تازہ تر ین

2019ءپاکستان سکواش کی کامیابیوں کا سال ہوگا ، جان شیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابقہ عالمی چمپین اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے قوم اور قومی اداروں کو نئے سال 2019ءکی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نیا سال ہمارے ملک و قوم کے لیے خیر و برکت اور خوشیوں کا سال ثابت ہو ۔ سال2018ءمیں قومی اداروں اور بالخصوس آرمڈ فورسز نے کھیلوں کے لیے اور خاص کر انٹرنیشنل سکواش کی ملک میں بحالی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ملک کے موجودہ وزیر اعظیم جو کہ خود بھی ایک سپورٹس مین رہ چکے ہیں کے ساتھ ساتھ پاک افواج بھی دیگر کھیلوں کی طرح سکواش کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا اپنا خصوصی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تا کہ ہم سکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔ سال 2018ءمیں سکواش کے بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنمنٹ پاکستان میں منعقد کروانے کے سلسلے میں جو خصوصی کردار چیف آف ایر سٹاف جناب مجاہد انور خان (نشان امتیاز ملٹری) کا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ انکی سربراہی میں پاکستان ایر فورس اسی طرح پاکستان سکواش کو سپورٹ کرتا رہے گا اور بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنمنٹس پاکستان میں آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے ۔اُمید کامل ہے کہ آنے والا وقت پاکستان ، پاکستانی اداروں اور عوام کے لیے نہایت بہتر ہو گا اور موجودہ قیادت میں پاکستان روز بروز ترقی کی جانب گامزن رہے گا اور انشاءاللہ کامیابیوں کی منازل طے کرتا ہوا دنیا کا ایک بہترین اور خودمختار ملک بنے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain