پاکستان کو نئی مشکل کا سامنا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت کو آئندہ 6 ماہ میں چار ارب 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تین ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم پر ایک ارب ایک کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔ اسلامک بنک کو 39 کروڑ ڈالر کا مختصر مدتی قرض واپس کرنا ہے۔ عالمی بنک، اے ڈی بی، اوپیک، ای سی او اور ڈیفیڈ کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں، چین، فرانس، جرمنی، جاپان، امریکہ اور سعودی عرب کو ایک ارب 63 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔

صدر ممنون ایمرجنسی لگا سکتے ہیں ۔۔۔بڑا دعوی سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین بلوچستان میں ایمرجنسی لگا سکتے ہیں جس کے بعد سارے اختیارات وفاق کے پاس آجائینگے۔ شہبازشریف اور سائیں سرکار تیار ہوجائیں اگلی باری ان کی آنے والی ہے۔ حالات دیکھ کر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ملک سے فرار ہوگئے۔ وزرا بھی ادھر ادھر کھسک رہے ہیں۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا شہبازشریف پنجاب میں بحران کیلئے تیار رہیں۔ طاہرالقادری اور پیر سیالوی کے احتجاج سے پورا پنجاب بند ہونے جارہا ہے اگر تشدد ہوا تو حکومت زمہ دار ہوگی۔ کراچی میں متحدہ اور پاک سرزمین کسی وقت بھی احتجاج شروع کردے گی۔ ریاست نے بدمعاشیہ کو گلے سے پکڑ لیا ہے اب عوام کو ان کی چیخیں سنائی دیں گی۔ امریکہ میں شدید دباﺅ پر صدر ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ ہورہا ہے۔ ٹرمپ کو اختیار حاصل ہے کہ اپنی میڈیکل رپورٹ کو پبلک کریں یا شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی معاہدہ کی طرح چھپائے رکھیں۔

اہل کون ، نا اہل کون؟فیصلہ آگیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چکوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا، اہل کون اور نا اہل کون ہے،؟ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ملکر بھی عوامی عدالت میں(ن) لیگ کا مقابلہ نہ کرسکے، عوام کی رائے بہتے پانی کی طرح ہوتی ہے اور بہتا پانی جہاں جاتا ہے اپنا راستہ بنا لیتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو فتح مبارک ہو، جس کو عوام پلس کریں، اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا ، آپ کے ووٹ نے سازشیوں، مہروں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو ہرا دیا ہے۔ ” روک سکو تو روک لو!“

 

پنجاب حکومت کا 33ٹیکس لگانے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) صوبہ پنجاب کے تمام نئے‘ پرانے سینماﺅں پر 33فصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سینما اونرز نے اس فیصلہ پر سخت مذمت اور تشویش کا اظہار کیا اور اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پنجاب کے تمام شہروں و اضلاع میں سینماﺅں پر ٹیکس عائد کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے جبکہ 33فیصد سینما انٹرٹینمنٹ ٹیکس فوری طور پر نافذالعمل کر کے ایکسائز اہلکاروں‘ انسپکٹروں پر مشتمل ریکوری ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جس کے خلاف سینما اونرز سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال قبل متذکرہ ٹیکس حکومت سے ختم کروایا تھا لہٰذا دوبارہ ٹیکس عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔

شادی کی خواہش کی ہے ڈاکہ نہیں ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کیا شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس کے ذریعے جواب دیا۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دئیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شریف برادران کے کرتوت گزشتہ 40 سالوں سے جانتا ہوں اور میں ان کی گھناو¿نی زندگی کے بارے میں بھی جانتا ہوں لیکن میں ان کی گھناو¿نی تفصیلات کا پردہ فاش نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں اور بشریٰ خاندان کی فکر ہے ۔ عمران خان نے اپنے حامیوں اور نیک تمنائیں رکھنے والوں سے کہا کہ وہ ان کےلئے دعا کریں تاکہ وہ ذاتی خوشی کی تکمیل کرسکے جس سے وہ محروم تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شیطانی میڈیا مہم سے میرا کچھ نہیں بگاڑا جاسکتا کیونکہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے بچوں اور بشریٰ بی بی کے خاندان کی فکر ہے جن کا نام اس بدنیتی پر مبنی میڈیا مہم میں آیا۔ عمران خان نے نوازشریف اور میر شکیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈیا مہم سے ان کے خلاف لڑنے کا میرا ارادہ اور بھی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کو چالیس سال سے جانتا ہوں۔ اور ان کی ذاتی زندگیوں کا بھی پتہ ہے میں کبھی شریف خاندان کی ذاتی زندگی پر بات کرنے تک نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپنے کارکنوں سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

 

پاکستان ریلوے کی شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان ریلویز نے پانچ مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے جو رواں ماہ کی 23 تاریخ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جانے والی ٹرینوں میں ملتان ایکسپریس موسیٰ پاک ایکسپریس، شالیمار، نائٹ کوچ اور کراچی ایکسپریس شامل ہیں، نجی شعبہ ٹکٹوں کی فروخت اور مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی کا پابند ہو گا جبکہ ٹرین آپریشن ریلوے انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔

فحش فلموں کے متعلق ارکان پارلیمنٹ کا حیران کن انکشاف

لندن (خصوصی رپورٹ) برطانوی پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن پر روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی پریس ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2017ءمیں اسمبلی میں لگے کمپیوٹرز سے روزانہ 160 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں جب کہ جون میں الیکشن کے بعد سے 31 دسمبر تک پارلیمنٹ کے انٹرنیٹ کنکشن سے مجموعی طور پر 24 ہزار 473 مرتبہ فحش ویب سائٹس کھولی گئیں۔

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتو ں کے خلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے 290 سے زائد رجسٹر جماعتوںکی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں صرف چھ جماعتوں نے دستاویزات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن ایسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردے گا جو قانون کے مطابق اپنی دستاویزات جمع کرانے میں ناکام ہوں گی۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017ءکے تحت قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر 26 دسمبر کو 317 جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے تھے۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے تحت قانونی طور پر دو لاکھ روپے پارٹی فیس اور دو ہزار ممبران کی تصدیق شدہ تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کے لئے کا م شروع کردیا ہے۔ ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ تین سو سترہ سیاسی جماعتوں میں سے ابھی تک صرف چھ جماعتیں الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروایا۔ جماعت اسلامی‘ عوامی نیشنل پارٹی‘ مہاجر قومی موومٹ نے جواب جمع کروا دیا۔

مویشو ں میں دودھ بڑھانے والے انجکشن سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے مصنوعی ہارمون انجکشن آر بی ایس ٹی کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کردی ہے۔ ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مذکورہ انجکشن کی تیاری بند کرنے اور بازار میں موجود سٹاک واپس لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈریپ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز اور صوبائی وزارتوں کو مذکورہ احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ڈریپ نے صوبائی حکومتوں اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ مویشیوں میں دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرنیوالے انجکشن کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں اس حوالے سے بوسٹن انجکشن رجسٹریشن نمبر 020819 بوسٹن ایس انجکشن رجسٹریشن نمبر 09645 اور سوماٹیک انجکشن رجسٹریشن نمبر 020827 کی رجسٹریشن کو منسوخ کرتے ہوئے ڈریپ نے ان انجکشنوں کی تیاری اور فروخت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

مک مکا کی نئی داستان

لاہور (نیااخبار رپورٹ) محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کے ذرائع نے نام نہ لینے کی صورت میں بتایا ہے کہ ہیڈکلرک افتخار علی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) شیخوپورہ کے خلاف قبل ازیں اینٹی کرپشن کو 100سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن پر کارروائی کے بجائے مک مکا کر لیا گیا ہے اور ہیڈکلرک افتخار علی سے پنجاب پولیس سے محکمہ اینٹی کرپشن میں آنے والے دو ملازم شہروز اور نوید اپنے آفس کے نائب قاصد ظہور کے ذریعے 10ہزار روپے منتھلی وصول کرتے رہے ہیں اور اس کے بدلے میں ہیڈکلرک کے خلاف درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینکے رہے ہیں۔ اب بھی مقدمہ صرف ہیڈکلرک کے منتھلی نہ دینے کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔