنے پر صدراتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بھی ملا۔ہم سب عدنان شاہد کی مغفرت اور لواحقےن کے صبر جمےل کےلئے دعاگو ہےں۔
آپ نے اپنے کالم مےں لکھا اب میں سرائیکی لیڈروں سے کچھ کہنا چاہتاہوں جنہیں میں نے بڑی عزت و احترام سے سرائیکی مشاورت کے لیے دفتر ”خبریں“ میں بلایا تھا۔ یہ حقیقت ہے کہ میں پاکستان میں صوبوں کی ازسرنوتقسیم کا شروع سے حامی رہا ہوں اور ہر دور کے حکمرانوں سے میں نے اس موضوع پر بات ضرور کی۔ البتہ میں اس بحث سے الگ رہتا ہوں کہ سابق ریاست بہاولپور اور ملتان مظفرگڑھ کو ملاکر ایک صوبہ بنایا جائے یا جنوبی پنجاب میں سابق ریاست بہاولپور کو بقول ہمارے دوست محمد علی درانی کے بحال کرد یا جائے۔ کیونکہ ان کا موقف تھا کہ ون یونٹ سے پہلے یہ صوبائی شکل یا حیثیت رکھتا تھا میرا موقف ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ اگر سابق ریاست بہاولپور کے لوگ الگ صوبہ چاہتے جیسا کہ 2013 ءکے الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی سے بھی قراردادمنظورکی گئی تھی تو کوئی حرج نہیں اور اپنے سرائیکی کالم نگار ظہور دھریجہ کے خیال میں اگرسابق ریاست بہاولپور اور ملتان ، مظفر گڑھ، ڈی جی خان کو ملا کر ایک بڑا صوبہ بنایا جائے تو بھی مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں البتہ میں اس نکتہ نظر کا حامی نہیں ہوں کہ سرائیکی جہاں جہاں رہتے ہوں یعنی ڈی آئی خان سے سرگودھا تک سرائیکی صوبہ بنادیا جائے۔ آپ کی ہمدردی بجاءلےکن مےں آپ کو عرض کرنا چاہتا ہو ںکہ آپ نے جس آدمی کا نام لکھا کہ وہ بڑا صوبہ بنانا چاہتا ہے وہی دراصل اس خطے مےں فساد کی جڑ ہے۔آج کے کالم مےں بھی اس نے زہر اُگلا ہے ۔
آپ نے مزےد لکھا کہ میں سرائیکی لیڈروں سے بھی مشاورت کرنا چاہتا تھا کہ آپ اپنے علاقے میں الگ صوبہ چاہتے ہیں تو آئین پاکستان میں تبدیلی کرنا ہوگی چونکہ اس کے آرٹیکل ون کا پہلا حصہ یہ ہے کہ پاکستان چار صوبوں پر مشتمل ہے، یعنی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان، آئینی ترمیم کیلئے پہلے صوبائی اور آخر میں قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کی دو تہائی اکثریت جب تک متفق نہ ہو، نہ آئینی ترمیم ہو سکتی ہے اور نہ ہی صوبہ بن سکتا ہے۔ لہٰذا چھوٹی چھوٹی سرائیکی پارٹیاں خواہ مجھ سے کتنی خفا کیوں نہ ہوں، حقیقت یہ ہے کہ وہ کبھی آبادی کی تعداد کے حساب سے نہ تو پنجاب اسمبلی میں اکثریت میں آسکتی ہیں اور نہ ہی قومی اسمبلی میں فی الحال وہ صرف شوربپا کرسکتی ہیں کیونکہ ماضی میں یہ ثابت ہوا کہ وہ صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں، پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر وہ صوبہ بنانے میں مخلص ہیں تو پہلے اپنے درمیان اتحاد کیوں نہیں پیدا کرتے؟ اور ہر قابل ذکر شخص نے اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کیوں بنا رکھی ہے؟ پھر یہ بھی بات ہے کہ اگر تمام چھوٹی بڑی سرائیکی سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں ایک انتخابی الائنس کی شکل اختیار کرلیں تو بھی ممکن ہے ایک آدھ صوبائی اسمبلی کی سیٹ نکالنے میں کامیاب ہو جائیں، لیکن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کی اکثریت کیسے ہوسکتی ہے؟ پھر سب سے بڑا مسئلے جس کی طرف میں نے نیک نیتی سے سرائیکی لیڈروں کی طرف توجہ دلوائی کہ وہ جونہی سب ملکر بھی سرائیکی کاز کے مسئلہ پر الیکشن لڑیں گی تو ہر قصبے ، شہر اور علاقے میں نان سرائیکی ووٹ نہ صرف انہیں نہیں ملے گا بلکہ ان کے امیدوار کے مقابلے میں دوسرے لوگ راستہ روکنے کیلئے دل و جان سے مخالف امیدوار کی مدد کریں گے۔
جناب والا !ےہ لوگ قطعی طور پر مخلص نہےں ہےں۔ےہ فوٹو سےشن والے لوگ ہےں ،ےہ جنوبی پنجاب تو کےا ےہ خود سے بھی مخلص نہےںہےں۔ڈےڑھ ڈےڑھ اےنٹ کی انہوں نے مسجدےں بنارکھی ہےںےہ قےامت تک اےک دوسرے سے اتحاد نہےں کرسکتے ،آپ نے اےسے لوگوں کو سرائےکی لےڈر لکھا ہے ےہ کس بات کے لےڈر ہےں،ےہ تو کونسلر بھی نہےں بن سکتے۔زکرےا ےونےورسٹی مےں آپ نے ان کا احوال لکھا ہے ،زکرےا ےونےورسٹی کے مسئلے پر ےہ سب سے بڑے مجرم ہےں۔کچھ خواتےن ان کی لےڈر بنی ہوئی ہےں۔ان کے قصے
روزنامہ خبرےں مےںشائع ہوتے رہے ہےں۔جس طرح آپ کی کتابےں شائع ہورہی ہےں۔ان قصوں کی بھی اےک کتاب شائع کردےںتاکہ ےہ نام نہاد لےڈر لڑکےوں کو اپنی جماعتوں کا ممبر بناکر ان کے ساتھ کےا سلوک کرتے ہےں ۔ےہ کتاب مقبول بھی بہت ہوگی اور اےک تارےخ بھی بن جائے ۔آپ نے اےک پنجابی پروفےسر کا دُکھ لکھ کر ہمارے دل کی بات کی ہے ابھی تو صوبہ نہےں بنا ےہ لوگ دھمکےاں دےنے پر اُتر آئے جب صوبہ بنے گا نجانے ےہ لوگ کےا کرےں گے۔مےری درخواست ہے کہ اےسے لوگوں کے کالم بند ہونے چاہئےں اور سندھی قوم پرست آصف علی زرداری کو سرائےکی صوبے کی بہت تکلےف ہے ہم اس کو کہتے ہےں کہ اگر صوبہ بنانا ہے تو پہلے مہاجر صوبہ بناﺅ کہ مہاجروں کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران تو ہےں اور صوبے کے نام پر ان کو ووٹ تو ملتے ہےں،سرائےکی والوں کو گھر سے بھی ووٹ نہےں ملتے تو ےہ صوبہ بنانے چلے ہےں۔اےک پنجاب ہے جو پاکستان سے محبت کرتا ہے ےہ لوگ اس کے حصے بکھرے کرنے کی بات کرکے پاکستان سے دشمنی کرنا چاہتے ہےں۔اےسے لوگوں کی روک تھام ہونی چاہئے۔آپ نے بالکل درست لکھا کہ مےرے دوست جاوےد ہاشمی نے مجھے تفصےل سے سمجھاےا تھا کہ ہمےں جنوبی پنجاب مےں پھےلے ہوئے پنجابی اور روہتکی ووٹوں کی بھی ضرورت ہے اور ےہ بھی اچھا لکھا ہے کہ مےرا دوست محمدعلی درانی بہاولپور صوبہ بحال کرانا چاہتے ہےں۔اگر سندھ والے مہاجر صوبہ بنادےں تو پھر بہاولپور صوبے پر غور ہوسکتا ہے۔
(مثبت بحث کے حوالے سے ہمارے
صفحات حاضر ہیں ‘تصویربھی ہمراہ بھیجیں)
٭….٭….٭