جیکولین فرنینڈس فلم ”ریس 3 “ میں پول ڈانس کرینگی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ”ریس 3 “ میں پول ڈانس کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس بلاک بسٹر فلم ”جڑواں 2 “ کے بعد فلم ”ریس 3 “ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی اور فلم ”اے جینٹلمین“ میں پول ڈانس سے متاثر ہونے کے بعد فلم ساز اب فلم ”ریس 3 “ میں بھی جیکولین کا پول ڈانس شامل کریں گے جس کے لئے انہیں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم میں اداکار سلمان خان ، انیل کپور ،بوبی دیول ، جیکولین فرنینڈس ، ڈیزی شاہ ،ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

 

بطور فنکار پاکستان‘ بھارت کے درمیان موجود فاصلوں کو نہیں مانتی

لاہور(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ گلوکارہ پلک موچھال کا کہنا ہے کہ ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود فاصلوں کو نہیں مانتی، تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ جب بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ملتی ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فلم ”زہر عشق“کے گیت بھی ریکارڈ کروائے ہیں جو بہت جلد سلورسکرین کی زینت بنے گی۔پلک موچھال کا کہنا ہے کہ بطور فنکار پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود فاصلوں کو نہیں مانتی۔انہوں نے کہا کہ میوزک ملکوں کو قریب لانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنتا نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم کےلئے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطا بق ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے شملہ میں 31جنوری1975ءکو پیدا ہوئی ،پریتی زنٹا نے 1998ءمیں بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کے ٹیلنٹ نے پہلی ہی فلم دل سے سے ناقدوں اور فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔اسی برس ریلیز ہوئی فلم سولجر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ کل ہو نہ ہو، کوئی مل گیا، ویر زارا، دل چاہتا ہے، سلام نمستے ، کبھی الوداع نہ کہنا ان کی بہترین فلموں میں شامل ہیں۔ 29 فروری2016ءکو پریتی نے امریکا کے جین گوڈینو سے شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

 

عاطف اسلم کی ماہرہ خان کیساتھ تصویرپر مداحوں کی تنقید

لاہور (شوبزڈیسک )عاطف اسلم کی نیکر پہن کر ماہرہ خان کے ساتھ تصویر نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا‘ پاکستانیوں نے انہیں کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کیساتھ عاطف اسلم کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ”شارٹس” یعنی نیکر پہنے ماہرہ خان کیساتھ بیٹھے ہیں اور کچھ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ جب یہ تصویر منظرعام پر آئی تو پاکستانیوں کو یہ بات قابل اعتراض لگی کہ وہ مسلمان مرد ہیں اس لئے نیکر پہن کر ماہرہ خان کیساتھ کیوں بیٹھے ہیں۔

 

سٹیج ڈراموںمیں بیہودہ رقص معاشرے میں بگاڑ کی وجہ ہے

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد معاشرے میں بے راہ روی کی وجہ سے ہے اور اسکو روکنے کے لئے والدین کے ساتھ معاشرے کے دیگر افراد کو بھی کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹی وی اور انٹرنیٹ پر فحش مواد اور اسٹیج ڈراموںمیں بیہودہ رقص بھی معاشرے میں بہت ساری خرابیاں پیدا کررہے ہیں اور ان کے تدارک کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خود تھیٹر سے وابستہ رہا ہوں اور میں نے ہمیشہ فیملیز ڈرامے پیش کرنے کی کوشش کی مگر آج بیہودہ رقص نے ڈرامہ کا حلیہ ہی بیگاڑ دیا ہے ، پہلے اسٹیج ڈرامہ کو آرٹ کونسل مانیٹرنگ کرتا تھا اور اب تین ادارے ملکر بھی ڈرامے میں ہونیوالی فحاشی کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں جرائم پیشہ لوگوں کی آمدو رفت اور بعض پولیس افسران کے اداکاراﺅں سے تعلقات معمول بن چکے ہیں ۔

 

 

ریچل خان پر قسمت کی دیوی مہربان،متعدد فلموں میں پیشکش

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل رےچل خان کوکراچی کے متعدد پروڈےوسروں نے اپنی فلموں مےں کام کرنے کی پےشکش کردی جبکہ اداکارہ ریچل خان کا کہنا ہے کہ سکرپٹ پڑھنے کے بعد کسی فلم مےں کام کا فےصلہ کروں گی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ وماڈل رےچل خان کو کراچی سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈےوسروں نے اپنی نئی شروع ہونے والی فلموں مےں کاسٹ کرنے کی آفر زکی ہیں تاہم رےچل خان کاکہنا ہے کہ مےں پہلے فلم مےں اپنا کردار اور سکرپٹ دےکھنے کے بعد کوئی حتمی فےصلہ کروں گی ،مجھے فلموں مےں اداکاری کرنے کی پہلے بھی پےشکش ہوچکی ہےں مگر مےں صر ف مضبوط اورجاندار کردار کرنے کی خواہشمند ہوں ۔بلاوجہ فلموں مےں کام کر کے اپنی صلاحےتوں کا ضائع نہےں کرنا چاہتی ۔

 

معیاری کام سے سٹیج ڈرامہ شائقین کو تھیٹر میں واپس لایا جاسکتا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) اسٹیج اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ہے، جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کرلیں گے کہ ہم نے معیاری کام کرنا ہے تو پھرڈراموں میں فحاشی اور عریانی کا تصوربھی نہیں رہے گا۔اےک تقر ےب کے موقعہ پر مےڈےا سے گفتگو مےں خوشبو نے کہا کہ جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوںاور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے اسٹیج کا معیار متاثر ہوبلکہ ہمیشہ وہی کیا جو شائقین پسند کرتے ہیں۔

 

سپاٹ فکسنگ کیس : خالد لطیف پر ابندی برقرار

لاہور(آئی این پی)پی سی بی کے ایڈجو ڈیکیٹر نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میںکرکٹر خالد لطیف پر 5سالہ پابندی کی سزا برقراررکھنے کا حکم سنا نے کے ساتھ ساتھ 10 لا کھ روپے جرمانہ ختم کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ ٹو کے ساتھ ہی سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا طوفان اٹھا تھا جس میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد عرفان اور ناصر جمشید کے نام سامنے آئے، پی سی بی نے کیس کی سماعت کیلئے 3رکنی اینٹی کرپشن ٹریبیونل تشکیل دیا جس نے خالد لطیف کو ڈھائی سال معطلی سمیت 5سال پابندی کی سزا سنائی۔اوپنر نے معطلی جبکہ پی سی بی نے کم سزا کیخلاف اپیل دائر کی تھی، ایڈجوڈیکیٹر جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر نے اس کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی برقراررکھی تاہم جرمانہ معاف کردیا۔یاد رہے کہ اسی کیس میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال پابندی کی سزا سنائی جاچکی،بکی کے رابطے کی اطلاع نہ کرنے پر محمد عرفان 6ماہ کیلئے معطل ہوئے تھے، شاہ زیب حسن کا کیس ابھی چل رہا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کی بیٹی کا سن رائزرز کے ترانے پر رقص

نئی دہلی(یوا ین پی) بائیں ہاتھ کے آسٹریلین اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں تو ان کی کمسن بیٹی آئیوی مائے بھی کچھ کم پرجوش نہیں جو اپنے والد کو اورنج جرسی میں کامیابی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کی بیٹی آئی پی ایل کیلئے سن رائزرز حیدرآباد کے ترانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے اور اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

یووراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیج کی سیلفی نے دھوم مچادی

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے یووراج سنگھ جنہوں نے کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ہیزل کیج کے ساتھ شادی کی تھی۔انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کا حصہ کرکٹر یووراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیج کی سیلفی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

یووراج سنگھ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے لی گئی سیلفی کو انسٹا گرام اکانٹ پر شیئرکیا جس کے بعد مداحوں نے اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ہیزل کیچ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم انہیں شہرت فلم باڈی گارڈ سے حاصل ہوئی ہے۔