تازہ تر ین

زیرو کی ناکامی کا دباﺅ‘ شاہ رخ خان جلد نئی فلم پر کام شروع کردینگے

ممبئی (شوبزڈےسک ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم زیرو کی ناکامی کے بعد اگلی نئی آنے والی فلم سارے جہاں سے اچھا جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی شاہ رخ خان کی فلم زیرو کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا کے مطابق شاہ رخ نے اس ناکامی کا دباﺅ کم کرنے کیلئے نئی فلم سارے جہاں سے اچھا جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام سلوٹ سے تبدیل کرکے سارے جہاں سے اچھا کردیا گیا تھا ۔
جس میں شاہ رخ خان سے قبل عامر خان کو اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain