خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں

کراچی (ویب ڈیسک ) انٹرنیٹ پر اب کسی نے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی یا کسی کو بلیک میل کیا، تو بچ نہیں پائے گا، ایف آئی اے نے تیاری کرلی۔منچلے سدھر جائیں انٹرنیٹ پربلیک میلنگ کی یا خواتین کو چھیڑا تو آپ کی خیر نہیں، ایف آئی اے نے سائبر کرائم کی انسداد کے لیے ویب سائٹ تیارکرلی۔ایف آئی اے حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے، ویب سائٹ فعال ہونے سے واقعات میں کمی آئے گی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ نے بتایا کہ حکومت کا سوشل میڈیا ویب سائٹس کی انتظامیہ سے کوئی معاہدہ نہیں۔

 

پولیس کی جانب سے مبینہ ملزم کا خاکہ جاری

پنجاب (ویب ڈیسک )پنجاب کے شہر قصور میں ایک اور بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جس کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی نوٹس لے لیا۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے مبینہ ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 7 سالہ بچی 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے جبکہ بچی کے لواحقین نے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی ہے۔ڈی پی او کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ملزم کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقتولہ بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ‘مجموعی طور پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی یہ آٹھویں بچی ہے اور زیادتی کا شکار بچیوں کے ڈی این اے سے ایک ہی نمونہ ملا ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘قصور کے واقعات پر 5 ہزار سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ 67 افراد کا میڈیکل چیک اپ کروایا جاچکا ہے’۔

عمران فاروق قتل کیس،بانی ایم کیوایم کے خلاف بڑا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کردی ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم محسن کی طرف سے مہر محمد محسن ایڈووکیٹ جبکہ معظم کی طرف سے عارف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔سماعت کے دوران وکیل استغاثہ خواجہ امتیاز نے بانی ایم کیو ایم لندن کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم لندن کی عدالت طلبی کا اشتہار شائع کیا جارہا ہے۔ اشتہار شائع ہونے کے بعد ہی چالان جمع ہو سکے گا۔عدالت نے ہدایت کی کہ اشتہار پر بانی ایم کیو ایم کے برطانیہ کے گھر کا پتہ بھی شامل کیا جائے اور مکمل چالان جلد سے جلد پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ عمران فاروق کو لندن میں قتل کیاگیا تھا تاہم اس کا مقدمہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور کئی برسوں کی سماعت کے باوجود اب تک کیس کا مکمل چالان ہی پیش نہیں کیا جاسکا۔

 

پاکستان کا خطر نا ک ملکو ں کی فہرست میں کون سا نمبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ذمہ داریوںکی ادائیگی کے دوران دھمکیوں، اموات کے حوالے سے تحقیقات رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں پاکستان کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حوالے سے دنیا کا چوتھا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا، پاکستان میں 2000 کے بعد 150 میڈیا ورکرز ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، ریسرچ رپورٹ میں صحافیوں کیلئے مالی تعاون، اموات کی صورت میں فیملی کے لئے امداد کا تعین، فاٹا اور کے پی کے کے خطرناک علاقوں میں صحافت کی ذمہ داریاںادا کرنے والے صحافیوںکیلئے انڈونمنٹ فنڈ کے قیام سمیت متعدد سفارشات شامل ہیں۔ کمیونیکیشن ریسرچ سٹرٹیچرز اور جرنلزم ان پاکستان کی جانب سے سرواﺅنگ سٹوری کے عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا بھر میں فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوںکیلئے چوتھا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا۔ پاکستان میں فیلڈ کے دوران مختلف و جوہات کی بناءپر 150 سے زائد صحافی جان کی بازی ہار گئے ان میں سے اکثر کیسز کی تحقیقات تک نہیں ہو سکیں۔ رپورٹ میں پاکستانی صحافیوں حصوصا کے پی کے اور بلوچستان کے صحافیوں کو دوران کام بہتر طریقے سے ذمہ داریاں ادا کرنے اور دھمکیوں کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کی کارروائی ذمہ داری نبھاتے ہوئے جان کی بازی ہار جانے والے صحافیوں کیلئے انڈونمنٹ فنڈز کے قیام سمیت دیگر تجاویز کو بھی شامل کیا گیا۔ جبکہ دوسری طرف میڈیا ورکرز کو حکومت تحفظ دینے کو تیار ہوتی ہے نہ ہی میڈیا مالکان جس کی وجہ سے کئی جان سے گئے متعدد زندگی بھر کے لئے معذور ہو گئے۔

کیلیفورنیا،طوفانی بارشیں،ہزاروں پروازیں معطل،13افراد ہلاک

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، سیلاب اور مٹی کا تودا گرنے سے تیرا افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔طوفان بمب سائیکلون نے کیلی فورنیا کا رخ کرلیا، جہاں شدید بارش سے دریا بھپر گئے۔ تاہم طوفان نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ متعدد گھروں کو نقصان اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، سیلاب اور مٹی کا تودا گرنے سے تیرا افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔طوفان بمب سائیکلون نے کیلی فورنیا کا رخ کرلیا، جہاں شدید بارش سے دریا بھپر گئے۔ تاہم طوفان نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ متعدد گھروں کو نقصان اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آ خر میں وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں نئے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے جب کہ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔گزشتہ ہفتے ریاست نیویارک کے وسطی شہر سِراکیوس میں لگاتار چھیاسٹھ گھنٹوں تک 20 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی، جب کہ درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس شہر میں درجہ حرارت کا 120 سال کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا۔ ادھر امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس ہفتے کے اواخر میں نئے سمندری طوفان کے آنے کے قوی امکانات ہیں۔

 

پولیس افسران نے حکومت کو کیا صاف انکار ۔۔۔ مگر کیوں

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) پولیس افسروں نے بیگمات سے متعلق تفصیلات چھپانا شروع کر دیں۔ وفاقی حکومت نے پولیس افسروں سے ان کی بیگمات کی نیشنلیٹی کے بارے میں تفصیلات مانگی تھیں۔ ریکارڈ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی، حسین اصغر محمد طاہر اور طارق مسعود یاسین نے تا حال بیگمات کی نیشنلیٹی کا پر فارما بھر کر نہیں دیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، آر پی اور روالپنڈی محمد وصال فرخ سلطان، آر پی اور شیخوپورہ ذوالفقار حمید، آر پی اور ڈی جی خان سہیل حبیب تا جک، آر پی اور بہاولپور رفعت مختار، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان، ڈی آئی جی انتصار حسین جعفری، ڈی آئی جی شہزاد سلطان، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، آر پی اور سرگودھا محمد اختر عباس، ایس ایس پی آغا محمد یوسف، کامران یوسف ملک ، ایس ایس پی فیصل آباد مجاہد اکبر خان، ایس ایس پی روالپنڈی محمد یوسف نے بھی بیگمات کی نیشنیلٹی کا پر فارما بھر کر نہیں دیا۔ ڈی آئی جی ٹی ڈی بابر سرفراز، ایس ایس پی عمران محمود، منیر احمد ضیا راﺅ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاشف کانجو، آئی جی پنجاب کے پی ایس او سجاد منج، ایس ایس پی ڈاکٹر انعام وحید، بابر بخت قریشی، محمد احسن یونس، طیب حفیظ چیمہ، ایس ایس پی زبیر دریشک، سی پی او گوجرانوالہ اشفاق احمد خان، ایس ایس پی سید علی محسن، ایس ایس پی سکندر حیات، ایس ایس پی گوہر مشتاق بھٹہ، رائے بابر سعید، محمد اظہر اکرم، ایس ایس پی محمد اظہر اکرم، ہمایوں مسعود سندھو، ایس ایس پی سپیشل برانچ رومیل اکرم اور ایس ایس پی گوجرانوالہ عمران یعقوب، ڈی پی اور مظفر گڑھ ملک اویس، ایس پی علی جاوید، رحمت اللہ خان نیازی، افتخار الحق اور محمود حسن، ڈی پی او میا نوالی صادق علی، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل، سی ٹی او رائے اعجاز، ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر، ایس ایس پی سہیل ظفر چھٹہ، محمد شہزاد آصف خان، کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد، ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک، ایس ایس پی سی ٹی ڈی جواد قمر، ایس ایس پی عرفان طارق اور ڈی پی او ساہیوال محمد عاطف اکرم، ڈی پی او وہاڑی عمر عید ملک، ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی عمر فاروق سلامت، ایس ایس پی مصطفی حمید ملک، ڈی پی او خوشاب وقاص حسن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن، ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ، ڈی پی او بہاولپور مستنصر فیروز، ایس پی عرفان اللہ خان، ایس پی اینٹی رائٹ ندیم کھوکھر، ایس پی صدر محمد فیصل، ڈی پی او حافظ آباد سردار غیاث گل خان، ایس پی کینٹ محمد نوید، ایس پی مجاہد رضوان عمر گوندل، ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، ڈی پی او پاکپتن اسماعیل کھاڑک، ایس پی سی آر او رحیم شیرازی، ایس پی حسنین حیدر، ایس پی ماڈل ٹاﺅن انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکو کارہ، ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا، ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد، ایس پی او محمودالحسن گیلانی، شجاعت علی رانا، آصف صدیق، عابد عباس شاہ، سردار آصف محمد باقر، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سید کرار حسین شاہ ایس پی کامران ممتاز اور کیپٹن بلال افتخار، ایس صدر انویسٹی گیشن عادل میمن، ایس پی سی آئی اے ندیم عباس، ایس پی ملک جمیل ظفر، ایس پی الطاف احمد گوندل، شاہ نواز، ممتاز احمد دیو اور ایس پی بلال قیوم نے بھی بیگمات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر

دبئی (ویب ڈیسک )آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی پرفارمنس سے متعلق ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی ٹیم نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم ایشیز میں جیت کے بعد ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے، رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے

انڈوں کے حوالے سے فوڈاتھارٹی کا حیران کن اعلان

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) فوڈ اتھارٹی نے خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر انڈوں کا کاروبار کرنے والوں کو معیار بہتر کرنے کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی ہے اور اس حوالے سے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے مقرر مدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے ہدایات دی ہیں کہ انڈوں کو اس جگہ سٹور کیا جائے جہاں درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو۔ علاوہ ازیں انڈوں کے اوپر تاریخ تنسیخ بھی واضح طور پر لکھی جائے۔ انڈوں کا چھلکا صاف اور ٹوٹا ہوا نہ ہو۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رعایتی مدت برائے اصلاح معیار 3مہینے مقرر کی ہے جو 30مارچ 2018 ءکو ختم ہوجائے گی۔

کپتان کی شادی ۔۔۔ مفتی عبدالقوی کا بڑا دعویٰ

ملتان (خصوصی رپورٹ) معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں اور ان کا بشری مانیکا سے نکاح ہوچکا ہے،عمران خان کی جانب سے نکاح کا جس روز اقرار کیا جائے گا ان کے ولیمے کی دعوت کا اہتمام میری طرف سے کیا جائے گا۔ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کی جانب سے مسلسل خاموشی برقرار رکھنا اور شادی کی خبر کو نہ جھٹلانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دونوں اپنی شادی کا اقرار کرچکے ہیں لیکن عمران خان کچھ سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے شاید ابھی اپنی تیسری شادی کا اعلان کرنا مناسب نہیں سمجھتے اس لئے ان کی جانب سے تاحال خاموشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے نکاح کی خبر آنا خوشی کی بات ہے ، ہم اس بات پر خوش ہیں کہ عمران خان نے اپنا گھر بسانے کی خاطر اپنی زندگی کا اہم فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مزاج میں کچھ روز کے دوران آنے والی واضح تبدیلی اس بات کی گواہ ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی رونما ہوچکی ہے۔

 

بلیک میلر ایس پی ۔۔۔ سنسنی خیز انکشاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) اےف آئی اے سائبر کرائم (پنجاب) تگڑے پولےس افسران کے سامنے بے بس نکلا ۔ اےس پی کرائم برانچ جنےد ارشد نے اپنے دوست دانش غنی کی مدد سے اپنی سابقہ بےوی کے فےس بک اکاﺅنٹ بنا کر بلےک مےل کےا جس کا مقدمہ اےف آئی اے سائبر کرائم نے (ع) کی مدعےت مےں مقدمہ درج کےا تھا جبکہ عدلےہ سے ضمانت خارج ہونے پر بھی اےف آئی اے ملزم جنےد ارشد کو گرفتار نہےں کرسکی ۔ملزم نے اپنے دو ست دانش کی مددسے جعلی فےس بک اکا ﺅ نٹ بنا کر سابق بےو ی کی نازےبا تصاوےر لگا ئی اوربلےک مےل کےا ۔ اےف آئی اے سائبر کرا ئم کے تفتےشی افسر ملزم عبو ر ی ضما نت خا ر ج ہو نے کے باوجود بھی اسکے گرفتا ر نہ کر سکے ۔ ےا د ر ہے انکوائر ی ہو نے پر (اےس پی ) ملزم سےد جنےد ارشد کو گلگت بلتستان میں کرا ئم برا نچ سے معطل بھی کردےا گےا تھا ۔تفصےلات کے مطابق اےس پی جنےد ارشد کی سابقہ اہلےہ (ع) کی شکایت پر 14.03.2017 کی تصدیق نمبر 620/17 کے نتیجے میں مقدمہ درج کےا۔. اس نے شکایت کنندہ کے جعلی فیس بک پروفائل بنائے ہیں اور جنسی تصاویر کو اپ لوڈ کی ہیں۔ تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلتا ہے کہ شکایت کے سابق شوہرجنید ارشد نے اپنی سابق بیوی کے نام سے جعلی فیس بک پروفائل پر نازےبا تصاوےرےں لگائی تھےں اور انفرادی طور پر مختلف افراد کو دوستی کی درخواستوں کو بھیجنے شروع کر دیا۔ سلمان نام اور اس نے فیس بک کے چیٹ کے دوران ان کی شکایت کے بارے میں شکایت کی تھی اس نے اپنی شناخت دا نش غنی کو ظاہر کی اور اسے شکایت کرنے والے (اپنی سابق بیوی) کے ساتھ غیرقانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اس نے اپنے ذاتی سیل نمبر 03009424787 کودا نش غنی سے شریک کیا۔ وہ دا نش غنی کے ساتھ ساتھ اپنی سابق بیوی کی اصلی فیس بک پروفائل بھی شامل ہیں۔ مبینہ طور پر فتنہ نے دا نش غنی کو اےڈکیا ۔ پتہ چلتا ہے آئی پی ایڈریس سے متعلق مجرمانہ سرگرمی سے تعلق رکھنے والے امیدوار جنید ارشد کی رہائش گاہ سے تعلق رکھا گیا تھا جنہوں نے سیدہ ارشاد حسنہ 38/60 ف11 / 14 اسلام آباد میں واقع ہے اور گلگت، بلتستان میں پوسٹنگ کی جگہ سے انٹرنیٹ کنکشن تشکیل دے دیا تھا۔ چیٹ کا ریکارڈ خلاصہ دانش غنی کی فیس بک پروفائل (سلمان نامی فیس بک نام) واضح طور پر جنید ارشد سے کمیشن کے ساتھ واضح طور پر انکشاف کیا.۔جنےد ارشد کے آئی پی اےڈرےس سے فیس بک پروفائل غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں یہ بات قائم ہوئی تھی کہ دونوں فیس بک کی پروفائل ایک نام سے چل رہے ہیں۔ جنید ارشد، فیس بک کے پروفائل کے ذریعہ سے دانش غنی کے ذریعے زاہد سرفراز نے نامزد کر دیا، الزام لگایا کہ اس نے ان کی شناخت دانش غنی کے ساتھ ظاہر کی دانش غنی بھی تحقیقات میں شریک ہیں. اور جنےد ارشد کے انعقاد پر اس نے قبول کیا۔شناخت کی معلومات کے اس اور غیر قانونی استعمال کو ہراساں کرنے کے لئے س طرح پی پی سی 2016r / w 109،120، پی پی سی کے پی ایچ سی کے 4،16،20،21،24 پر اثر انداز ہوا۔ اس صورت میں، ایک کیس جنید ارشد سڈ ارشد کے خلاف رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے جس میں پکنک 6110118577333 ر ح h38، سٹی 60 سیکٹر F-11/14 اسلام آباد اور دانش احمد غنی ے / اللہ محمد ہہمہ نمبر 4250111300063 ر / اے ملالہ شیٹ ہے۔ 27، توسیع موڈل کالونی، کراچی تیزی سیر ارشد حسن شاہد کی کردار، احمد رضا خان، ثاقب صادق اور دوسرے کے ساتھ مل کر دیگر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے دوران مقرر کیا جائے گا۔ ایس ایس اے- محمد آصف اقبال، معاون ڈائریکٹر انوسٹریگریشن، سائبر جرم سرکل، ایف آئی اے لاہور لہٰذا اس معاملے میں ایک کیس سید سیدید ارشد سید سید ارشاد حسین کے خلاف ہے جس میں سی آئی آئی سی 61101-1857733-3 رہائشی ہاو¿س نمبر 38، اسٹریٹ نمبر 60، سیکٹر F11 / 4، اسلاماب اور ڈانسش احمد غنی ایس / محمد محمد سی این آئی سی کے رہائشی ہیں. 42501-113006-3 پی ای سی اے 2016 کے رہائشی ہاو¿س نمبر 1، محلاہ سٹریٹ 27، توسیع ماڈل کالونی، کراچی شرقی، آپ 4،78،20،21،24 پیسی اے 2016 R / W 109، 120-B، PPC کے 500. تحقیقاتی ادارے انکوائری اتھارٹی کے احکامات کے ذریعہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکوائری محمد آصف اقبال کو جمع کردیئے گئے ہیں، ایف آر کا کاپی تحقیقات افسر اور متعلقہ افسران کو بھیج دیا جارہا ہے۔