کمسن بچی سے زیادتی ۔۔۔دوسری طرف ملزموں کی گرفتاری بارے راناثنا ءاﷲ کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک )وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ قصور میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیش آنے والے واقعات کے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور اب بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے ساتھ بچی اس طرح جارہی ہے جیسے وہ بچی کا رشتہ دار یا محلہ دار ہے تاہم ملزم کو چند گھنٹے میں گرفتار کرلیا جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نا تو پہلے کوتاہی کی گئی اور نہ اب کی جائے گی اور یہ کہنا غلط ہے کہ پولیس نے اس کیس پر کوئی کام نہیں کیا۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا ہماری ذمہ داری ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے اور اسے سزا ہو، یہ سنگین واقعہ ہے۔پرتشدد احتجاج پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ لوگوں کو اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں، معاملے کو سلجھانے اور ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

پشاور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام اور سردار ثناءاللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حزب اختلاف کے قائدین کے ساتھ رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب ملوٹھا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جن الزامات کے تحت بلوچستان کے وزیراعلیٰ سردار ثناءاللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اس سے زیادہ سنگین الزامات پرویز خٹک پر ہیں جنہوں نے احتساب کمیشن کو بند کرتے ہوئے تالے لگا دیئے ہیں کیونکہ احتساب کمیشن حکومتی عہدیداروں پر ہاتھ ڈالنے والا تھا جس کے باعث کمیشن کے ڈی جی کو اتنا کیا گیا کہ وہ مستعفی ہوگئے جبکہ کمیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما سردار اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے کے پی کے کی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے رابطے کرکے عدم اعتماد کے لئے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل کرلیں گے کیونکہ صرف کامیابی کے لئے چند ووٹوں کی ضرورت ہے۔

 

اپوزیشن نے پھر سر جوڑ لئے

لاہور (نیااخبار رپورٹ) اپوزیشن نے حکومت کے خلاف پہلے پاور شو کی تیاریاں شروع کر دیں۔ 17جنوری کو پہلا جلسہ کہاں کیا جائے‘ رہنماﺅں نے سر جوڑ لئے۔ جلسے کیلئے 3مقامات پنجاب اسمبلی‘ جی پی او چوک یا ناصر باغ زیرغور ہیں۔ اپوزیشن رہنماﺅں کی متفقہ رائے ہے کہ پہلا پاور شو پنجاب اسمبلی کے سامنے کیا جائے۔ جلسے میں پارٹی سربراہوں کی شرکت کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کوشاں ہیں۔ انہوں نے آصف زرداری اور عمران خان کو جلسے میں شرکت پر رضامند کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے خواہش ہے آصف زرداری اور عمران خان پہلے پاور شو میں آئیں۔ قیادت کی جلسے میں شرکت کی تصدیق 11جنوری کو ہو گی۔ پاور شو کی تیاریوں اور حکمت عملی کیلئے 11جنوری کو ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا جبکہ 13جنوری کو سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ کور کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرصدارت ہو گا جس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر مشاورت اور آئندہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایات دی جائیں گی۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد

فیفا (ویب ڈیسک )کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی اور پاکستان کے 2018 کے فٹبال ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باوجود فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائی جائے گی۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی تو نہ کر سکی لیکن فٹبال کے چاہنے والے ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان میں دیکھ سکیں گے۔فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی 3 فروری کو ایک روز کے لیے پاکستان لائی جائے گی تاہم اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور لائی جائے گی جس کی شہر کے دو یا تین مقامات پر تقریب رونمائی کی جائے گی۔لیکن اس ٹرافی کو پاکستان لانے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کوئی کردار نہیں ہے اور یہ ٹرافی فیفا اور اسپانسر کے تعاون سے پاکستان لائی جا رہی ہے۔فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر تیسرے فریق کی مداخلت پر پابندی عائد کر دی تھی جس کا مطلب ہے کہ فیفا کا پی ایف ایف سے کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہے۔فٹبال ٹرافی پاکستان لانے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم پاکستان میں فٹبال کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور ٹرافی لانے کا مقصد پاکستانی شائقین میں اس حوالے سے شوق پیدا کرنا ہے۔فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 روس میں کھیلا جائے گا جس میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

 

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شروع ہوگیا۔وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں افسران کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، گریڈ 22 کے سینئر پولیس افسر کی تقرری کی منظوری اور فیڈرل لینڈ کمیشن کے نئے چیئرمین کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں رواں سال موسم گرما کے دوران بجلی کی فراہمی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ بجلی کے نظام کی مشکلات اور اس کے حل کی تجاویز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس کے ایجنڈے میں ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں کی منظوری، سینٹرل کاٹن کمیٹی اور کاٹن سے متعلق امور وزارت ٹیکسٹائل سے وزارت فوڈ کو منتقلی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

معصوم زینب نے ہر آنکھ اشکبار کر دی ۔۔۔ پاکستانی کرکٹر ز کے د ل د ہلادینے والے پیغامات

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹرزمحمدعامر، وہاب ریاض اور محمدحفیظ نے بھی قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افرادکوسخت سزاملنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے انسانیت کو جنجھوڑ دیا، سب کی آنکھیں نم اور افسوسناک واقعے نے دل ہلادئیے، پاکستانی کرکٹرزمحمدعامر، وہاب ریاض اور محمدحفیظ نے بھی قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افرادکوسخت سزاملنی چاہیے۔پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پرمیرادل ٹوٹ گیا، واقعے میں ملوث افرادکوسخت سزاملنی چاہیے۔

شادی کے بعد انو شکا کی خطرناک انٹری

ممبئی(ویب ڈیسک )انوشکا شرما زخموں سے بھرپور خوفناک چہرے اور خونی آنکھوں کے ساتھ لوگوں کو ڈرانے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی شادی کا ہنگامہ اب ختم ہوچکا ہے جس کے بعدانوشکانے پوری توجہ اپنے کام کی جانب مرکوز کرلی ہے۔ ہنی مون سے واپسی کے بعد انوشکا شرما نے گزشتہ روز اپنی آنے والی فلم ”پری“کا ٹیزر ٹوئٹرپر شیئر کیا ہے جس میں انوشکا کے خوفناک روپ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔انوشکا شرما باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کےپروڈکشن ہاو¿س ’کلین سلیٹ فلمز‘سے اب تک دو فلمیں ’این اچ 10‘اور ’پھلوری‘ریلیز ہوچکی ہیں جو باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی تھیں اور اب انوشکا شرما فلم”پری“کے ذریعے ایک بار پھر جادو جگانے آرہی ہیں۔گزشتہ روز انوشکا نے اپنی فلم کا پہلا ٹیزر ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ فلم ”پری“میں انوشکا شرما نے بھوت کا مرکزی کردار نبھایا ہے لہٰذا 18 سیکنڈ کے ٹیزر میں انوشکا شرما دیگر فلموں کے برعکس بالکل مختلف روپ میں نظرآرہی ہیں۔ ٹیزر کی ابتدا انوشکا شرما کے چہرے سے ہوتی ہے تاہم ان کا چہرہ ہر گزرتے سیکنڈ کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ چہرہ زخموں سے چ±ور ہوجاتا ہے جب کہ ان کی آنکھوں میں بھی خون کی جھلک واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

 

جنسی ہراسگی ۔۔۔ مہوش حیات بول پڑی

شوبز(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جنسی ہراسگی کے معاملے پرہالی ووڈ اداکاراو¿ں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ مہوش حیات نے پاکستانی ساتھیوں کو بھی تگڑا پیغام دے دیا۔گزشتہ روزلاس اینجلس ، بیورلی ہلز میں 75ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں ریڈ کارپٹ پر تمام اداکار سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے۔ یہ سیاہ لباس دراصل ”ٹائمز اپ“ نامی مہم کے حوالے سے پہنا گیا تھا جس کا مقصد جنسی تشدد اور ہراساں کیے جانے والے افراد کے شکار افراد کی حمایت کرنا تھااکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جنسی ہراسگی کے معاملے پرہالی ووڈ اداکاراو¿ں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ مہوش حیات نے پاکستانی ساتھیوں کو بھی تگڑا پیغام دے دیا۔گزشتہ روزلاس اینجلس ، بیورلی ہلز میں 75ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں ریڈ کارپٹ پر تمام اداکار سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے۔ یہ سیاہ لباس دراصل ”ٹائمز اپ“ نامی مہم کے حوالے سے پہنا گیا تھا جس کا مقصد جنسی تشدد اور ہراساں کیے جانے والے افراد کے شکار افراد کی حمایت کرنا تھامہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج میں نے امریکا میں میری (شوبز) انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ لباس پہنا ہے اور اپنے وطن کی ساتھیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں ہیں۔ کسی بھی قسم کا ہراساں کرنا ہمارے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ہم اسے برداشت نہیں کریں گے

ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ کب ہو گا؟ اہم اعلان

واشنگٹن (این این آئی) وائٹ ہاوس کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعے کو ہوگا۔ طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں امریکی اخبار سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں جمعے کوہوگا۔ وائٹ ہاوس کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کو منفی طور پر بڑھا چڑھا کے پیش کررہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔ ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیں۔

 

سلمان کے بعد کنگنا رناوت نے عامر سے مدد مانگ لی

بالی وڈ (ویب ڈیسک )اداکارہ کنگنا رناوت نے سلمان خان کے بعد عامر خان سے مدد مانگ لی۔کنگنا رناوت کو کرن جوہر اور ہریتھک روشن کے ساتھ ان کے تنازعات نے فلم نگری میں اکیلا کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں کی اسپیشل اسکریننگ میں کوئی بھی جانا مانا نام شریک نہیں تھا۔تنازعات میں الجھے رہنے سے جہاں کنگنا کی فلموں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے وہیں بالی وڈ انڈسٹری میں ان کا بائیکاٹ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے انہیں کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا جاتا۔کنگنا رناوت نے ماضی میں کسی بھی بالی وڈ خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا اور ساتھ ہی سلمان خان کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی، لیکن گزشتہ دنوں انہیں اپنی نئی فلم کے لیے سلمان خان کی مدد لینا پڑی تھی۔لیکن اب تنازعات کے باعث انہیں اپنے قریبی دوست بھی چھوڑنے لگے ہیں جس پر پریشان ہو کر انہوں نے عامر خان سے رجوع کیا۔