تازہ تر ین

بطورکپتان زیادہ فتوحات،کوہلی 8ویں کرکٹربن گئے

میلبورن(اے پی پی) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے، ملک سے باہر زیادہ کامیابیوں کا ساروگنگولی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، ٹاس جیتنے کے بعد تمام میچز میں ناقابل شکست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کوہلی کا بلے کے ساتھ ساتھ بحیثیت کپتان ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر آٹھویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 26 فتوحات حاصل کر کے مصباح الحق، مائیکل وان اور مارک ٹیلر کا ریکارڈ برابر کیا ہے، اس فہرست میں گریم سمتھ 53 کامیابیاں حاصل کر کے سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ کوہلی نے بطور کپتان ملک سے باہر زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا سابق ہم وطن کھلاڑی سارو گنگولی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، دونوں نے یکساں 11، 11 کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کوہلی سینا ممالک (آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ) کے خلاف زیادہ ٹیسٹ جیتنے والے بھارتی کپتان بھی بن گئے، انہوں نے دھونی اور پتودی کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا، دھونی اور پتودی نے تین، تین کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں۔ کوہلی کا بحیثیت کپتان ٹاس جیت کر تمام میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ 21 میچز تک دراز ہو گیا ہے جن میں سے بھارت نے 18 میچز جیتے اور تین ڈرا کھیلے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain