امریکی امداد کی بندش ،پاکستان کا اہم اقدام۔۔۔وزیر دفاع نے بھی اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں ادارہ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں تقریب سے خطاب کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ ’امریکا کو تاحال فضائی اور زمینی راہداری سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور ان کی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گے۔ افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کھربوں ڈالرز خرچ کرکے بھی امریکا افغانستان میں جنگ ہار رہا ہے، امریکی وزیر دفاع نے خود تسلیم کیا کہ امریکا، افغانستان میں کامیاب نہیں ہو پارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، ہم نے ہزاروں قربانیاں دی اور دے رہے ہیں، پاکستان اپنے تعاون کی قیمت مقرر نہیں کرنا چاہتا مگر قربانیوں کا اعتراف چاہتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑنے دیں گے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ کھربوں ڈالرز اور لاکھوں فوجیوں کے باوجود بھی امریکا صرف 40 فیصد افغانستان پر کنٹرول کر سکا اور افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مدد کی بجائے اب الزام تراشیاں کر رہا ہے جبکہ پاک امریکا دوطرفہ مسائل سے افغان مسئلہ پس پردہ چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو زمینی و فضائی راہداری، فوجی اڈے دینا مشرف دور کا سیاہ باب ہے، اب پاکستان ہی امریکا کے لیے واحد راہداری باقی بچتی ہے جبکہ پاکستان کے پاس سلالہ سانحے کے بعد زمینی راہداری بند کرنے کی مثال موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی، توانائی و معاشی بحران کے اندھیرے سے نکل چکا جبکہ پاکستان کا دفاع انتہائی مستحکم اور مضبوط ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور چین پارٹنر اور اتحادی ہیں، جبکہ خطے میں ایران، چین اور روس کی اہمیت بھی اتنی ہے جتنی امریکا کی۔بھارت سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت سے مسائل کا حل چاہتا ہے، تاہم بھارت کا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باو¿نڈری پر رویہ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا اعتراف اس وقت کیا گیا جب پاکستان سنجیدگی سے تنازعات کے حل کے لیے کوشاں تھا۔

ایمان مزار ی پھر پاک فوج کیخلاف سر گرم ۔۔۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے صاحبزادی ایمان زینب مزاری اپنے ٹویٹس کی وجہ سے اکثر اوقات خبروں میں جگہ بناتی ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے پاک فوج کے خلاف بھی ٹویٹس کیے جس پر ان کی والدہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور بعد ازاں ایمان مزاری نے اس پر معافی بھی مانگی لیکن ایک بار پھر انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بارش کر دی ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے صحافی ’سرل المیڈا‘ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں صحافی طحہٰ صدیقی نے اپنے ساتھ مبینہ طور پر گزرنے والے واقعے کو بیان کیا ،انہوں نے کہا کہ چند مسلح افراد نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جار ہے تھے کہ انہوں نے چلتی گاڑی میں سے باہر چھلانگ لگا دی اور اپنے آپ کو اغواءہونے سے بچا لیا۔شیریں مزاری کی صاحبزادی نے سرل المیڈا کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور پیغام جاری کیا کہ ”کسی بیرونی’ دشمن‘ نے ہمیں اتنا نقصان اور دکھ نہیں پہنچایا جتنا ہماری اپنی ایجنسیوں نے پہنچایا ہے، اس طرح جبری غائب کیاجانا بند ہو نا چاہیے “۔

 

فحش فلموں کیلئے کروڑوں کی آفر ۔۔۔پاکستانی نے ٹھکرا دی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی شخص کو فحش فلمیں بنانے والی کمپنیاں اپنی فلموں میں شامل کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے اسے کروڑوں روپے کی پیشکش کر چکی ہیں۔ اس شخص میں ان کی دلچسپی کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص 44سالہ محمد عابد ہے۔ بچپن میں ایک ٹریفک حادثے میں اس کے جسم کا مردانہ حصہ ضائع ہو گیا تھا۔ یہ سڑک کے درمیان میں گرا اور پیچھے سے آنے والی ایک کار آدھے کلومیٹر تک اسے گھسیٹتی ہوئی لے گئی تھی۔اب تک محمد عابد مردانگی سے محروم رہا لیکن گزشتہ سال اس نے آپریشن کروا کر 70ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 5لاکھ روپے) کی لاگت سے مصنوعی عضو لگوا لیا ہے۔ اس ’سٹیٹ آف دی آرٹ‘ عضو کے لگنے پر فحش فلم انڈسٹری کی اس میں دلچسپی انتہائی بڑھ گئی ہے اور وہ اسے اپنی فلموں میں بہرصورت شامل کرنا چاہتے ہیں۔تاہم محمد عابد نے ان کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔واضح رہے کہ محمد عابد ایڈنبرا میں رہائش پذیر ہے اور وہاں جاب کرتا ہے جبکہ اس کا خاندان پاکستان میں ہی مقیم ہے۔