بلوچستان حکومت کس نے گرائی،اچکزئی کا الزام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈئر نے بلوچستان میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے لئے کردار ادا کیا ، انہوں نے سول انٹیلی جنس اور ایم آئی کے افسروں پر مبنی کمیٹی بناکر معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ پختونخوا ملی عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت ہواور پارلیمان طاقت کا سرچشمہ ہو، اسی طرح یہی بات چیف آف آرمی سٹاف نے دو مرتبہ کہی ہے کہ ہم جمہوریت اور آئین کے طرفدار ہیں اور ہم یہاں کسی بھی قسم کی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی سٹا ف اور محترم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈئر خالد نے یہ سارا ڈرامہ رچایا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان جو کہ آئی ایس آئی کے چیف بھی ہیں ، سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئی ایس آئی ان کے انڈر ہے اور آرمی چیف اس کے سربراہ ہیں، دونوں رہنمائ سول انٹیلی جنس اور ایم آئی کی مشترکہ کمیٹی بنائیں اوراس آدمی کے بارے میں تحقیقات کرائیں ، جس نے نہ صرف بلوچستان بلکہ سارے پاکستان میں بدنامی پھیلائی ہے اور اس ایک آدمی نے ایسے شخص کے پیچھے چالیس ایم پی اے لگا دئیے ، جس نے صرف 39ووٹ لئے تھے۔

ٹام کروز کی فلم’ ’مشن امپاسیبل فال آوٹ“ کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک (شوبزڈےسک)ایکشن ہیرو ٹام کروز کی آنے والی فلم’ ’مشن امپاسیبل فال آو¿ٹ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں اداکار کو کئی خطرناک ایکشن مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ’مشن امپاسیبل فال آو¿ٹ‘ سیریز کی چھٹی فلم ہے، پہلی بار اس فلم کو تھری ڈی میں بھی پیش کیا جائے گا۔سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011 اور پانچویں فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔اب اسی سیریز کی چھٹی فلم کو جولائی 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔2 منٹ 30 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں ٹام کروز کو اپنا مشن مکمل کرنے کے دوران خطرناک اور جرائم پیشہ افراد سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں بھی ٹام کروز برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے۔، بلکہ وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کی دیگر گاسٹ میں رابیکا فرگوسن، سائمن پیگ، مائیکل موناگن، ہینری کیول اور الیک بیلڈون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔خیال رہے کہ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے ٹام کروز گزشتہ برس اگست میں زخمی بھی ہوگئے تھے۔اداکار کی جانب سے اگست 2017 میں برطانیہ میں اسٹنٹ کرتے وقت کی لیک ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ وہ ایک سے دوسری عمارت تک پہنچنے کے لیے جمپ لگاتے ہوئے ناکام ہوگئے۔ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ٹام کروز ایک سے دوسری عمارت پر پہنچ تو گئے لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے، اور نیچے گر گئے۔ٹام کروز کے زخمی ہونے کے بعد 3 ماہ تک فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی، جس کے بعد اکتوبر 2017 میں ان کے ٹھیک ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کی گئی۔ان دنوں فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جسے مکمل کرنے کے بعد اسے جولائی میں ریلیز کیا جائے گا۔

 

بہت دھوکے کھائے, مگر اعتبار کرنے کی عادت گئی نہیں

لاہور ( شوبزڈےسک) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگوں پر اعتماد کر کے دھوکے کھائے ہیں مگر اعتبار کرنے کی عادت گئی نہیں ، بابرہ شریف سب سے بہترین دوست ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور مشکل ہوتا جا رہا ہے البتہ محبت کے دعوے ضرور کیے جاتے ہیں ۔ مجھے اپنے والدین کی کمی کا احساس ہر وقت ہوتا ہے مگر میری بڑی بہن نے بچوں کی طرح ہماری پرورش کی اور میں ان کو ہی اپنی والدہ سمجھتی ہوں ۔ جب میں پیدا ہونے والی تھی تو میرے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے اس لیے مجھے والد کی شفقت میسر نہیں آئی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز کی دنیا میں میری سب سے زیادہ دوستی بابرہ شریف سے ہے اور ہم دونوں میں بڑا ہنسی مذاق چلتا ہے۔
مگر اس کے باوجود بھی احترام کا رشتہ موجود ہے اور وہ مجھے اپنے ہاتھ سے اچھے اچھے کھانے بنا کر کھلاتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے بابرہ شریف بڑی اچھی لگتی تھیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایک دن وہ میری سب سے اچھی دوست ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا ہے اور ہمیشہ نقصان ہی اٹھایا ہے اور اعتماد کرنے کی بری عادت آج بھی مجھ میں موجود ہے ۔ انہوں نے شادی کے حوالے سے کہا کہ یہ مقدروں کی بات ہے اور اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتی کہ میری زندگی میں داخل ہونیوالا کیسا ہو گا۔

 

معین کا سرفراز کو ورلڈ کپ تک قیادت سونپنے کا مطالبہ

کراچی(بی این پی) سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے سرفرازاحمدکو ورلڈکپ 2019 تک مستقل طورپر قیادت سونپنے کا مطالبہ کردیا۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ گذشتہ جون میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنانے والے سرفرازاحمد کی صلاحیتوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے،مگر نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریزمیں شکست پربعض عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت ان کیخلاف محاذ کھڑا کر دیا، ایسے لوگوں کو میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹو ئنٹی سیریز میں پاکستان کا کم بیک نظرنہیں آرہا۔معین خان نے کہا کہ شکست کے بعد بکھری ٹیم کو قدموں پر کھڑا کر کے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کا کریڈٹ سرفراز احمد کی مدبرانہ قیادت کوجاتا ہے، پاکستانی ٹیم ہم آہنگ ہوکرکھیلی اورکامیابی کوگلے لگایا، اآج سرفراز احمد ہی کی قیادت میں پاکستان دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔سابق کوچ نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پی سی بی حالات کی نزاکت کا اندازہ لگاتے ہوئے سرفرازاحمد کو اگلے برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرے، اس طرح مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ چند افراد ایک سیریزکی ناکامی کواپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ سرفراز احمدکوبھرپوراعتماد دیا جائے، کپتان روز نہیں بنا کرتے، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو چاہیے کہ وہ سرفرازاحمد کومکمل طور پرسپورٹ کریں اورحوصلہ افزائی کرکے اعتماد کوتقویت دیں۔

 

نیمار اور رونالڈو کی سالگرہ پردونوں کی مشترکہ تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

لاہور (آن لائن) برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر نے زندگی کی چھبیس بہاریں دیکھ لیں۔ انہی کے روایتی حریف سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی آج 33 برس کے ہو گئے۔دنیائے فٹبال نے دونوں سپر سٹار کھلاڑیوں کی سالگرہ کی خوب خوشیاں منائیں۔ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کی اکٹھی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔پانچ فروری انیس سو بانوے کو برازیلی سرزمین پر فٹبال کا سٹار پیدا ہوا۔ اپنی خداداد صلاحیتوں سے دنیائے فٹبال میں مانگ بڑھ گئی۔ بارسلونا کو خیرباد کہا اور مہنگے ترین معاہدے سے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن کو جوائن کر لیا۔ رواں سال آئرلینڈ میں شیڈول فائیو اے سائیڈ کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔اتفاق سے آج ہی کے روز پیدا ہو کر دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی بننے والے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔ فٹبال ماہرین و شائقین کی آنکھ کا تارہ کھلاڑیوں نیمار اور رونالڈو کی اکٹھی تصویر سوشل میڈیا پر خوب ہِٹ ہوئی۔

 

بھارتی کوچ ڈریوڈ بھی شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف نکلے

ممبئی(آن لائن) انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو گرویدہ بنالیا۔ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن پہنچی توممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے قومی بولرشاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی اور پاکستانی ٹیلنٹ کو سراہا۔

پاکستان ٹیم کو انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ آئرلینڈ، سری لنکا اور ساتھ افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کیں۔

کوہلی شاندار کرکٹر ، بیٹنگ دیکھ کر بڑا لطف آتا ہے

اسلام آباد(آن لائن) شعیب اختر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ایک شاندار کرکٹر ہیں اور انہیں بیٹنگ کرتے دیکھنا بڑا پر لطف ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے کا حوالہ دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کوہلی بالکل چیتے کی طرح اپنے ہدف کا تعاقب کرتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر ہدف کا زبردست تعاقب کیا اور ٹیم کو کامیابی دلا کر ہی دم لیا ۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بات جب ہدف کے تعاقب کی آتی ہے تو یوں لگتا ہے کہ ویرات کوہلی چیتا بن جاتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ بھی ویرات کوہلی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور کھیل کے ساتھ اسی لگن کا ثبوت دیں جس کے بل پر کوہلی ٹیم کے لئے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ شعیب نے کہا بھارت کی جونیئر ٹیم نے انہی کے انداز میں ورلڈکپ فائنل جیتا ہے۔ ویرات کوہلی بھی ایک زمانے میں انڈر 19ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔۔

ویسٹ انڈین باﺅلرجوفرا آرچر ہانگ کانگ بلٹز سے دستبردار

کنگسٹن (بی این پی )ویسٹ انڈین فاسٹ بالر جوفرا آرچر انجری کے باعث ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز کرکٹ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔ ان کی خدمات گلیکسی گلیڈی ایٹرز نے حاصل کی تھیں مگر وہ بائیں گھٹنے میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے قاصر ہیں۔

 

ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی کورٹس میں واپسی میں تاخیر

حیدرآباد ، دکن (بی این پی ) ثانیہ مرزا مزید دو ماہ تک ٹینس کورٹ میں قدم نہیں رکھ سکیں گی۔ وہ گزشتہ سال اکتوبر میں دائیں گھٹنے میں انجری کے سبب میچوں میں شرکت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر آسٹریلین اوپن کو دیکھنا تکلیف دہ تھا تاہم صحت کی بہتری کیلئے انہیں آرام کرنا ہوگا۔

 

بھارتی پیسرجھولن گوسوامی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

کمبرلی (بی این پی )فاسٹ بالر جھولن گوسوامی ایک ہزار رنز اور ڈیڑھ سو وکٹیں مکمل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں حاصل کیا۔ وہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی فاسٹ بالر کا ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔

اور اپنے کیریئر کے دوران اب تک 199کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر چکی ہیں۔ جھولن گوسوامی نے پروٹیز ٹیم کے خلاف 24 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر جنوبی افریقی سرزمین پر بہترین بالنگ کرنے والی دوسری بھارتی بالر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔