حیدرآباد (ویب ڈیسک)کچھ عرصہ قبل لاہور کے ریسٹورنٹس میں شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس پر فوڈ اتھارٹی نے فوری طور پر ایکشن لیا اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے والوں کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو سیل کر دیا گیا۔ تاہم اب حیدرآباد میں شہریوں کو ک±تے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس ب±ک پر حیدرآباد شہر کے ایک پیج نے یہ خبر شئیر کی کہ راوی حلیم کے مالکان کی جانب سے بریانی اور حلیم میں کتوں کے گوشت کا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راوی حلیم اور بریانی سنٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ حیدر آباد کی مشہور دکان راوی حلیم کو سیل بھی کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق راوی حلیم کی بریانی اور حلیم کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ حیدرآباد میں رہنے والا کوئی فرد ایسا نہیں ہو گا جس نے اپنی زندگی میں کبھی اس دکان کی حلیم یا بریانی نہ کھائ? ہو۔ تاہم یہ راوی حلیم سے متعلق اس قدر غلیظ انکشاف ہونے کے بعد شہریوں نے بھی کافی تشویش کا اظہار کیا ہے اور مالکان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔