سرفراز احمد غصے کے تیز ہیں ،پر کپتان اچھے ہیں ،یاسر شاہ

اسلام آباد(آئی این پی)ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین200وکٹوں کے ریکارڈ ہولڈر یاسرشاہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کو کوچز نے قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں،یہ بہت آگے جائے گا، سرفرازغصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے،لیگ اسپن اور گگلی کے ماہربالر یاسر شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میںبتایا کہ کرکٹ کی ابتدا میں وکٹ کیپنگ کی تھی، شین وارن کودیکھ کربولنگ کا شوق پیدا ہوا۔ شین وارن نے صبروتحمل سے گیند کرانے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ کسی بیٹسمین کوآوٹ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔لیگ اسپنر نے انکشاف کیا کہ ٹینس کی گیند سے فاسٹ بولنگ بھی کرچکا ہوں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کبھی سوچا نہیں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کوچزنے والد کو قائل کرنے میں مدد کی۔بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے میں شاہد آفریدی ٹیم سے باہرہوئے توانھیں ٹیم میں آنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی پر2011میں ٹیم سے باہرہوگئے تھے۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ موقع نہ ملنے پرہمت نہیں ہاری،محنت جاری رکھی۔ریکارڈساز کھلاڑی نے بتایا کہ اسمتھ کوکیرئیر میں سب زیادہ آٹ کیا۔انھوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان لیجنڈ ہیں، ان کو پیچھے نہیں چھوڑسکتا۔یاسر شاہ کا کہنا تھاکہ 35 میچز میں 200وکٹوں کا ٹارگٹ بنایا تھا۔،انجری کے بعد ردھم میں آنے کیلئے بہت محنت کی۔

ابرار الحق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پرفارم کریں گے

ملتان(آئی این پی) ملتان میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں نامور پاکستانی گلوکار ابرارالحق پرفارم کریں گے۔ملتان میں جاری ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 25 دسمبر کو ہوگا، شائقین کی زیادہ تعداد کے اسٹیڈیم کا رخ نہ کرنے کی وجہ سے روکھے پھیکے رہ جانے والے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کو موسیقی کا تڑکا لگایا جارہا ہے۔فیصلہ کن میچ کے وقفے میں گلوکار ابرار الحق اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، فاتح اور رنرز اپ ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کرنے کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ یاد رہے کہ ملتان میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 10 دسمبر کو ہوا تھا۔

ٹی 20کی نئی رینکنگ ،پاکستان نمبر ون پر براجمان

دبئی(آئی این پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بلے بازوں میں بابر اعظم، باﺅلرز میں راشد خان اور آل راﺅنڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں، ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس 11درجے ترقی پا کر ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے، شکیب الحسن اور محموداللہ کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے، کارلوس بریتھویٹ 8درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکنڈ ویسٹ انڈین باﺅلر بن گئے، کیموپال نے باﺅلنگ کے شعبے میں 42 اور بیٹنگ میں 34 درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں میں بابر اعظم پہلے، کولن منرو دوسرے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 11 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن اور محموداللہ نے تینوں شعبوں میں ترقی پائی ہے، بلے بازوں میں شکیب 7 درجے بہتری کے ساتھ 37ویں، باﺅلرز میں 3 درجے اوپر چڑھ کر ساتویں اور آل راﺅنڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے، اسی طرح محموداللہ بلے بازوں میں 2 درجے بہتری پا کر 31ویں، باﺅلرز میں 17 درجے چھلانگ لگا کر 51ویں اور آل راﺅنڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر آ گئے، لٹن داس 26 درجے ترقی پا کر 47ویں، شائی ہوپ 80ویں نمبر پر آ گئے، نیکولاس پوران 16 درجے ترقی کے ساتھ 88ویں اور روومان پاویل 26 درجے اوپر چڑھ کر 110ویں نمبر آ گئے، باﺅلرز میں راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے، کارلوس بریتھویٹ 8 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر آ گئے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹاپ رینکڈ ویسٹ انڈین باﺅلر کا اعزاز بھی پا لیا، کیموپال 42 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 30ویں نمبر پر آ گئے، پال کی بیٹنگ کے شعبے میں 34درجے ترقی ہوئی ہے، کوٹریل 64 درجے چھلانگ لگا کر 88ویں، فابین ایلن 86 درجے چھلانگ لگا کر 99ویں نمبر پر آ گئے، تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی بیٹنگ کے شعبے میں بالترتیب دو اور پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے۔آل راﺅنڈرز میں میکسویل سرفہرست ہیں۔

پی ایس ایل کرپشن ‘ نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

لاہور(آئی اےن پی) نوازشر یف کے دور حکومت مےں چےئر مےن پی سی بی رہنے والے نجم سےٹھی کے خلاف پی ایس ایل میں مالی بے ضابطگیاں پر اےف آئی اے نے تحقےقات کا آغاز کر دےا جبکہ ایف آئی اے کا نجم سیٹھی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے مدعی جاوید بدر کا بیان ریکارڈ کرلیا جسکے بعد ایف آئی اے کا نجم سیٹھی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے مدعی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل میں بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، پی سی بی کی جانب سے تاحال انہیں ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

سی پیک تقدیر بدل سکتا ہے ، آذربائیجان توانائی شعبہ میں مدد کریگا ، عالمی برادری آرمینیا پر دباو¿ بڑھائے اس نے 20 فیصد علاقہ پر قبضہ کر رکھا ہے مساجد تک کی بے حرمتی کی گئی:آذری سفیر علی زادہ کی ” ڈپلومیٹک انکلیو “ میں گفتگو

اسلام آباد (انٹر ویو: ملک منظور احمد /تصاویر، نیکلس جان) آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔ آذر بائیجان توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان اگلے سال کے شروع میں براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھا ہے دونوں ممالک کے درمیان راہداری کے زریعے تعاون بڑھایا جائے گا۔ آذر بائیجان نے سیاحت کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے پاکستان ہمارے تجربات کے استفادہ کرسکتا ہے۔ پاکستان کی 300کمپنیاں آذر بائیجان میں کام کر رہی ہیں موجودہ حکومت پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی کےلئے بہت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کا مستقبل مجھے روشن نظر آرہا ہے پاکستان کی سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے سی پیک کا منصوبہ اس خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینل فائیو کے پروگرام ”ڈپلو میٹک انکیلو“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان انتہائی دوستانہ اور مثالی تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اقدار بھی مشترکہ ہیں میں بطور سفیر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، ثقافتی، دفاعی، تجارتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات کو فروغ دونگا کو کراچی میں حالیہ دفاعی نمائش میں آذر بائیجان کے ایک بڑے دفاعی وفد نے شرکت کی۔ دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان نے بہت ترقی کی ہے ہمارا ملک بھی دہشتگردی سے متاثرہ ہے ہمارے پڑوسی ملک آرمینیا نے آذر بائیجان کے 20%علاقے پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے آرمینیا کی فوج نے ہماری تاریخی مقامات مساجد کی بے حرمتی کی ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے آرمینیا مسلسل آذر بائیجان کےخلاف جارحیت پسندی کر رہا ہے اقوام متحدہ کو اس جارحیت پر فوری نوٹس لینا چاہئے اور آرمینیا پر دباو بڑھانا چاہئے تاکہ وہ مزید مظالم نہ اٹھائے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ہماری توقعات سے کم ہیں اس تجاری حجم میں مزید اضافہ کیا جائے گا دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطوں کو فعال بنایا جائے گا۔ توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا پاکستان ٹیکسٹائل، سپورٹس اور فارماسوٹیکل کی مصنوعات ہمیں ایکسپورٹ کرسکتا ہے جبکہ آذر بائیجان فروٹس، جوسز اور ڈرائی فروٹ اور آئل پروڈکٹ پاکستان کو ایکسپورٹ کرسکتا ہے ہم نے پاکستانی بزنس مین کو وہاں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور وہ سات سال تک ٹیکس فری بزنس کر سکتے ہیں پاکستان سے آذر بائیجان جانےوالے سیاہوں کی تعداد میں 10گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دفاع کے شعبے میں تعاون انتہائی اطمینان بخش ہے۔ دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ہم پاکستان کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں موجودہ پاکستان کی حکومت اقتصادی ترقی کےلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر دونوں ممالک کے موقف میں مکمل ہم آہنگی ہے آذر بائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ پاکستان آرمینیا کی جارحیت پسندی پر آذر بائیجان کو سپورٹ کرتا ہے۔ موجودہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے کلین اینڈ گرین اور ہاﺅسنگ کا منصوبہ اور صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں اقدامات کئے جا رہے ہیں تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کےلئے موجودہ حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے۔

پولیس کا سکول پر دھاوا ، ملازم گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ درج ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

سرگودھا (محمد کامران ملک سے) پولیس کے شر سے تعلیمی ادارے بھی نہ بچ سکے‘ تھانہ اربن ایریا پولیس کا ایک اور سیاہ کارنامہ‘ دن دیہاڑے سرکاری اوقات کار میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 42شمالی پر دھاوا‘ کلاس فور کےملازم کو گرفتار کر کے لے گئے اور تھانہ لیجاکر شراب کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا‘ سکول سٹاف کا شدید احتجاج‘ ڈی پی اور کو غیر قانونی واقعہ کی بابت درخواست‘ ڈی ایس پی سٹی انکوائری آفیسر مقرر‘ تفتیشی سب انسپکٹر کی منت سماجت‘ معاملہ درگزر کرنے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 42شمالی کے تمام سٹاف نے خبریں ہیلپ لائن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 21دسمبر ہمارے سکول میں تعینات کلاس فور ملازم عاصم شہزاد ڈیوٹی پر موجود تھا کہ کچھ لوگ سول کپڑوں میں سکول میں داخل ہوگئے اور آتے ہی عاصم شہزاد پر تشدد کرنا شروع کر دیا جس کو سکول سٹاف نے چھڑوانے کی کوشش کی تو نامعلوم اشخاص للکارے کہ پیچھے ہٹ جاﺅ ہم پولیس والے ہیں اگر ہمارے ساتھ جھگڑے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے نہ ہونگے جس پر وہاں پر موجود سٹاف جن میں ناصر محمود‘ چوکیدار محمد اکرم‘ محمد علی‘ اور ٹیچر شبیر علی خوفزدہ ہوگئے اور پیچھے ہٹ گئے نامعلوم افراد عاصم کو ہتھکڑی لگا کر تھانہ لے گئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔ بعدازاں جب شام کے وقت تمام اساتذہ تھانہ اربن ایریا گئے تو پتہ چلا کہ عاصم شہزاد کیخلاف من گھڑت وقوعہ بناکر شراب کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ جس پر ہم نے ڈی پی او کو درخواست دی اور ادارے کے تقدس کی پامالی‘ ماحول خراب کرنے اور بے گناہ مقدمہ درج کرنے کا لکھا جس پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا جبکہ دوران انکوائری تفتیشی سب انسپکٹر احمد خان منت سماجت پر اتر آیا اور معاملہ کو رفع دفع کرنے کیلئے کہنے لگا۔ ہماری خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ مذکورہ معاملہ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور اس غنڈہ گردی کو روکا جائے جو کہ سکولوں تک پہنچ گئی ہے جبکہ واقعہ کی بابت طلباءمیں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جب تفتیشی کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے ٹال مٹول شروع کر دی اور کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں میری تصویر نہ ہے۔

نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ: اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک آج دونوں ریفرنسز پر پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے اور نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔کمرہ عدالت میں مسم لیگ (ن) کے وکلائ ، رہنماو¿ں سمیت 15 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیا پرسنز کو اپنی شناخت پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جب کہ ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنسز پر فیصلہ سنائیں گے،سابق وزیراعظم نواز شریف خود بھی عدالت جائیں گے، جس کے لیے وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اسلام آباد میں وکلائ اور سینئر رہنماو¿ں سے مشاورت بھی کریں گے۔اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکار تعینات ہیں جبکہ کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔نیب ریفرنسز کا پس منظر اور عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کو سنائے گئے پاناما کیس کے فیصلے کے نتیجے میں ا±س وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا گیا تھا جبکہ عدالت عظمیٰ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔8 ستمبر 2017 کو نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے۔احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ پہلے ہی سنا چکی ہے جس میں نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا تھا۔دوسری جانب 19 اکتوبر2017 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی جبکہ 20 اکتوبر2017 احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی اور حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزمان قرار دیا گیا۔احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، جن میں سے العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر اور 60 بار احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے مختلف اوقات میں نواز شریف کو 49 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا، جج محمد بشیر نے 29 جبکہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو 20 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا۔احتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سے 65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب کا الزام

نیب کا الزام ہے کہ نواز شریف نے وزارت اعلیٰ اور وزارت عظمیٰ کے دور میں اپنے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں جبکہ اس دوران ان کے بچے زیر کفالت تھے۔

شریف خاندان کا مو¿قف

دوسری جانب شریف خاندان نے مو¿قف اپنایا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز قطری سرمایہ کاری سے خریدی گئی اور حسن نواز کو کاروبار کے لیے سرمایہ بھی قطری نے فراہم کیا، جس کی بنیاد پر فلیگ شپ کمپنی بنائی گئی۔

شریف خاندان کے مطابق تمام جائیدادیں بچوں کے نام ہیں اور نواز شریف کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ یہ ریفرنس مخالفین اور جے ا?ئی ٹی کی جانبدار رپورٹ پر بنایا گیا اور استغاثہ ان کے خلاف ثبوت لانے میں ناکام ہوگیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل روانہ ہوگئے، وہ ایران ،چین اور روس بھی جائیں گے۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ہیں۔وزیر خارجہ چار ملکی دورے کے دوران افغانستان، ایران، چین اور روس کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام، سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے فروغ پر بات کریں گے۔روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانا ہے تو امن و استحکام اس کی بنیادی شرط ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سوچ مثبت و تعمیری ہے اور ہم خطےکو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔