ممنوعہ ادویات کا استعمال، یوسف پٹھان پر 5 ماہ کیلئے پابندی

 نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین کرکٹ بورڈ نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے پر معروف آل راﺅنڈر یوسف پٹھان پر 5 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے معروف کھلاڑی یوسف پٹھان کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کی سزا دیتے ہوئے ان پر پانچ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوسف پٹھان نے نادانستہ طور پر ایسی ادویات کا استعمال کیا جن پر پابندی ہے اور یہ ادویات عموماً کھانسی کے شربت میں بھی عام استعمال ہوتی ہیں۔

کوئٹہ میں خودکش حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 4 اہلکاروں سمیت 6 شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔نمائند چینل فائیوکے مطابق دھماکا اسمبلی کی عمارت سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر ہوا جس میں ایک پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اس سے قریب موجود ایک مسافر بس میں متاثر ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی جی بلوچستان معظم جاہ کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید حملوں کے خدشے کے باعث دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، صرف چند ججز سے اختلاف ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آج بھی سپریم کورٹ کے ساتھ کوئی جھگڑا یا تصادم نہیں صرف چند ججز کے ساتھ اختلاف ضرور ہے جنہوں نے کیس میں غلط فیصلہ کیا۔پنجاب ہاو¿س میں چاروں صوبوں کے وکلا کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کا پانچ سال سے اور میرا 1962 سے اسکول کی زندگی سے حساب لیا گیا، مجھ پر ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی، جب کچھ نہیں نکلا تو پاناما کی بجائے اقاما کو بنیاد بنا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہرمارشل لاءکو ججز نے ویلکم کیا، اپنی مرضی سے آئین میں ترمیم کی گئیں، جب کبھی ملک میں مارشل لاءلگتا تھا کسی کو پتا نہیں چلتا تھا لیکن آج ایسا نہیں، یہ 1999 نہیں 2018 ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، جج نے سسلین مافیا جیسے الفاظ استعمال کیے، عدالتوں کو بھی اور ججز کو دوسرے اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔نوازشریف نے کہا کہ آج بھی سپریم کورٹ کے ساتھ کوئی جھگڑا یا تصادم نہیں صرف چند ججز کے ساتھ اختلاف ضرور ہے جنہوں نے کیس میں غلط فیصلہ کیا، میں نے فیصلے پر عملدرآمد تو کیا لیکن اسے تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کے تقدس کے لیے تحریک کی بات کی، ہر صورت میں ووٹ کا تقدس بحال ہوگا، ڈرنے والا نہیں ہوں، جب اللہ آپ کے ساتھ ہے توکوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہ دن آ گیا ٹرمپ آپ کے خلاف ٹویٹ پر ٹویٹ کررہا ہے۔

 

پی پی 20 چکوال ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے

چکوال (ویب ڈیسک)پی پی 20 چکوال ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری حیدرسلطان نے 60 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق افضل 40 ہزار ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس الیکشن میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے امیدوار بھی 12 ہزار ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔