میکسیکن ریاست کی گورنر شوہر سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثے میں میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا اریکا اور ا±ن کے شوہر رافیل مورینو سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا اریکا کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں وسطی پوئبلا کی نومنتخب گورنر مارتھا اریکا، اُن کے شوہر سابق سینیٹر رافیل مورینو، پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک نامعلوم مسافر شامل ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔میکسیکوکے نومنتخب صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گورنر مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں اور دس دن قبل ہی گورنر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا جب کہ اُن کے شوہر بھی گورنر اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔

(ن) لیگ کا دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر ان ہاؤس تبدیلی کیلئے جدوجہد کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ان ہاو¿س تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے۔رہنما (ن) لیگ احسن اقبال، مشاہد حسین سید، سینیٹر مشاہد اللہ، محمد زبیر، مریم اورنگزیب اور رانا ثنائ اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک ایسی حکومت ہم پر مسلط ہے جو وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم بہت جلد ان ہاو¿س تبدیلی کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد کریں گے اور عوام کو جلد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے خوشخبری ملے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم سویلین بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مسلم لیگ ن کے نمایندوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو انکوائری کے دوران گرفتار کیا جاتا ہے اور تحریک انصاف کے رہنماو¿ں پر انکوائریز چل رہی ہیں لیکن گرفتار نہیں کیا جارہا۔احسن اقبال نے کہا کیا عمران خان، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی آف شور کمپنیاں نہیں ہیں، لوگوں کے گھر گرائے گئے لیکن کیا عمران خان کا 300 کنال کا غیر قانونی گھر گرایا، اکبر ایس بابر نے اکیلے ٹھگز آف پاکستان کی لسٹ دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ خان نے جب جائیداد بنائی اس دور میں وہ شوکت خانم اور نمل میں بھی تھیں، عمران خان کو خود ان کا مقدمہ نیب کو بھیجنا چاہیے تھا۔احسن اقبال نے کہا کل احتساب عدالت کا فیصلہ آیا، ایک فیصلے میں نوازشریف کو بری اور دوسرے میں سزا دی گئی لیکن نوازشریف کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، جس کیس میں انہیں سزا ہوئی اس کیس میں نواز شریف جلاوطن تھے۔رہنما (ن) لیگ محمد زبیر نے کہا کہ علیم خان ہوں، علیمہ خان یا جہانگیر ترین سب سے پوچھیں پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے، علیمہ خان کا معاملہ اگر جرمانے سے ختم ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ غلط کام ہوا تو جرمانہ لگا، کیا غلط کام کے لئے صرف جرمانہ ادا کیا جائے گا۔

نائیجیریا کے گاﺅں پر دہشت گردوں کا حملہ، 17 افراد ہلاک

ابوجہ(ویب ڈیسک) نائیجیریا کے ایک گاﺅں میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 17 افراد کو قتل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاﺅں پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا، حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 17 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے چند گھروں کو بھی نذر آتش کیا اور باآسانی فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے گھروں میں لوٹ مار نہیں کی۔گزشتہ ہفتے بھی ریاست زمفارا کے اسی ضلع کے دو گاﺅں پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اسی طرز پر دھاوا بول کر 25 افراد کو قتل کردیا تھا۔ طریقہ واردات سے محسوس ہوتا ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ایک ہفتے میں تین گاﺅں پر حملے میں 37 افراد ہلاک کرنے کے واقعے کی کسی شدت پسند تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی گروپ کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنا آیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور زیادہ دیر قانون سے چھپ نہیں سکیں گے، تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے 23 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارت کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گا

میلبرن(ویب ڈیسک)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ کل سے شروع ہوگا جسے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ بھی کہا جارہا ہے۔آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی، شکست کے خوف کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے میلبرن ٹیسٹ کے لیے اوپنرز کو باہر کرتے ہوئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔اوپنرز مرالی وجے اور کیل راہل میلبرن ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی جگہ آل راو¿نڈر روندرا جدیجا اور میانک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میانک اگروال آسٹریلیا کے خلاف کل اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے ہنومان ویہاری اور میانک اگروال اوپننگ کر سکتے ہیں جب کہ انجری سے چھٹکارا پا کر ٹیم کا حصہ بننے والے روہت شرما بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔آسٹریلیا کی جانب سے باکسنگ ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پیٹر ہینڈکمب کی جگہ مچل مارش 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔کینگروز ٹیم کپتان ٹم پین، ایرون فنچ، مارکس ہیرس، عثمان خواجہ، شان مارش، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزلی وڈ پر مشتمل ہے۔کرسمس کے اگلے روز یعنی 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہلاتا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سنچورین(ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سنچورین ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔قومی ٹیم کے پاس جنوبی افریقا کو شکست دینے اور ایک دہائی پرانی ناکامی کی روایت کو توڑنے کا سنہری موقع ہے، جنوبی افریقی ٹیم اے بی ڈویلئرز کے بغیر میدان میں اترے گی جب کہ اس کے اہم فاسٹ بولر ورنن فلینڈر اور لنگی نگیڈی انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے۔جنوبی افریقی فاسٹ اٹیک میں ڈیل اسٹین اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود کگیسو رابادا مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔میزبان ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرم، ڈین ایلگر، تونس دی بریون، ہاشم آملہ، کوائنٹن ڈی کوک، ٹیمبا باوما، زبیر حمزہ، کیشیو مہاراج، ڈیل اسٹین، کگیسو رابادا اور ڈون اولیور پر مشتمل ہے۔قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ فخر زمان اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔اسکواڈ میں اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس پر مبا رکبا د، تقریب میں شرکت،کیک بھی کاٹا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں،آرمی چیف نے مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت ،آرمی چیف کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں،پاک فوج کے سپہ سالار نے مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد دی.آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری نے آرمی چیف سے اظہارتشکرکیا، آرمی چیف نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردارکوسراہا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تعلیم،صحت،سماجی بہبودکے شعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،مادر وطن کے دفاع کےلئے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔

انڈونیشیا میں سونامی نے قیا مت ڈھا تو دی مگر 429 افرا د بھی اب تک لقمہ اجل بن چکے

جکارتہ:(ویب ڈیسک)لاپتہ ہونے والے 150 افراد کی تلاش جاری، ڈیزاسٹر ایجنسی نے ساحلی پٹی پر سونامی کی مزید لہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاریوں کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 429 تک جاپہنچی جب کہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا اور جاوا میں ہفتے کی رات آتش فشاں پھٹنے سے سونامی آیا جس نے قریبی بستیوں کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیا۔سونامی کے باعث املاک کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ہلاک افراد کی تعداد 429 ہوگئی اور تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد زخمی ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل، وزیر صحت یا سمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے نیا تشکیل دیا جانے والا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بورڈ بھی تحلیل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی.سپریم کورٹ نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔عدالت نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری صحت سمیت اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 2 دن میں توہین عدالت نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔

پاناما، جعلی اکاو¿نٹس جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں، عمران خان نے ایسی با ت کہہ دی کہ ہر پا کستا نی تا ئید کر یگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما اور جعلی اکاو¿نٹس جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما اور جعلی اکاو¿نٹس جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں ریاست کیسے ناکام ہوئی، رپورٹس سے پتہ چلتا ہے ملک کیسے غربت اور قرضے میں ڈوبا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کے طریقے حیران کن ہیں جب کہ ان رپورٹس کے باوجود بھی لٹیروں کا دفاع کرنے والوں کوسمجھنا میرے لیے مضحکہ خیز حد تک باعث تعجب ہے۔

’نیا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے‘وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ نیا پاکستان قائداعظم کا پاکستان ہے، ہم یقینی بنائیں گے کہ بھارت کے برعکس پاکستان میں ہماری اقلیتوں کو برابری کی سطح پر مقام ملے۔سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قائداعظم اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانا چاہتے تھے،انہوں نے ایسے پاکستان کا تصور کیا جو رحم، جمہوریت اور انصاف پر مبنی ہو۔انہوں نے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنابِ قائد کا تصورِ پاکستان ایک جمہوری، عادل اور شفیق مملکت کا تصور تھا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ قائد اعظم اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانا چاہتے تھے۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئیے کہ سیاست کے ابتدائی زمانے میں دنیا ہمارے قائد کو “ہندو مسلم اتحاد” کے سفیر کے طور پر پہچانتی تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کی جدوجہد کا آغاز اس وقت کیا جب انہیں یقین ہوچلا کہ ہندو اکثریت مسلمانوں سے برابری کا برتاونہیں کرے گی۔