اپنے جونیئرز کی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہوں‘بشریٰ انصاری

لاہور (شوبزڈےسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی سے حسرت نہیں کی اور یہی میری خوبصورتی کا راز ہے ۔انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے ظاہری خوبصورتی سے زیادہ باطنی خوبصورتی اچھی لگتی ہے ، جو انسان اندر سے خوبصورت ہو گا قدرتی طور پر بیرونی طور پر بھی اسکے اوصاف نظر آئیں گے ۔ میں نے کبھی خوبصورتی کو ترجیح نہیں دی بلکہ ہمیشہ اپنے اندر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی ہے اور میرا دوسروں کو بھی مشورہ ہے کہ خود کو اندر سے خوبصورت بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے جونیئر کی کامیابیوں پر خوش ہوتے ہیں ، خدا نے مجھے جو عزت اور مرتبہ عطاءکیا ہے اس پر مرتے دم تک اپنے رب کا شکر ادا کرتی رہوں گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کبھی کسی سے حسرت نہیں کی۔
اور یہی میری خوبصورتی کا راز ہے ۔

نیاسال کامیابی وکامرانیوں کا سال ہے،شازیہ منظور

لاہور(شوبزڈےسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف گلوکارہ شازیہ منظورنے کہا ہے کہ نیا سال 2019پاکستانیوں کے لئے کامیابیوں وکامرانیوں کا سال ہے،انہوں نے کہا کہ نئے سال میں ہدائیتکار باسوچودھری کی فلم”اتھرے راجپوت“کا میوزک بھی اتھرا ہے،جوشائقین کے دلوں کوبھا جائے گا،اورلوگ اس کو سن کر متاثرہوں گے،شازیہ منظورنے کہا کہ اس فلم کے گیتوں کو باسوچودھری نے بڑی خوبصورتی سے لفظوں میں پرویا ہے،جسے میوزک ڈائریکٹراشفاق علی نے بہت ہی باکمال دھنوں میں سجایا ہے،انہوں نے کہا کہ میں بیس سال سے فلم انڈسٹری چھوڑچکی تھی اب دوبارہ سے مجھے میرے بھائی دبنگ ہیروشمس رانا اور باسوچودھری کے کہنے پر آئی ہوں ،فلم ”اتھرے راجپوت“میں میری آوازمیں گیتوں کو ریکارڈکیا گیا ہے،فلم میں ٹائٹل رول شمس رانا اور خرم جانوبابا ادا کررہے ہیں،اگلے سال فلم کی باقاعدہ عکسبندی کا آغازکردیا جائیگا۔

سندھ میں گورنر راج بارے تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (صباح نیوز‘ آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ سندھ میں گورنر راج لگے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نہ 18 ویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا بس بدلے میں سندھ حکومت یہ کرے کہ آصف زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ مرکزی ملزم ہیں استعفیٰ سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر (آج)پیر کو کراچی پہنچیں گے جہاں پر وہ اہم سیاسی شخصیات کو موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ فواد چودھری جعلی اکا ﺅ نٹس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی نکتہ نظر بیان کریں گے اور تحریک انصاف کے علاوہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کراچی میں قیام کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل، غوث بخش مہر، امیر بخش بھٹو، ایاز لطیف پلیجو اور دیگر رہنما ﺅ ں سے بھی ملیں گے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری بدھ کے روز کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دورہ سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں سندھ کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کروں گا، پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلی بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جعلی اکا ﺅ نٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں۔دریں اثنا مشیروزیراعظم زلفی بخاری نے وزیراعلی سندھ سے فوری استعفی دینے کامطالبہ کر دیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بے نظربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری وزیراعلیٰ سندھ پر برہم ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور چور، آصف علی زرداری کے بچاﺅ کیلئے میدان میں آگئے ہیں، مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے۔انھوں نے کہا کہ بے نظربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کیاتھا، وزیراعلی سندھ فوری مستعفی ہوں،اس سے کم کچھ قبول نہیں۔

نیو ائیر نائٹ آج ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی(این این آئی)کراچی میں پولیس نے سال نو کے آغاز پر شہرقائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے دو دستی بم اور بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کرلی پانچ مشکوک افراد بھی گرفتارکرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے پی آئی بی کالونی سے دو دستی بم اور بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد کرلی جبکہ پانچ مشکوک افراد بھی گرفتار ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس پر منشیات فروشوں نے دستی بم سے حملہ بھی کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پانچ مشکوک افراد حراست میں لے لیے گئے۔ڈی آئی جی عامر فاروقی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا اور بارود سے بھری موٹرسائیکل کو کلیئر کر دیا گیا ہے، اطلاع تھی بارود سے بھری گاڑی تیارکی گئی ہے، گاڑی کو نیوایئر پر کہیں استعمال کیا جانا تھا، پولیس نے آپریشن کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بارود کے ساتھ کیلیں بھی استعمال کی گئیں ہیں، موٹر سائیکل کی ٹنکی میں بم تیار کیا گیا تھا، موٹر سائیکل چوری کی ہے، 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

سول مارشل لاءکی تیاری ؟ اہم ترین شخصیت نے پول کھول دیا

لاہور (اے این این) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سویلین مارشل لاءلگانے کی کوشش جارہی ہے، بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، اسٹیبلشمنٹ سوچے ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگا، ملک میں افراتفری پھیلے گی، اس کھیل کے اثرات کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہوں گے،سندھ میں گورنر راج کا نفاذ بہتر نہیں ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی گرفتاری کے لیے دل اور گردہ چاہیے، بلاول بھٹو کی گرفتاری خطرناک کھیل ہوگا، اس سے ملک افرا تفری کا شکار ہو گا، بلاول کو گرفتار کرنا ممکن نہیں لیکن ان سے کچھ بعید بھی نہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں، آئین اور قانون میں کوئی گنجائش نہیں، مارشل لا کے ذریعے آئین ختم کر کے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، آئین ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور گورنر راج کا نفاذ ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ البتہ مارشل لا کے ذریعے آئین ختم کر کے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے جب کہ آئین ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کو چھیڑا گیا تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوگا، وفاق کو چھیڑنا خطرناک کھیل ہوگا ۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں ان ہاﺅس تبدیلی کی ضرورت نہیں، مفروضوں پر کیسز بنائے گئے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہمفروضوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں جب کہ ملک میں ون پارٹی سسٹم بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نظر آتا ہے جیسے سویلین مارشل لا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس قسم کی سیاست سے ایک پارٹی کو مضبوط اور باقیوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو ایسے ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، اس کھیل کے اثرات کے ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، ایسے غیر قانونی اقدام سے یہ آئین اور قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، انہیں لایا گیا، عمران خان کو جیسے لایا گیا سب جانتے ہیں، عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے بیلنس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ ملک میں بحران اور غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاستدانوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا، سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہے، عمران خان سے وہ کام کرائے جا رہے جو کوئی سیاستدان نہ کرتا۔

2019ءپاکستان سکواش کی کامیابیوں کا سال ہوگا ، جان شیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابقہ عالمی چمپین اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے قوم اور قومی اداروں کو نئے سال 2019ءکی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نیا سال ہمارے ملک و قوم کے لیے خیر و برکت اور خوشیوں کا سال ثابت ہو ۔ سال2018ءمیں قومی اداروں اور بالخصوس آرمڈ فورسز نے کھیلوں کے لیے اور خاص کر انٹرنیشنل سکواش کی ملک میں بحالی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ملک کے موجودہ وزیر اعظیم جو کہ خود بھی ایک سپورٹس مین رہ چکے ہیں کے ساتھ ساتھ پاک افواج بھی دیگر کھیلوں کی طرح سکواش کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا اپنا خصوصی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تا کہ ہم سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔ سال 2018ءمیں سکواش کے بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنمنٹ پاکستان میں منعقد کروانے کے سلسلے میں جو خصوصی کردار چیف آف ایر سٹاف جناب مجاہد انور خان (نشان امتیاز ملٹری) کا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ انکی سربراہی میں پاکستان ایر فورس اسی طرح پاکستان سکواش کو سپورٹ کرتا رہے گا اور بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنمنٹس پاکستان میں آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے ۔اُمید کامل ہے کہ آنے والا وقت پاکستان ، پاکستانی اداروں اور عوام کے لیے نہایت بہتر ہو گا اور موجودہ قیادت میں پاکستان روز بروز ترقی کی جانب گامزن رہے گا اور انشاءاللہ کامیابیوں کی منازل طے کرتا ہوا دنیا کا ایک بہترین اور خودمختار ملک بنے گا۔

بنگلہ دیش میں خونیں الیکشن ، 17 ہلاک ، 900 زخمی ، حسینہ جیت گئی ، اپوزیشن ڈٹ گئی

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے عام انتخابات جیت لئے، حکمران جماعت 300 میں سے 200 نشستیں حاصل کر کے ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ عمل مکمل ہو گیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاتی ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی لیگ نے انتخابی میدان مار لیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے، انتخابات میں مجموعی طور پر 57 امیدواروں نے بائیکاٹ بھی کیا ہے۔کشیدگی اور تناﺅ میں ہونے والے الیکشن میں مختلف پرتشدد واقعات میں 17 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوئے۔حکومت نے پروپیگنڈا روکنے کے نام پر انٹرنیٹ سروس بند رکھی جب کہ بی بی سی کے مطابق اس کے نمائندے نے الیکشن سے قبل چٹاگانگ شہر میں بھرے ہوئے بیلٹ باکس دیکھے ہیں۔انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد لگاتار تیسری بار وزارت عظمی کے لیے پ±رامید ہیں جب کہ ان کی مضبوط حریف خالدہ ضیاکرپشن الزامات میں جیل میں سزا بھگت رہی ہیں۔ بنگلا دیش میں شدید عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باعث وزیراعظم حسینہ واجد انتخابات کے انعقاد پر مجبور ہوئیں۔کسی بھی ممکنہ ہنگامی آرائی سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں 6 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ 300 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں تقریبا 10 کروڑ لوگ ووٹ دینے کے اہل تھے۔2014ءمیں انتخابات نگراں حکومت کے بجائے حکمراں جماعت کے زیر پرستی ہونے کے باعث اپوزیشن جماعت نے بائیکاٹ کیا تھا جس کے باعث حسینہ واجد باآسانی مسلسل دوسری بار بھی وزیراعظم منتخب ہوگئی تھیں۔وزیراعظم حسینہ واجد کے مسلسل دوسرے دور حکومت میں اپوزیشن کو سخت کارروائیوں کا سامنا رہا، اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کرپشن الزامات پر قید کی سزا بھگت رہی ہیں جب کہ ان کی غیر موجودگی میں پارٹی سنبھالنے والے بیٹے کو بھی جلا وطن ہونا پڑا۔ بنگلہ دیشی اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ وہ ملک میں آج اتوار کے روز ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ اپوزیشن اتحاد نے حکومتی اتحاد پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے آج اتوار 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں اپوزیشن کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کر لی ہے۔ خیال رہے کہ پولنگ کے دوران ملک بھر میں ہونے والے مختلف پر تشدد واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔اپوزیشن کے جاتیا اوکیا فرنٹ نامی اتحاد کے سربراہ کمال حسین نے ابتدائی انتخابی نتائج کے بعد حکمران جماعت پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ملکی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ آج ہونے والے انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئے انتخابات کرائے جائیں۔ جاتیا اوکیا فرنٹ میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیائ کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بھی شامل ہے۔ خالدہ ضیائ کو ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزامات کے تحت پانچ برس جیل کی سزا سنائی تھی جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار پائیں۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے آج اتوار 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں اپوزیشن کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کر لی ہے۔بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کمال حسین کا کہنا تھا، ”ہم نتائج کو رد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک غیر جانبدار حکومت کی نگرانی میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔“ کمال حسین کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کی دھاندلی کے سبب اپوزیشن کے 100 سے زائد امیدوار انتخابی عمل سے الگ ہونے پر مجبور ہوئے۔بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے تک جاری رہا۔ جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اور ابتدائی نتائج میں شیخ حسینہ کے حکومتی اتحاد کو برتری حاصل ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل نتائج کل پیر کے روز تک سامنے آ جائیں گے۔

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی نیا سیاسی بھونچال ، ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب بارے کھڑاک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ نمبر گیم پوری کرنے کیلئے پیپلز پارٹی، آزاد اور حکمران اتحاد کے ناراض ارکین سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ن لیگ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے گرین سگنل ملنے پر تحریک لائی جائے گی۔ قائد ایوان کی تبدیلی کے لیے پارلیمانی پارٹی کے رہنماﺅں کو ٹاسک دیا گیا، تبدیلی کے لیے آزاد اور حکران اتحاد کے ناراض اراکین ٹارگٹ ہیں۔ ذرائع نے کا ہے کہ کئی ناراض اراکین مسلم لیگ ن کی قیادت سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 21ارکان کا فرق ہے، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکمران اتحاد کے 190ارکان، مسلم لیگ ن 167 ،پیپلز پارٹی 7، آزاد 4اورایک رکن راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم بھی حکمران اتحاد کا حصہ ہیں یوں حکمران اتحاد کی 191نشستیں بنتی ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی 174نشستیں بنتی ہیں۔ اگر آزاد اراکین نے اپوزیشن کی حمایت کرتے ہیں تو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 17ارکان کا فرق رہ جائے گا۔ض

بطورکپتان زیادہ فتوحات،کوہلی 8ویں کرکٹربن گئے

میلبورن(اے پی پی) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے، ملک سے باہر زیادہ کامیابیوں کا ساروگنگولی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچز میں ناقابل شکست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کوہلی کا بلے کے ساتھ ساتھ بحیثیت کپتان ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر آٹھویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 26 فتوحات حاصل کر کے مصباح الحق، مائیکل وان اور مارک ٹیلر کا ریکارڈ برابر کیا ہے، اس فہرست میں گریم سمتھ 53 کامیابیاں حاصل کر کے سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ کوہلی نے بطور کپتان ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا سابق ہم وطن کھلاڑی سارو گنگولی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، دونوں نے یکساں 11، 11 کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کوہلی سینا ممالک (آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ) کے خلاف زیادہ ٹیسٹ جیتنے والے بھارتی کپتان بھی بن گئے، انہوں نے دھونی اور پتودی کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا، دھونی اور پتودی نے تین، تین کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں۔ کوہلی کا بحیثیت کپتان ٹاس جیت کر تمام میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ 21 میچز تک دراز ہو گیا ہے جن میں سے بھارت نے 18 میچز جیتے اور تین ڈرا کھیلے ہیں۔

35 ارب کی منی لانڈرنگ ، اصل رسیدوں نے حقائق واضح کر دئیے ، زرداری پھنس گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 35 ارب روپے کے 29 جعلی اکاو¿نٹس کھولے گئے، جعلی اکاو¿نٹس کی اصل رسیدیں سامنے لے آیا، سارے کھاتے اومنی گروپ کے اسلم مسعود اور عارف کے کہنے پر اوپن کئے گئے۔ موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سمٹ بینک میں 16، سندھ بینک میں 8 اور یو بی ایل میں 5 جعلی کھاتے چلتے رہے۔ اومنی گروپ نے اکاو¿نٹس کھولنے کیلئے 11 جعلی کمپنیاں بنائیں۔رپورٹ کے مطابق جعلی اکاو¿نٹس کیلئے پارک لین کمپنی کا پتہ درج کرایا گیا، یہ کمپنی سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ملکیت ہے۔رپورٹ میں درج حقائق کے مطابق آصف زرداری کے دست راست مشتاق احمد کے اکاو¿نٹس میں 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ مشتاق احمد نےآصف زرداری کے ساتھ 80 ممالک کے دورے کئے اور اب بیرون ملک فرار ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے مشتاق کو اپنا فزیو تھراپسٹ ظاہر کیا۔جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی نے 80 سے زائد بیرون ملک دورے کئے جس دوران کروڑوں روپے باہر منتقل کئے گئے۔آصف زرداری نے متوفی ادریس کے اکاو¿نٹس سے 14 کروڑ کی ڈیوٹی ادا کی جبکہ ادریس کا جعلی اکاو¿نٹ اس کے انتقال کے بعد بھی چلتا رہا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اومنی گروپ کے ملازم اشرف کے نام پر پانچ بینک کھاتے کھولے گئے۔ لکی انٹرنیشنل کا اکاو¿نٹ عدنان کمپیوٹر ہارڈوئیر کے نام پر کھلا۔ رائل ٹریڈرز اکاو¿نٹ احمد انوش رضائی والے کے نام پر کھولا گیا جبکہ ڈریم ٹریڈنگ کا اکاو¿نٹ رشید رکشے والے کے نام پر کھلا۔جے آئی ٹی کے مطابق اقبال آرائیں کے نام پر 4 جعلی اکاو¿نٹس کھولے گئے۔ اقبال آرائیں کا 9 مئی 2014ئ کو انتقال ہو چکا ہے۔ اومنی گروپ کے ملازم عمیر کے نام پر 10 ارب روپے کے 9 اکاو¿نٹس کھولے گئے جبکہ حیرت انگیز طور پر اومنی گروپ ہی عمیر ایسوسی ایٹس کا بے نامی دار تھا۔رپورٹ میں حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زرداری گروپ اومنی گروپ کے ہیلی کاپٹر استعمال کرتا رہا۔ زرداری گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد نے 60 سے زائد بار ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔ مجید فیملی نے 46 بار ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جس کے لئے رقم جعلی اکاو¿نٹس سے ادا کی گئی۔