تازہ تر ین

ٹی 20کی نئی رینکنگ ،پاکستان نمبر ون پر براجمان

دبئی(آئی این پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بلے بازوں میں بابر اعظم، باﺅلرز میں راشد خان اور آل راﺅنڈرز میں گلین میکسویل سرفہرست ہیں، ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس 11درجے ترقی پا کر ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئے، شکیب الحسن اور محموداللہ کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے، کارلوس بریتھویٹ 8درجے ترقی پا کر ٹاپ رینکنڈ ویسٹ انڈین باﺅلر بن گئے، کیموپال نے باﺅلنگ کے شعبے میں 42 اور بیٹنگ میں 34 درجے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں میں بابر اعظم پہلے، کولن منرو دوسرے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 11 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن اور محموداللہ نے تینوں شعبوں میں ترقی پائی ہے، بلے بازوں میں شکیب 7 درجے بہتری کے ساتھ 37ویں، باﺅلرز میں 3 درجے اوپر چڑھ کر ساتویں اور آل راﺅنڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر دوسرے نمبر پر آ گئے، اسی طرح محموداللہ بلے بازوں میں 2 درجے بہتری پا کر 31ویں، باﺅلرز میں 17 درجے چھلانگ لگا کر 51ویں اور آل راﺅنڈرز میں ایک سیڑھی چڑھ کر چوتھے نمبر پر آ گئے، لٹن داس 26 درجے ترقی پا کر 47ویں، شائی ہوپ 80ویں نمبر پر آ گئے، نیکولاس پوران 16 درجے ترقی کے ساتھ 88ویں اور روومان پاویل 26 درجے اوپر چڑھ کر 110ویں نمبر آ گئے، باﺅلرز میں راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے، کارلوس بریتھویٹ 8 درجے بہتری کے ساتھ 22ویں نمبر پر آ گئے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹاپ رینکڈ ویسٹ انڈین باﺅلر کا اعزاز بھی پا لیا، کیموپال 42 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 30ویں نمبر پر آ گئے، پال کی بیٹنگ کے شعبے میں 34درجے ترقی ہوئی ہے، کوٹریل 64 درجے چھلانگ لگا کر 88ویں، فابین ایلن 86 درجے چھلانگ لگا کر 99ویں نمبر پر آ گئے، تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی بیٹنگ کے شعبے میں بالترتیب دو اور پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے۔آل راﺅنڈرز میں میکسویل سرفہرست ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain