
Yearly Archives: 2018


نوازشریف کے خلاف کل آنے والے فیصلے پرسیکیورٹی پلان تیار

وزیر ریلوے شیخ رشید نے رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کر دیا

ملکی،عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمے میں آرمی چیف کا کردار اہم ہے

کل ہو گا ایک اور تایخی دن ، ہر نظر احتساب عدالت پر

سب کا احتساب قبول،انتقام کی مزاحمت کریں گے

آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک کو بے دردی سے لوٹا

فواد چودھری نے اپوزیشن کو ٹھگز آف پاکستان کا نام دےدیا

نیب میں میرے خلاف انکوائری بہت جلد ختم ہو جائے گی: زلفی بخاری
لندن(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نیب میں میرے خلاف انکوائری بہت جلد ختم ہو جائے گی۔زلفی بخاری کا پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلیوں اور تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔لاہور کے کیمپ جیل میں دوران حراست انتقال کرنے والے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او میاں جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پروفیسر کی ہتھکڑیاں لگے ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔اپنے خلاف نیب میں انکوائری سے متعلق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بہت جلد نیب میں میری انکوائری ختم ہو جائے گی۔اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں، سارے اوور سیز پاکستانیوں کا وزیر ہوں، وزیراعظم بھی تمام اوور سیز پاکستانیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات درست ہیں، موبائل رجسٹریشن کے لیے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنےکا نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں، ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے۔

سب کی نظریں کل کے فیصلے پر ہیں: فواد چوہدری
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب کی نظریں کل کے فیصلے پر ہیں، کیس بڑا سیدھا ہے کہ سعودی عرب اور دبئی میں نواز شریف اور بچوں کی جائیدادیں ہیں اور سوال یہ ہے کہ جائیدادوں کے لیے پیسا کہاں سےآیا جس کا جواب دینے سے یہ قاصر ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس عمر میں بچوں کے شناختی کارڈ نہیں بنتے، ان کے بچے ارب پتی بن گئے، ٹیلنٹڈ ماں باپ نے بچوں کے اکاو¿نٹس میں پیسے بھرے، یہ بلیک میلر کا گروپ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا اصول ہےکہ بڑے بھائی کے اکاو¿نٹ کا آڈٹ چھوٹا بھائی کرے گا، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صرف ان کے کیسز کی بات ہوتی ہے، یہ نہ مہنگائی کے اوپر بات کرتے ہیں اور نہ کسی اور مسئلے پر۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) آپس میں اتحاد ضرور کریں، سارے اکٹھے ہو کر ٹھگز آف پاکستان اتحاد بنالیں۔وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ٹھگز آف پاکستان کے نام سے اتحاد بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح حال ہی میں بھارت میں ٹھگز آف ہندوستان فلاپ ہوئی ہے، ٹھگز آف پاکستان اس سے بھی زیادہ بری طرح فیل ہو گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب بھی کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا، تو پچھلے 15 سال میں جو لوٹ مار کی گئی تو کیا جن بھوت کی حکومت تھی، اگر زرداری، نواز اور شہباز معصوم ہیں تو بدمعاش کون ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ میرے لیے باہر نکلیں، یہ اپنی جائیداد بنانے کے لیے عوام کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی نظام انصاف پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اس ملک میں زرداری صاحب بھی معصوم ہیں، پاکستان میں مسئلہ قانون سازی نہیں اس پر عملدرآمد ہے، نیب صحیح کام کر رہا ہے لیکن مزید بہتری کی گنجائش ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالی کی مہربانی ہے کہ عمران خان جیسے کچھ لوگ عوام کا سوچتے ہیں، نظام بدل رہا ہے، آپ دیکھیں گے پاکستان میں بہت بہتری آئے گی، معاشی حوالے سے ہفتے دو ہفتے میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، سیاحت کے لیے پاکستان کی ویزا پالیسی میں نرمی لانا چاہ رہے ہیں اور سیاست کا پرانا نظام بدل رہے ہیں۔