تازہ تر ین

جعلی اکاﺅنٹس کیس، زرداری ، فریال تالپور کے اثاثے منجمد کرنیکی سفارش

اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک، وائس آف ایشیا) جعلی اکاو¿نٹ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی۔جعلی اکاو¿نٹ اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں نئی سفارشات جمع کرواتے ہوئے آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ اور زرداری گروپ کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ زرداری اور اومنی گروپس نے غیر قانونی اثاثے بنائے، سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیاں کیں اور کمیشن لیا۔جے آئی ٹی کے مطابق دونوں گروپس نے غیر قانونی پیسہ حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جس کے شواہد موجود ہیں، لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ دونوں گروپس اور ان کی ماتحت مختلف کمپنیوں کے اثاثے منجمد کردیے جائیں۔ جے آئی ٹی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان اثاثوں کے بیرون ملک منتقل ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے احتساب عدالت کے فیصلے تک ان اثاثوں کو منجمد رکھا جائے۔جے آئی ٹی نے عدالت سے درخواست کی کہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن (ایس ای سی پی) کو زرداری اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹرز کی تبدیلی روکنے کا حکم بھی دیا جائے۔ جے آئی ٹی نے جن املاک کو منجمد کرنے کی سفارش کی ہے ان میں آصف زرداری، فریال تالپور اور زرداری گروپ کی تمام شہری و زرعی اراضی، نیویارک اور دبئی کی جائیدادیں، کراچی اور لاہور کے بلاول ہاو¿سز، زرداری ہاو¿س اسلام آباد، اومنی گروپ کی تمام شوگر ملز، زرعی و توانائی کمپنیز سمیت تمام اثاثے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی سربراہ نے 20 دسمبر کو جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔ پاکستان کی اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کا عبوری فیصلہ جاری کیا تھا۔ پاکستان کی اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تمام بینک اکاونٹس منجمد کرنے اور جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں ذکر کیے جانے والے تمام بینک اکاونٹس کی نگرانی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ جبکہ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کی کئی جائیدادوں کی خرید و فروخت اور منتقلی پر بھی پابندی عائد کردی۔دوسری جانب حکومت نے جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں بڑا ایکشن لے لیا تھا۔ وفاقی حکومت نے جعلی اکاونٹس کیس کی جے آئی ٹی میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔جن افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، ان میں سابق صدر مملکت آصف زرداری، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ بحریہ ٹاون ملک ریاض، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain