کینیڈین سکیئرنے موت کو چکمہ دے کر اولمپک میڈل جیت لیا

سیول( آن لائن ) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سنوبورڈر مارک مک مورس ایک حادثے میں بری طرح سے زخمی ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر چلے گئے تھے، لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے سنوبورڈر مارک مک مورس نے سرمائی اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کر کے سب کو چونکا دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹھیک گیارہ ماہ قبل یہ کھلاڑی ہسپتال کے بستر پر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔گزشتہ سال 2017ئ میں مارک مک مورس کھیل کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں اپنی متعدد ہڈیاں اور جبڑہ تڑوا بیٹھے تھے۔ اس کے علاوہ انھیں کئی اندرونی چوٹیں بھی آئیں جس سے ان کے پھیپھڑوں سے خون رسنا شروع ہو گیا تھا۔

کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کی برفانی چوٹی پر حادثے کے بعد انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ اپنی حالت بارے کرتے مارک مک مورس نے بتایا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں بچ جاو¿ں گا کیونکہ میں حادثے کے بعد بری طرح سے زخمی ہو چکا تھا۔شمالی کوریا کے شیر پیانگ چینگ میں جاری سرمائی اولمپکس میں مارک مک مورس نے برونز میڈل حاصل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اگر انسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تو اسے غیبی مدد حاصل ہو جاتی ہے۔#/s#۔

کراچی میں کرکٹ بحالی خوش آئند

کراچی( نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہناتھا کہ کراچی میں کرکٹ آنا بہت ہی خوش آئند بات ہے،پہلے لوگوں میں کرکٹ آئی تھی اور اب کراچی والے چاہیں گے کہ یہاں پر میچ ہواور دوبارہ کرکٹ بحال ہو۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ جو بھی ٹیمیں کراچی میں کھیلیں گی وہ یہاں کے ہجوم کوخوب انجوائے کریں گی۔پی ایس ایل تھری کافائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا اورامید ہے شائقین کی بڑی تعدادمیچ سے لطف اندوزہونے کےلئے سٹیڈیم کارخ کرے گی اورکراچی کے شائقین کوطویل عرصے بعد بڑامقابلہ دیکھنے کوملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکسن نے پی ایس ایل 3کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات کواطمینان بخش قرار دینے کے ساتھ بعض معاملات پراپنے تحفظات کا اظہارکردیا تھا۔ریگ ڈکسن ان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے، میں اپنی رپورٹ7 دن میں پیش کردوں گا، ۔سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ اداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور پریزینٹیشن بہت مفصل اوربھر پور رہی جس سے میں بہت مطمئن ہوں اور یہ میری رپورٹ کی تیاری کے لیے سود مند رہیں گی لیکن کچھ معاملات پر تبادلہ خیالات کرنا ہے لیکن یہ کہہ سکتا ہوں مثبت توقعات ہیں۔اس موقع پر سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت کراچی میں فائنل کے انعقاد کو ممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔

سنی لیون کےخلاف فحاشی پھیلانے کا الزام‘ایف آئی آر درج

چنائی(شوبز ڈیسک) بھارتی شہر چنائی میں اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔بھارتی سماجی کارکن ایمی آلیاس موسس نامی خاتون نے بھارتی شہر چنائی کے نزارتھ پیٹ پولیس اسٹیشن میں نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف شکایت درج کرادی۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی لیون بھارت میں فحاشی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون ہفتے کے روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے چنائی گئی تھیں جس میں انہیں رقص بھی کرنا تھا، ایمی نے اسی تقریب کے حوالے سے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سنی لیون فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔واضح رہے یہ پہلی بار نہیں جب سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کا الزام لگا ہو، گزشتہ برس دسمبر میں اداکارہ کے خلاف کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم نے احتجاج کیا۔

 

کرتے ہوئے سنی لیون کا نئے سال کے موقعے پر ہونے والا پروگرام منسوخ کروادیا تھا۔

 

شاہ رخ کا مداحوں کیلئے انوکھا تحفہ‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک) ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل عبور ہونے پر شاہ رخ خان کا مداحوں کو انوکھا تحفہ، سوٹ بوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی، پانی کے اندر ڈائیلاگ بولنے کی بھی کوشش کی۔سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فالوو¿رز کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ انوکھے انداز میں کیا۔شاہ رخ خان نے پانی میں ڈبکی لگا کر اپنے مشہور ڈائیلاگز بولے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ مداحوں کے نام پیغام میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ تیرنے میں ماہر نہیں ہوں، اس لیے جج نہیں کرنا صرف محسوس کرنا ہے۔

 

سلمان‘ سوناکشی فلم کے سپیشل گانے میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا فلم ”ویلکم ٹو دا نیویارک“ میں سپیشل گانے میں اکھٹے دکھائی دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہا فلم ”ویلکم ٹو دا نیویارک“ کے سپیشل گانے میں اکھٹے دکھائی دیں گے، رومانوی گانے کی عکسبندی نیویارک میں کی گئی۔ فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا، دلجیت دوسنج اور کرن جوہر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں اداکار کرن جوہر منفی اور مثبت کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ سوشانت سنگھ راجپور، لارا دتا، رتیش دیش مکھ اور بومن ایرانی بھی کیمیو رول میں دکھائی دیں گے۔ فلم آئندہ سال 23 فروری کو ریلیزکی جائے گی۔

 

میرا کا ان کی انگریزی کا مزاق بنانیوالی اداکاراﺅں کو چیلنج

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار مےرا نے کہا ہے کہ مےری انگلش کا مذاق بنانےوالے عقل کے اندھے ہےں ‘مجھ سے زےادہ فلم انڈسڑی مےں کسی اداکارہ کو انگلش بولنا اور پڑ ھنا نہےں آتی ہے اگر کوئی مجھ سے زےادہ کسی کو انگلش آتی ہے تو سامنے آئے مےں چےلنج کر تی ہوں ۔ اےک گفتگو کے دوران فلم سٹار مےرا نے کہا کہ جلد بازی مےں انگلش کے کچھ الفاظ غلط بولے اور لکھے جاسکتے ہےں مگر مےں دعویٰ سے کہتی ہوں کہ مجھ سے زےادہ پاکستانی فلم انڈسڑی مےں کسی کو انگلش پڑ ھنا اور بولنا نہےں آتی اور جن کو خود پوری اے بی سی بھی نہےں آتی وہ مےرا مذاق بناتے ہےں اےسے لوگوں کو شر م آنی چاہےے ۔

 

سنجے دت ہدایتکار بیتو کی نئی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہونگے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت ہدایتکار بیتو کی نئی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، ان دنوں اداکارفلم ”تور باز“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے فلم ”صاحب بیوی اور گینگسٹر 3“ کی عکسبندی مکمل کر کے فلم ”تور باز“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ سنجے دت فلم ”تور باز“ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ہدایتکار بیتو کی نئی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ فلم کی عکسبندی اپریل میں شروع کی جائے گی۔

 

کرینہ کی عامرخان سے خفیہ ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک )کرینہ کپور کی عامر خان سے رات کے اندھیرے میں ملاقات ہوئی ،کرینہ کپور کی شادی سے قبل بھی شاہد کپور سمیت متعدد اداکاروں سے تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامور بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات کرتی نظر آرہی ہیں۔شوبز کی گلیمر س دنیا میں اداکاروں کا ایک دوسرے سے تعلق غیر معمولی بات نہیں، کرینہ اور سیف کی شادی ہوئی ہے کرینہ مکمل طور پر ایک مشرقی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ کسی اداکار کے ساتھ تعلق تو دور اب ان کا نام بھی کسی کے ساتھ نہیں لیاجاتا تاہم چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرینہ کا ایک الگ ہی روپ نظر آرہا ہے جس میں وہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات کرتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کی ابتدا میں عامر خان رات کے اندھیرے میں سنجیدہ موڈ میں سنسان علاقے میں کسی کا انتظار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جب ہی ایک لال رنگ کی گاڑی وہاں آتی دکھائی دیتی ہے جس میں سے کرینہ کپور اتر کر پراسرار طریقے سے وہیں موجود دوسری گاڑی میں بیٹھتی ہیں، اس گاڑی میں عامر خان بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر پہلے تو کرینہ چونک جاتی ہیں بعد ازاں ان سے کہتی ہیں عامر تم یہاں کیا کررہے ہو تاہم عامر کوئی بھی جواب دئیے بغیر ڈرائیور کو کہتے ہیں فوراً یہاں سے چلو ۔یاد رہے کہ یہ کوئی فلم کاسین نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین تجسس میں مبتلا ہوکر تقاضا کررہے ہیں کہ آخر ان دونوں اداکاروں کے درمیان چل کیا رہا ہے جو دونوں اس طرح خفیہ ملاقات کرنے پر مجبور ہوئے۔

 

مولویوں کی مسجد میں شرمناک حرکت ،حقائق سے پردہ چاک

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) چھوٹا لاہور صوابی کے زاہدہ پولیس سٹیشن میں مسجد میں قائم مدرسے کے اساتذہ کی 12 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رجسٹر ہوا ہے جس میں ’نیا چم‘ مسجد کے پیش امام نے قریب واقع دوسری مسجد کے امام کے ساتھ مل کر مسجد کے اندر ہی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارہ سالہ عبدالرحمان ولد غنی الرحمان کو علاقے کے پیش امام امان اللہ ولد گل سید عشاءکی نماز کے بعد بہانے سے “نیاچم” مسجد لے گیا جہاں امام کے کمرے میں پہلے سے قاری یاسر ولد راج والی موجود تھا۔ یہ دونوں قاری اسی مسجد میں موجود مدرسے میں بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے بچے کو زدوکوب کیا اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ہم جنس کے ساتھ جنسی زیادتی اور مجرمانہ تخویف یا ڈرانے دھمکانے کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 506، 377 اور 53 سی پی شامل ہیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کو میڈیکل رپورٹ کے لئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی بھجوایا تھا۔ اسسٹنٹ سب انسپیکٹر طارق شیر کے مطابق میڈیکل رپورٹ مثبت آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں پیش اماموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ زاہدہ پولیس سٹیشن کی حدود میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنسی زیادتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پانچ دن قبل پولیس نے ایک 15 سالہ لڑکے کو 6 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 

کپتان کی سابق اہلیہ کے بیان نے کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں 280پولنگ سٹیشنز سے سامنے آنیوالے نتائج میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے اور ایسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں ۔ ٹوئٹر پر ریحام خان نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ سنا ہے پیرجیت گیا؟