تازہ تر ین

وزیراعظم کے فوٹو شاپ جوتے کے چرچے مگر کس ملک کا ؟

کینبرا (این این آئی) آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے سرکاری ویب سائٹ کے لیے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک گروپ فوٹو کھنچوائی تاہم ان کے محکمے نے اس تصویر میں ان کا ایک جوتا فوٹو شاپ کردیاجس پر سوشل میڈیا پر انہیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا گیااوربالاآخر وزیراعظم کو وضاحت پیش کرنی پڑگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی ویب سائٹ کے لیے لی گئی تصویر میں وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو آرام دہ انداز میں اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے دائیں پاو¿ں میں فوٹو شاپ کرکے فٹ کیا گیا سفید جوتا نہ بچ پایا، جو دراصل بائیں پاو¿ں کا جوتا تھاجس کے بعد لوگوں کی جانب سے تنقید اور تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک صارف نے لکھاکہ ہمارے وزیراعظم نے سرکاری ویب سائٹ کے لیے سفید جوتے اپنے پاو¿ں میں فوٹوشاپ کیے، ہمارے ٹیکس ڈالرز سخت کام کر رہے ہیں۔بعدازاں وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے جوتوں کی اصل تصویر ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں ہلکے پھلکے انداز میں لکھاکہ اپنے محکمے کے نام میرا پیغام، میں نے جوتوں کی چمک بڑھانے کے لیے نہیں کہا تھا، لیکن اگر آپ کو فوٹوشاپ کرنا ہی ہے تو براہ مہربانی میرے پاو¿ں کے بالوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں، پاو¿ں پر نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے جوتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھاکہ جب بھی میں سوٹ کے علاوہ کچھ پہنتا ہوں تو یہ میرا انتخاب ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain